Browsing tag

#pakturknew

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے تک اضافے کا امکان

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) مسلسل 4 بار قیمتوں میں کمی کے بعد یکم جولائی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے تک اضافے کا امکان ہے۔ پیٹرول کی قیمت میں 7.54روپے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 9.84 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے، اس کی بنیادی وجہ عالمی […]

کریڈٹ کارڈ سے ادائیگیوں کیلئے نئے اقدامات متعارف

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) حکومت نے کریڈٹ کارڈ سے ادائیگیوں کے لیے نئے اقدامات متعارف کرائے ہیں۔ سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے کریڈٹ کارڈ کی ادائیگی کے ضوابط کے نفاذ پر زور دیا۔ ایف بی آر کے چیئرمین نے ریٹیلرز کو کریڈٹ کارڈز کے ذریعے ادائیگیاں […]

سٹیٹ بینک مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کرے گا: شرح سود میں کمی متوقع

کراچی (پاک ترک نیوز) اسٹیٹ بینک مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کرے گا، ملک میں شرح سود میں کمی متوقع ہے۔ اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔ اس وقت شرح سود 22 فیصد کی بلند ترین سطح پر ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی (MPC) نے معاشی استحکام […]

غیرملکی سرمایہ کاروں کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں: وزیراعظم

شینزن(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاروں و کاروباری شخصیات کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنا رہی ہے۔ وزیرِاعظم شہباز شریف سے چینی کمپنی ٹرانشیئن ہولڈنگز کے بانی و چیئرمین ژو ژاؤجیانگ نے شینزن میں ملاقات کی، چینی کمپنی نے پاکستان میں اپنے موبائل بنانے […]

یوم تکبیر آج ملی جوش و جذبے کیساتھ منایا جا رہا ہے، ملک بھر میں عام تعطیل

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) ملک بھر میں یوم تکبیر آج ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے، 28 مئی کی مناسبت سے شہر شہر تقریبات اور کانفرنسز کا انعقاد کیا جائے گا۔ ملک میں 28 مئی کو یوم تکبیر کے نام سے جانا جاتا ہے، آج کے دن چاغی کے مقام پر […]

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ خلائی مشن چاند کیلئے روانہ

اسلام آباد / کراچی(پاک ترک نیوز) چین سے پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن 2 بج کر 28 منٹ چاند کیلئے روانہ کردیا گیا جو 5 دن میں چاند کے مدار پر پہنچے گا۔انسٹی ٹیوٹ اف سپیس ٹیکنالوجی کی کور کمیٹی کے رکن ڈاکٹر خرم خورشید نے بتایا سیٹلائٹ مشن چین کے ہینان اسپیس لانچ سائٹ […]

ترکیہ نے اسرائیل سے تمام تجارتی تعلقات منقطع کردیئے

انقرہ (پاک ترک نیوز ) ترکیہ نے غزہ میں جارحیت کے باعث اسرائیل سے تمام تجارتی تعلقات منقطع کر دیئے۔ ترک وزارت تجارت کی جانب سے بیان میں کہا گیاہے کہ غزہ میں بدتر انسانی المیے کی وجہ سے ترکیہ نے اسرائیل سے تمام تجارتی تعلقات منقطع کرتا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ […]

ایف اے کپ سیمی فائنل: مانچسٹر یونائیٹڈ نے پینلٹی پر کوونٹری کو شکست دیدی

لندن (پاک ترک نیوز) مانچسٹر یونائیٹڈ نے ایف اے کپ کے سیمی فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی پر کوونٹری کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی ۔ تفصیلات کے مطابق مانچسٹر یونائیٹڈ نے 3-0 کی برتری حاصل کی اور اسے مکمل کنٹرول میں دیکھا لیکن کوونٹری نے آخری 20 منٹ میں […]

پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں بجٹ آج پیش کیا جائے گا

لاہور(پاک ترک نیوز) پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا جس میں صوبائی وزیر خرانہ سالانہ بجٹ پیش کریں گے۔ پنجاب اسمبلی کا اجلاس دوپہر 2 بجے ہوگا جس کی صدارت اسپیکر ملک محمد احمد خاں کریں گے۔ صوبائی وزیر خزانہ میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن بجٹ پیش کریں گے۔ اجلاس میں ایوان سے مالی سال 2023۔24 […]

کیوں نا قاسم سوری کے خلاف سنگین غداری کی کارروائی کی جائے، چیف جسٹس

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سپریم کورٹ نے نااہلی کیس میں قومی اسمبلی کے سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔ عدالت نے قاسم سوری کو اپنے دستخط کے ساتھ خود جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے رجسٹرار سپریم کورٹ سے بھی جواب طلب کرلیا۔چیف جسٹس کی […]

ترکیہ کی 2023 میں یو اے ای کو ریکارڈ برآمدات

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات میں بہتری کے بعد ترکیہ کی 2023کی برآمدات میں یو اے ای سرفہرست رہا ۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، متحدہ عرب امارات (یو اے ای) ایک ایسی منڈی کے طور پر ابھرا جہاں ترکیہ نے 2023 کے دوران برآمدات میں سب سے زیادہ […]

