Browsing tag

#meccamukarama

وزٹ ویزا کے حامل افراد کیلئے حج سیزن میں مکہ مکرمہ میں داخلے پر پابندی

ریاض(پاک ترک نیوز) وزٹ ویزا رکھنے والے سعودی عرب کے مسافروں کو حج سیزن کے دوران مقدس شہر مکہ مکرمہ میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔ وزارت داخلہ نے خبردار کیا کہ مکہ مکرمہ میں مناسک حج ادا کرنے کا ارادہ رکھنے والے کسی بھی شخص کو اجازت نامہ ساتھ لانا لازمی ہے کیونکہ وزٹ […]

حج کی آمد، غلاف کعبہ کو3 میٹر اونچا کردیا گیا

مکہ مکرمہ (پاک ترک نیوز) حج کی آمد سے قبل حسب روایت غلاف کعبہ کو زمین سے 3 میٹر اونچا کردیا گیا۔ غلاف کعبہ اونچا کرنے کے موقع پر منتظمین ، سعودی حکام اورغلاف ساز کسوہ فیکٹری کے منتظمین سمیت ماہرین اورتربیت یافتہ کارکنوں نے حصہ لیا۔حرمین شریفین کے امور کی نگراں انتظامیہ کے مطابق […]

لاہور اور کراچی سے حج پروازوں کا آغاز؛ اللہ کے مہمان حجاز مقدس روانہ

لاہور / کراچی(پاک ترک نیوز) پاکستان سے حج پروازوں کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔ لاہور اور کراچی سے اللہ کے مہمان حجاز مقدس کے لیے روانہ ہو گئے۔ پی آئی اے کے قبل از حج آپریشن کے تحت لاہور سے پہلی حج پرواز پی کے 717 مدینہ منورہ کے لیے روانہ ہوئی، جس میں 329 عازمین […]

حج ضوابط کی خلاف ورزی پر دو جون سے 10 ہزار ریال جرمانے کا اعلان

ریاض (پاک ترک نیوز) سعودی عرب نے حج ضوابط کی خلاف ورزی پر 2جون سے 20جون تک 10ہزار یال جرمانے کا اعلان کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت داخلہ نے 2 سے 20 جون کے دوران بغیر پرمٹ اور حج ضوابط و ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانے کا اعلان کیا […]

پاکستان سے حج آپریشن کا آغازکل ہو گا ، پہلی پرواز مدینہ منورہ کیلئے روانہ ہوگی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان سے حج آپریشن کا کل سے آغاز ہوگا ۔پہلی پرواز مدینہ منورہ روانہ ہو گی ۔حج فلائٹ آپریشن 9جون تک جاری رہے گا ۔ ترجمان وزارتِ مذہبی امور کے مطابق حج 2024 کے لیے فلائٹ آپریشن کا آغاز کل ہو گا جو 9 جون جاری رہے گا۔ اسلام آباد سے […]

شاہ عبدالعزیز بین الاقوامی مقابلہ حسن قرات، حفظ و تفسیر شروع ہو گیا

مکہ مکرمہ (پاک ترک نیوز) خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی سرپرستی میں حسن قرات اور حفظ و تفسیرکے بین الاقوامی شاہ عبدالعزیز مقابلے کا آغاز ہوگیا ہے۔ گذشتہ روز شرعو ہونے والےانس مقابلے کا اہتمام مسجد الحرام مکہ مکرمہ میں سعودی وزارت اسلامی امور و دعوت و رہنمائی کررہی ہے۔ سعودی عرب […]

رواں برس دنیا بھر سے 20لاکھ سے زائد مسلمان حج کی سعادت حاصل کریں گے ،سعودی عرب

ریاض (پاک ترک نیوز) سعودی عرب کا کہنا ہے کہ رواں برس دنیا کے 160ممالک سے 20لاکھ سے زائد مسلمان حج کی سعادت حاصل کریں گے ۔ سعودی عرب نے دنیا بھر سے آنے والے 20 لاکھ سے زائد عازمین حج کی سرزمینِ مقدس پر میزبانی کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ سعودی وزیر برائے حج […]

عازمین حج کی تعداد پرپابندی ختم

  ریاض(پاک ترک نیوز) سعودی عرب نے عازمین حج کی تعداد پر پابندی ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی وزیر برائے حج وعمرہ ڈاکٹر توفیق الربیع نے کہا ہے کہ رواں سال حج کے لیے عازمین کی تعداد پر عائد پابندی ختم کردی گئی ہے۔ عازمین حج کی تعداد پر پابندی […]

آئندہ حج سیزن میں ٹرانسپورٹ پرضابطوں کی پابندی لازمی قرار

ریاض (پاک ترک نیوز) سعودی حکومت نے آئندہ حج سیزن کے دوران مکہ مکرمہ، منٰی، مزدلفہ، عرفات اور مدینہ منورہ میں گاڑیوں کے استعمال کے حوالے سے پانچ ضابطے جاری کیے ہیں۔ سعودی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ نے جو اعلٰی حج کمیٹی کے سربراہ بھی […]

مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کو اسلامی دنیا کے مالیاتی و کاروباری مراکز میں بدلنے کامعاہدہ تیار

ریاض (پاک ترک نیوز) سعودی عرب کے بڑے اقتصادی ادارے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کو اسلامی دنیا کے مالیاتی اور کاروباری مراکز میں تبدیل کرنے کے لیے شراکت کر رہے ہیں۔ سعودی سرکاری میڈیاکے مطابق مکہ چیمبر آف کامرس، مدینہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، اسلامک چیمبر آف کامرس انڈسٹری اینڈ ایگریکلچرل بدھ کو […]

مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں موسلا دھار بارش ،موسم سرد

مکہ مکرمہ (پاک ترک نیوز) سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں موسلادھار بارش، موسم سرد ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور دیگرعلاقوں میں موسلا دھاربارش سے موسم سرد ہوگیا۔ سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔مسجد نبوی ﷺ میں نماز فجر […]

مکہ مکرمہ میں جبل ثور کلچرل سینٹرنے کام شروع کر دیا

مکہ مکرمہ ( پاک ترک نیوز) مکہ مکرمہ کے سرکاری اداروں نےپیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی مکہ سے مدینہ ہجرت کے موقع پرتین راتیں قیام کی جگہ غار ثور کے علاقے میں زائرین کے لیے بنائے گئے جبل ثور کلچرل سینٹرنے کام شروع کر دیا۔ سعودی میڈیاکے مطابق حج و عمرے یا زیارت […]

آج رات کو چاند عین بیت اللہ کے اوپر ہوگا۔دنیا بھر میں کعبہ کی سمت متعین کی جا سکتی ہے

مکہ مکرمہ (پاک ترک نیوز) سعودی عرب میں فلکیاتی علوم کمیٹی کے سربراہ انجینئرماجد ابوزاہرہ نے کہا ہے کہ آج منگل کی رات چاند کعبہ کے عین اوپر ہو گا۔ سعودی میڈیا کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ چاند کعبہ کے عین اوپر مکہ مکرمہ کے وقت کے مطابق 8 بجکر 6 منٹ پر […]

مسجد الحرام؛ عمرہ زائرین کو تاریخ اور وقت کی پابندی کی ہدایت

ریاض(پاک ترک نیوز) سعودی محکمہ امن عامہ کی جانب سے کہا گیا کہ زائرین عمرہ پرمٹ پر درج تاریخ اور وقت کی سختی سے پابندی کریں اوردی گئی تاریخ اور وقت پر عمرہ ادا کریں۔ محکمہ امن عامہ نے مسجد الحرام میں رش کی زحمت سے بچنے اور ضیوف الرحمن کو سہولت فراہمی کے پیش […]

مکہ مکرمہ میں پکا ہوا گوشت فی پلیٹ کی بجائے تول کر فروخت ہو گا

مکہ مکرمہ (پاک ترک نیوز) اب مکہ مکرمہ کے ریستوران میں پکائے گئے گوشت کو فی پلیٹ کے بجائے وزن کر کے فروخت کریں گے۔بلدیہ مکہ مکرمہ نے یہ فیصلہ صارفین و زائرین کی جانب سے موصول ہونے والیشکایات کے بعد کیا ہے۔ سعودی میڈیا کے مطابق مکہ مکرمہ کے ریستورانوں اور کیٹرنگ میں گوشت […]

سعودی عرب مین 27سے زائد ممالک کے فوجیوں کے درمیان حفظ قرآن کے مقابلے کا آغاز

مکہ مکرمہ (پاک ترک نیوز) سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی سرپرستی میںسعودی وزارت دفاع کے زیراہتمام 27ملکوں کے فوجیوں کے درمیان حفظ قرآن کے نویں بین الاقوامی مقابلے کا آغاز مکہ مکرمہ میں ہوا جو 13 نومبر تک جاری رہے گا۔ سعودی سرکاری میڈیا کے مطابق وزیر دفاع شہزادہ خالد […]

وزیراعظم شہباز شریف روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر حاضری کیلئے مدینہ روانہ

  مکہ (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر حاضری کیلئے مکہ مکرمہ سے مدینہ روانہ ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا دورۂ سعودی عرب کے موقع پر مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ کیلئے روانہ ہ گئے۔ گورنر مدینہ شہزادہ فیصل بن سلمان […]

وزیراعظم شہباز شریف کی عمرہ ادائیگی ، ملکی خوشحالی و سلامتی کیلئے دعائیں

مکہ مکرمہ(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے وفد کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کرلی ۔وزیراعظم نے حجر اسود کو بوسہ دیا ۔ ملک کی خوشحالی اور سلامتی کیلئے خصوصی دعا بھی کی ۔ تفصیلات کےمطابق وزیراعظم شہباز شریف دورہ سعودی عرب کے دوران عمرہ کی ادائیگی کیلئے مکہ مکرمہ پہنچ گئے، عمرہ ادا […]

مدینہ منورہ کے اسلامی آثار کی بحالی کے منصوبے پر کام شروع ہو گیا

مدینہ منورہ (پاک ترک نیوز) مدینہ منورہ میں نبی کریم ﷺ کے دور کی سو سے زائد مساجد ودیگر عمارتوں کی مرمت و بحالی کے منصوبے کا ابتدائی مرحلہ مکمل ہوگیا ہے ۔ جس میں پانچ مساجد، ایک کنویں اور تاریخی محل کو بحال کیا گیا ہے۔ سعودی میڈیا کے مطابق گورنر مدینہ منورہ شہزادہ […]

حرمین شریفین میں خواتین مشاورتی کونسل قائم کی جائے گی

  ریاض(پاک ترک نیوز) حرمین شریفین میں خواتین کی مشاورتی کونسل قائم کی جائے گی۔ خواتین کی مشاورتی کونسل حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ اعلی شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس کی ہدایت پر قائم کی جارہی ہے۔ خواتین مشاورتی کونسل قائم کرنے کا مقصد حرمین شریفین میں زائرین کی خدمت اور سہولتوں کی فراہمی میں یکسانیت […]