Browsing tag

#PakTurkNews

چین نے پہلی بار انٹرنیٹ سیٹلائٹ لانچ کر دیا

بیجنگ(پاک ترک نیوز) چین نے پہلی بار انٹرنیٹ سیٹلائٹ لانچ کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق چائنہ نے پہلی بار خلا میں سیٹلائٹ کا ایسا گروپ روانہ کیا جس کا مقصد پورے ایشیائی ملک میں براڈ بینڈ انٹرنیٹ خدمات کو بہتر بنانا ہے۔ 18 سیٹلائٹس کے گروپ کو مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2 بج کر […]

غزہ : اسرائیل کا پناہ گزین کیمپ کے سکول پرمیزائل حملہ، 100 افراد شہید

غزہ (پاک ترک نیوز) اسرائیل کی غزہ میں بربریت کاسلسلہ جاری ہے ، اسرائیلی فوج نے غزہ میں ایک اور سکول پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں مزید 100 فلسطینی لقمہ اجل بن گئے۔ غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم میں ایک نئے خونی باب کا اضافہ ہوگیا ، غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی […]

ارشد ندیم بھی میرا بیٹا ہے، ہمارے لیے سلور میڈل بھی گولڈ جیسا ہے، والدہ نیرج چوپڑا

نئی دہلی (پاک ترک نیوز) بھارتی جیولین تھرور نیرج چوپڑا کی والدہ نے کہا ہے کہ گولڈ میڈل جیتنے والا پاکستانی ارشد ندیم بھی میرا بیٹا ہے۔ ہمارے لیے سلور بھی گولڈ میڈل جیسا ہے۔ نیرج چوپڑا کی والدہ سروج دیوی نے کہا کہ ارشد ندیم کے پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے پر ہم […]

پاکستان نے افغان مہاجرین کی واپسی کیلئے امریکہ سے تعاون مانگ لیا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان نے ملک میں موجود افغان مہاجرین کی واپسی کے لیے امریکہ سے تعاون مانگ لیا۔ وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام سے پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ اس موقع پر افغان مہاجرین کی بہبود، بحالی اور دو طرفہ تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ […]

آرمی چیف سے امام مسجد نبویؐ کی ملاقات، پاک سعودیہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار

راولپنڈی (پاک ترک نیوز ) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے مسجد نبویؐ کے امام الشیخ ڈاکٹر صلاح بن محمد نے ملاقات کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے معزز مہمان کا خیر مقدم کیا اور ملاقات میں باہمی دلچسپی کے […]

پاکستان کے ایران کو شاہین میزائل دینے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، دفتر خارجہ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے ایران کو شاہین میزائل دینے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے بتایا کہ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے فلسطین کی موجودہ صورت حال […]

ترکیہ کیساتھ تجارتی حجم کو سالانہ 5ارب ڈالر پر پہنچانے کیلئے اقدامات کر رہے، وزیراعظم

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ترکیہ کے ساتھ تجارتی حجم کو سالانہ 5 ارب ڈالر پر پہنچانے کے لیے پاکستان ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف سے ترک سرمایہ کاروں کے اعلیٰ سطح وفد کی ترک وزیرِ تجارت و کسٹمز ڈاکٹر عمر […]

ارشد ندیم کی تاریخی کامیابی پرصدر، وزیراعظم اور دیگر رہنماؤں کی مبارکباد

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان کے ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیت کر قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ، ارشد ندیم کو تاریخی کامیابی پر صدر مملکت ، وزیراعظم اور دیگر رہنماؤں نے مبارکباد دی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ارشد ندیم کے پیرس اولمپکس میں طلائی […]

جماعت اسلامی کا دھرنا حکومت سے معاہدے کے بعد مؤخر، بجلی کی قیمت کم کرنے پر اتفاق

راولپنڈی (پاک ترک نیوز) وفاقی حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات کا آخری دور کامیاب ہوا اور دونوں فریقین نے معاہدے پر دستخط کردیے ہیں، جس کے تحت حکومت نے بجلی قیمت کرنے اور آئی پی پیز کے معاملے کا ٹاسک فورس کے ذریعے جانچ پڑتال کی جائے گی، جس کے بعد امیرجماعت اسلامی […]

ارشد ندیم کا اولمپکس میں ریکارڈ، پاکستان نے 40 سال بعد گولڈ میڈل جیت لیا

پیرس (پاک ترک نیوز ) پاکستانی اتھلیٹ ارشد ندیم نے جیولن تھرو ایونٹ میں 2 مرتبہ 90 میٹر سے زائد طویل تھرو پھینک کر پاکستان کیلئے تاریخ رقم کر دی۔ تفصیلات کےمطابق 40 سال بعد ارشد ندیم نے پاکستان کو اولمپکس گیمز میں گولڈ میڈل جتوا دیا، پاکستانی اتھلیٹ ارشد ندیم نے جیولن تھرو ایونٹ […]