غزہ پراسرائیل کی شدید بمباری ، 24 گھنٹوں کے دوران 250 فلسطینی شہید

غزہ (پاک ترک نیوز) اسرائیل کے نہتے فلسطینیوں پر مظالم جاری ہیں ، فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 250 فلسطینی شہید جبکہ 500زخمی ہوگئے ہیں۔ غزہ کی جنگ کے 80 ویں دن اسرائیل نے غزہ کی پٹی میں شدید بمباری کی، مغربی کنارے کے شہر بیت اللحم میں […]

صدر مملکت کی غزہ پر ہسپتال میں اسرائیلی وحشیانہ بمباری کی شدید مذمت

اسلام آباد:(پاک ترک نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے غزہ میں ہسپتال پر وحشیانہ اسرائیلی فضائی حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ صدر مملکت نے غزہ میں اسپتال پر اسرائیلی حملے کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت سینکڑوں افراد کے جاں بحق ہونے پر اظہارِ مذمت کیا۔ صدر مملکت نے اسرائیلی فضائی حملے […]

نگران وزیر اعظم چینی صدر کی دعوت پر بیجنگ روانہ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ چینی صدر شی جن پنگ کی دعوت پر بیجنگ روانہ ہوگئے۔ نگران وزیراعظم کی چینی صدر سے دوطرفہ ملاقات ہوگی، اعلیٰ چینی قیادت اور فورم میں شریک دیگر ممالک کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں شیڈول ہیں۔ نگران وزیرِ اعظم 17 اور 18 اکتوبر کو تیسرے […]

ترکیہ کو ایف۔16لڑاکا طیاروں کی فروخت کی درخواست پر غور کروں گا۔سینیٹر بین کارڈن

واشنگٹن (پاک ترک نیوز) امریکی سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے نئے مقرر کردہ چیئرمین نے لاک ہیڈ مارٹن ایف۔16لڑاکا طیارے خریدنے کے لیے ترکئی کی درخواست پر غور کرنے کے اپنے ارادے کا اظہار کیا ہے۔ ڈیموکریٹسینیٹر بین کارڈن نے گذشتہ روز کہا کہ ہ صرف سویڈن کا نیٹو میں شامل ہونا نہیں کئی […]

امریکہ نے سکھ رہنما کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کے ثبوت کینیڈا کو دیئے

اوٹاوا(پاک ترک نیوز) امریکی خفیہ ایجنسی نے کینیڈا کے شہری اور سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل سے متعلق کینیڈا کو معلومات فراہم کیں۔امریکا بھارت اور کینیڈا تنازع میں باضابطہ طور پر کینیڈا کی حمایت اور تعاون کا اعلان کر چکا ہے۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق امریکا کی خفیہ ایجنسی نے کینیڈا […]

ایران نے نیوکلیئر ہتھیار حاصل کیے توپھر ہم بھی حاصل کریں گے،سعودی ولی عہد

ریاض (پاک ترک نیوز) سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا ہے کہ اگر ایران نے نیوکلیئر ہتھیاروں کے حصول میں پہل کی تو سعودی عرب بھی طاقت کے توازن اور سکیورٹی کو برقرار رکھنے کیلئے ہتھیار حاصل کرے گا۔ امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد […]

پاکستانی ٹیم کا ون ڈے میں دوبارہ نمبر ون پوزیشن پر پہنچنے کا امکان

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے پاس ون ڈے میں دوبارہ سے آئی سی سی رینکنگ میں نمبرون پوزیشن حاصل کرنے کا موقع موجود ہے ۔ اگر آسٹریلیا سائوتھ افریقہ سے پانچوں ایک روزہ میچ بھی ہار جاتا ہے تو پاکستان پہلی پوزیشن پر دوبارہ پہنچ سکتا ہے ۔ ایک روزہ میچوں کی رینکنگ […]

نگران حکومت نے آئی ایم ایف کی شرط پر پٹرول اور ڈیزل پر لیوی میں اضافہ کردیا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) نگران حکومت نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی ایک اور شرط پوری کرتے ہوئے پٹرول اور ڈیزل پر لیوی کی شرح میں اضافہ کر دیا۔ نگران حکومت نے پٹرول پر ڈیولپمنٹ لیوی بڑھا کر 60 روپے فی لیٹر کر دی ہے، اسی طرح ڈیزل پر 50 روپے فی لیٹر […]

نگران وزیراعظم کی زیر صدارت بجلی کے زائد بلوں سے متعلق اجلاس آج پھر ہوگا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت بجلی کے زائد بلوں سے متعلق اجلاس آج پھر ہوگا۔ بجلی کی قیمتوں میں کمی سے متعلق اجلاس آج پھر ہوگا جس میں جولائی کے زائد بلوں کے مسئلے پر صوبائی وزرائے اعلیٰ کے ساتھ تفصیلی مشاورت ہوگی۔نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے […]