Browsing tag

#paktrknews

بنوں میں مسلح گروہوں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع، چھاپے و گرفتاریاں جاری

ڈی آئی خان(پاک ترک نیوز) بنوں میں مسلح گروہوں کے خلاف پولیس نے کریک ڈاؤن شروع کردیا۔ چھاپوں کے دوران گرفتاریاں بھی کی جا رہی ہیں۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی ہدایات اور امن کمیٹی بنوں کے مطالبات پر پولیس نے عمل شروع کر دیا۔ بنوں پولیس نے شہر بھر میں مسلح […]

سعودی عرب،رواں برس منشیات سمگلنگ میں ملوث 7 پاکستانیوں سمیت 106افراد کو پھانسی

ریاض (پاک ترک نیوز) سعودی عرب میں رواں برس 2024 میں منشیات سمگلنگ کے الزام میں 7 پاکستانیوں سمیت 106افراد کو پھانسی دیدی گئی ۔ اے ایف پی کے ایک اعداد و شمار کے مطابق، سعودی عرب نے منشیات کی اسمگلنگ کے الزام میں سزائے موت پانے والے دو افراد کو پھانسی دے دی۔ وزارت […]

پاک ترک مشترکہ سیریز صلاح الدین ایوبی میں احمد علی اکبر اور درفشاں سلیم کاسٹ

لاہور(پاک ترک نیوز) اسلامی تاریخی پر بننے والی پاکستان اور ترکیہ کی مشترکہ سیریز ‘سلطان صلاح الدین ایوبی’ کے دوسرے سیزن میں پاکستانی اداکار احمد علی اکبر اور خوبرو اداکارہ درفشاں سلیم کو کاسٹ کرلیا گیا۔ سیریز ‘سلطان صلاح الدین ایوبی’ کو پاکستان کی انصاری فلمز اور ترکیہ کی ایکلی فلمز نے پروڈیوس کیا ہے […]

مریم نواز کا لاہور کو ماحول دوست شہر بنانے کیلئے پائلٹ پراجیکٹ کاافتتاح

لاہور(پاک ترک نیوز) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے لاہور کو ماحول دوست شہر بنانے کیلئے پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز ایل ڈی اے ایونیوون کا دورہ کیا اور لاہورکو بہترین ماحول دوست رہائشی شہر بنانے کے لیے 87 کنال پر محیط سنٹرل پارک کا افتتاح کردیا۔ وزیراعلیٰ […]

پاکستان سمیت کئی ممالک سے پہلی حج پروازیں کل سعودی عرب پہنچیں گی

ریاض (پاک ترک نیوز) پاکستان سمیت کئی ممالک سے پہلی حج پروازیں کل سعودی عرب پہنچیں گی ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سمیت دیگر ممالک سے عازمین حج کی پہلی پروازیں کل سعودی عرب پہنچیں گی ۔افغانستان ،بھارت ،بنگلہ دیش سمیت جنوبی ایشیا کے ممالک سے بھی عازمین حج کی پہلی پروازیں کل سعودی عرب […]

آئندہ 3ماہ کیلئے بجلی کی قیمتوں میں 4روپے 40پیسے اضافے کاامکان

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزارت توانائی نے نیپرا میں کی گئی دائر درخواست میں آئندہ 3ماہ کیلئے بجلی کی قیمتوں میں 4روپے40پیسے اضافے کا کہہ دیا۔ وزارت توانائی نے نیپرا میں درخواست دائر کردی،بجلی سہ ماہی ایڈجسٹمٹ کی مد میں کی جائے گی بجلی صارفین پر 82ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ نیپرا14فروری […]

محسن نقوی بلامقابلہ چیئرمین پی سی بی منتخب

لاہور(پاک ترک نیوز) نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہوگئے۔ پی سی بی کا بورڈ آف گورنر اجلاس آج نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں محسن نقوی کو بلامقابلہ چیئرمین پی سی بی منتخب ہونے کا اعلان کیا گیا۔ نئے چیئرمین پی […]

یوکرین جنگ ہمارے مخالفوں کو دیوالیہ کردیگی، 2024روس میں خاندان کے سال کے طور پر منایا جائے گا،صدر پوٹن کا سالانہ خطاب

ماسکو(پاک ترک نیوز) روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے اپنے نئے سال کے سالانہ خطاب میں روس میں 2024کو خاندان کے سال کے طور پر منانے کا اعلان کرتے ہوئے یوکرین میں جاری جنگ کا واضح طور پر ذکر کیے بغیر اپنی فوج کیقومی سطح پر بھر پور حمایت پرقام کا شکریہ ادا کیا ہے۔ […]

چین میں 6.2 شدت کے زلزلے سے116 افراد ہلاک

بیجنگ(پاک ترک نیوز) چین کے شمال مغربی علاقے میں 6.2 شدت کے زلزلے سے 116 افراد ہلاک ہوگئے۔ چین کے 2 شمال مغربی صوبوں گانسو اور چنگھائی میں آنے والے 6.2 شدت کے زلزلے سے 400 سے زائد افراد زخمی ہوئے اور متعدد عمارتیں کو نقصان پہنچا۔ زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے […]