ہمیں اسلامی لبادے میں ملک دشمنی کرنے والوں کا مقابلہ کرنا ہوگا : وزیراعظم

اسلام آباد (پاک ترک نیوز)وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہمیں اسلامی لبادے میں ملک دشمنی کرنے والوں کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ وزیر اعظم شہباز شریف کا اسلام آباد میں علما مشائخ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جنرل عاصم منیر نے قرآن کریم ،اللہ تعالیٰ اور رسول کے تابع […]

بنگلہ دیش کی عبوری حکومت آج حلف اٹھا لے گی، بنگلہ دیشی آرمی چیف

ڈھاکہ(پاک ترک نیوز) بنگلہ دیش کے آرمی چیف نے کہا ہے کہ عبوری حکومت نوبل انعام یافتہ محمد یونس کی سربراہی میں آج حلف اٹھائے گی۔ بنگلہ دیشی آرمی چیف جنرل وقار الزمان کا کہنا ہے کہ محمد یونس کی سربراہی میں 15 رکنی ٹیم آج (جمعرات) شام تک حلف اٹھائے گی۔ یاد رہے کہ […]

مسجد نبوی کے امام الشیخ ڈاکٹر صلاح بن محمد 7 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) مسجد نبوی کے امام فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر 7 روزہ خیرسگالی دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ ترجمانِ وزارت کے مطابق وزیر مذہبی امورچوہدری سالک حسین، سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی، سیکرٹری مذہبی امور ذوالفقار حیدر نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ امام مسجد نبوی فیصل مسجد میں […]

جماعت اسلامی کا دھرنا 14 ویں روز میں داخل، مذاکرات کا پانچواں دور آج

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) جماعت اسلامی کا مہنگائی اور مہنگے بجلی بلوں کیخلاف دھرنا 14 ویں روز میں داخل ہو گیا جبکہ حکومت کیساتھ مذاکرات کا 5 واں دور آج شام کو ہوگا۔ دھرنے کے شرکاء نے نماز فجر پنڈال میں ادا کی جس کے بعد معمول کے مطابق شرکاء کیلئے حلوے اور نان کے ناشتے […]

جڑواں شہروں میں شدید بارش؛ نالا لئی کے پاس آبادیاں خالی کرنے کا حکم، فوج طلب

راولپنڈی، اسلام آباد(پاک ترک نیوز) جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں طوفانی بارش کے نتیجے میں نالہ لئی میں طغیانی آ گئی، جس کے بعد حکام نے اطراف کی آبادیاں خالی کرنے کا حکم دے دیا۔ راولپنڈی کٹاریاں کے مقام پر نالہ لئی میں پانی کی سطح 22 فٹ سے تجاوز کر گئی ہے […]

قوم کی واحد امید، جیولن تھرو کے فائنل کیلئے ارشد ندیم آج میدان میں اُتریں گے

پیرس(پاک ترک نیوز پاکستانی قوم کی واحد امید ، پیرس اولمپکس میں جیولن تھرو کے فائنل کیلئے ارشد ندیم آج میدان میں اتریں گے ۔ پیرس اولمپکس میں جیولن تھرو کا فائنل پاکستانی وقت کے مطابق آج رات گیارہ بج کر 25 منٹ پر ہورہا ہے جس میں پاکستان کے ارشد ندیم سمیت 12 ایتھلیٹس […]

پاکستان کا بنگلادیش کیخلاف سیریز کیلئے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بنگلادیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔سعود شکیل کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے جبکہ کامران غلام، محمد علی اور محمد ہریرہ بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کا ٹریننگ کیمپ 11 اگست سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں […]

وائٹ ہاؤس کی آصف مرچنٹ کے ٹرمپ پر حملے میں ملوث ہونے کی تردید

واشنگٹن (پاک ترک نیوز ) ترجمان وائٹ ہاؤس کیرین جین پیری کا کہنا ہے کہ آصف مرچنٹ کا ٹرمپ پر قاتلانہ حملے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ امریکی محکمہ انصاف کے مطابق آصف مرچنٹ نے بتایا کہ وہ پاکستانی شہری ہے اور پاکستان میں رہتا ہے، اُس کے پاکستان میں بیوی بچے ہیں اور ایران […]

ہماری حکومت اور قوم بنگلادیشی عوام کے ساتھ کھڑی ہے: پاکستان

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) حکومت پاکستان کی جانب سے بنگلادیش کی صورتحال پر پہلا باضابطہ بیان دے دیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہناہے کہ کہ پاکستان کی حکومت اور عوام بنگلادیشی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، امید ہے بنگلادیش میں حالات پرامن اور تیزی سے معمول پر آئیں گے۔ دفتر خارجہ […]

سعودی عرب، یواے ای اور چین کی قرضوں کی مدت میں توسیع کی یقین دہانی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ نئے قرض پروگرام کی جانب اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، سعودی عرب، یواے ای اور چین نے پاکستان کو قرضوں کی مدت میں توسیع کی یقین دہانی کروا دی۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ چین، سعودی عرب اور یواے ای […]