القادر ٹرسٹ کیس ،ملک ریاض ،زلفی بخاری اور شہزاد اکبر کے ناقابل وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے پیر کے روز القادر ٹرسٹ کیس کے سلسلے میں دائر ریفرنس میں پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض، وزیراعظم کے سابق معاونین خصوصی مرزا شہزاد اکبر اور زلفی بخاری اور تین دیگر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ کے […]

نواز شریف سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات

لاہور (پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف سے جاتی امرامیں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی ہے جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے میاں نوازشریف سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر […]

ورلڈ کپ :آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کو 8وکٹوں سے شکست دیدی

پونے (پاک ترک نیوز) آئی سی سی ورلڈ کپ 2023کے 43ویں میچ میں آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کو 8وکٹوں سے شکست دیدی ۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر پونے میں جاری آئی سی سی ورلڈ کپ 2023کے 43ویں میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کا فیصلہ کیا ۔ بنگلہ دیش نے مقررہ […]

خیبر پختونخوا کے نگران وزیرا علیٰ اعظم خان انتقال گر گئے

پشاور(پاک ترک نیوز) خیبرپختونخوا کے نگران وزیراعلیٰ اعظم خان انتقال کر گئے ہیں، انہوں نے 21 جنوری 2023ء کو عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔ نگران وزیراعلیٰ کو گزشتہ روز طبیعت ناساز ہونے پر نجی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے اور انتقال کر گئے۔نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم […]

ورلڈکپ : نیوزی لینڈ اور افغانستان آج مد مقابل

چنئی (پاک ترک نیوز) آئی سی سی ورلڈ کپ 2023کے 16ویں میچ میں نیوزی لینڈ کو آج افغانستان کا چیلنج درپیش ہے۔ تفصیلات کےمطابق بھارتی شہر چنئی میں جاری آئی سی سی ورلڈ کپ 2023کے 16میچ میں افغانستان اور نیوزی لینڈ میں آج جوڑ پڑے گا ۔ گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں نیدر لینڈز […]

کورولوس عثمان کا 5واں سیزن 4اکتوبرسے شروع ہو گا

اناطولیہ(پاک ترک نیوز) معروف ترک ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی کے سیکول کورولوس عثمان کا پانچواں سیزن 4اکتوبر سے شروع ہو گا ۔ سلطنت عثمانیہ پر بننے والی تاریخی اور عالمی شہرت یافتہ ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کے سیکوئل ’کورولوس عثمان‘ کا پانچواں سیزن کا آغاز آئندہ ماہ 4اکتوبر سے ہو گا ۔ مرکزی کردار ادا […]

صحافی عمران ریاض بازیاب ہو کر اپنے گھر پہنچ گئے

سیالکوٹ (پاک ترک نیوز) صحافی عمران ریاض بازیاب ہو گئے اور اپنے گھر پہنچ چکے ہیں۔ ڈسٹرکٹ پولیس نے اپنے ٹویٹر، فیس بک، انسٹاگرام اور ٹک ٹاک پیج پر عمران ریاض خان کی بازیابی اور گھر منتقلی بارے پوسٹ آویزاں کردی۔ عمران ریاض خان کو 9 مئی کو پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی […]

بھارت، ٹرین میں آتشزدگی سے 10افراد ہلاک ،20زخمی

نئی دہلی(پاک ترک نیوز) بھارتی ریاست تامل ناڈو میں ٹرین کے ڈبے میں آتشزدگی سے 10 افراد ہلاک ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سٹیشن پر ٹرین سے علیحدہ کیے گئے ڈبے میں آگ لگنے کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے۔ پولیس ، فائر اور ریسکیو سروسز اور ریلوے کے اسٹاف نے […]

ڈالرملکی تاریخ میں پہلی بار 300سے تجاوز کرگیا

کراچی (پاک ترک نیوز) امریکی کرنسی ڈالر انٹر بینک میں ملکی تاریخ میں پہلی بار 300سے تجاوز کر گیا ۔ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 58پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت 300روپے 22پیسے پر پہنچ گئی ۔ گزشتہ روز ڈالر 299روپے 64پیسے کی قیمت میں بند […]

پاکستان کا76 واں جشن آزادی آج جوش وخروش کے ساتھ منایا جارہا ہے

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان کا 76 واں جشن آزادی آج جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے۔قومی پرچم، جھنڈیاں، بانیانِ پاکستان کی تصاویر اور بینرز جگہ جگہ آویزاں کئے گئے ہیں۔ جشن آزادی کے موقع پر سرکاری و نجی عمارتوں اور سڑکوں، بازاروں اور مارکیٹوں میں شاندار چراغاں کیا گیا ۔ دن کا […]

وزارت پارلیمانی امور نے اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری وزیراعظم کو بھیج دی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزارت پارلیمانی امور نے اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری وزیراعظم کوارسال کردی۔ وزیراعظم شہباز شریف اسمبلی کی تحلیل سے متعلق سمری صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بھیجیں گے۔ وزارت پارلیمانی امور کی جانب سے بھیجی گئی سمری میں تاریخ کا خانہ خالی چھوڑا گیا ہے۔ اسمبلی تحلیل کرنے کی تاریخ […]