Browsing tag

#pakvsind

چیمپئینز ٹرافی 2025؛ ڈرافٹ شیڈول منظر عام پر آگیا

دبئی (پاک ترک نیوز) پاکستان میں ہونے والی آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025 کیلئے ڈرافٹ شیڈول منظر عام پر آگیا۔ پاکستان میں شیڈول چیمپئینز ٹرافی 2025 کا انعقاد 19 فروری سے 9 مارچ تک کھیلا جائے گا جس کیلئے ڈرافٹ شیڈول جاری منظر عام پر آگیا۔ 12 سے 18 فروری تک سات دن کا […]

ویمنز ایشیا کپ :بھارتی ٹیم بنگلہ دیش کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گئی

دمبولہ (پاک ترک نیوز) ویمنز ایشیا کی میں بھارتی ٹیم نے بنگلہ دیش خواتین ٹیم کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ۔ دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ سری لنکا کی خواتین ٹیم کے ساتھ ہو گا ۔ تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش ویمنز ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا […]

بھارت کے چیمپئنز ٹرافی میں شرکت نہ کرنے سے کرکٹ ختم نہیں ہو گی، حسن علی

لاہور(پاک ترک نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر حسن علی کا کہنا ہے کہ 2025ء کی چیمپئنز ٹرافی بھارتی کرکٹ ٹیم کے بغیر پاکستان میں کھیلنے کے لیے تیار ہیں، بھارت کے چیمپئنز ٹرافی میں شرکت نہ کرنے سے کرکٹ ختم نہیں ہو گی۔ حسن علی نے کہا کہ اگر ہم بھارت میں کرکٹ […]

آئی سی سی اجلاس میں دو طرفہ سیریز کیلئے کوئی بات چیت نہیں ہوئی! بھارتی میڈیا

لاہور(پاک ترک نیوز) بھارت کے میڈیا کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بھارت کو دوطرفہ سیریز کھیلنے کی کوئی پیشکش نہیں کی۔ بھارتی نیوز ایجنسی پریس ٹرسٹ آف انڈیا (پی ٹی آئی) نے انکشاف کیا ہے کہ سری لنکا میں جاری انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی […]

معذور افراد کا مذاق اڑانے پر ہربھجن، یوراج و دیگر کیخلاف مقدمہ

کراچی (پاک ترک نیوز) سابق بھارتی کرکٹرز ہربھجن سنگھ، سریش رائنا، یوراج سنگھ، اور گورکیرت مان کے خلاف معذور افراد کا مبینہ طور پر مذاق اڑانے پر پولیس میں شکایت درج کرائی گئی ہے۔ نیشنل سینٹر فار پروموشن آف ایمپلائمنٹ فار ڈس ایبلڈ پیپل (این سی پی ای ڈی پی) کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ارمان علی […]

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز ،بھارت نے فائنل میں پاکستان کو شکست دیدی

برمنگھم(پاک ترک نیوز) ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے فائنل میچ میں بھارت نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ برمنگھم کے ایجبسٹن سٹیڈیم میں فائنل معرکہ ہوا جہاں پاکستان چیمپئن کے کپتان یونس خان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ پاکستانی لیجنڈز نے مقررہ […]

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز،روایتی حریف پاکستان اور بھارت آج فائنل میں مدمقابل

برمنگھم(پاک ترک) ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کا فائنل مقابلہ آج روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان فائنل معرکہ مقابلہ انگلینڈ کے برمنگھم کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے، بھارت اور پاکستان کا فائنل میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہو گا۔ یاد رہے […]

چیمپینز ٹرافی؛ بھارتی ٹیم میچ کھیلنے پاکستان نہیں جائے گی، بھارتی میڈیا

نئی دہلی(پاک ترک نیوز) بھارتی میڈیا کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم چیمپینز ٹرافی کھیلنے پاکستان نہیں جائے گی ۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم چیمپینز ٹرافی کے میچز کھیلنے پاکستان نہیں جائے گی۔ بی سی سی آئی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی ) سے بھارتی […]

چیمپئنز ٹرافی2025 ،پاک بھارت ٹاکرا یکم مارچ کو ہونے کا امکان

لاہور(پاک ترک نیوز) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا مجوزہ شیڈول سامنے آگیا۔ روایتی حریف پاکستان اور بھارت یکم مارچ کو لاہور میں مد مقابل آنے کا امکان ہے ۔ تفصیلات کےمطابقچیمپئنز ٹرافی 2025کے مجوزہ شیڈول کے مطابق پاکستان کو گروپ اے میں بھارت، بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کے ساتھ رکھا گیا ہے […]

ٹی20 ورلڈکپ میں بھارت کے ہاتھوں شکست کا بدلہ لیجنڈز نے لے لیا

لندن(پاک ترک نیوز) ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز 2024ء کے بڑے میچ میں پاکستان نے اپنے روایتی حریف بھارت کو 68 رنز کے مارجن سے شکست دے دی، 244 رنز کے ہدف کے جواب میں بھارتی ٹیم 175 رنز ہی بنا پائی۔ انگلینڈ کی میزبانی میں ہونے والی ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز 2024ء کے […]

پاکستان اور بھارت ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کےمیچ میں آج مد مقابل

برمنگھم (پاک ترک نیوز) روایتی حریف پاکستان اور بھارت ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے میچ میں آج مد مقابل آئیں گے ۔ روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت آج ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے میچ میں آج مد مقابل آئیں گے ۔پاکستان ٹیم کی قیادت یونس خان جبکہ بھارت کے کپتان یوراج سنگھ ہیں […]

پاکستان اور بھارت ورلڈ چیمپئین شپ آف لیجنڈ میں کل مد مقابل

برمنگھم (پاک ترک نیوز) پاکستان اور بھارت کل ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں کل مد مقابل آئیں گے ۔ انگلینڈ کے شہر برمنگھم کے ایجبسٹن کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانیوالا پاک بھارت ٹاکرا پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے 8بجے شروع ہو گا ۔ گزشتہ روز ورلڈ چیمپئین شپ آف لیجنڈز کے دوسرے میچ […]

بابر اعظم نے میچ فکسنگ کے الزامات پر 1 ارب ہرجانےکا مقدمہ دائر کر دیا

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے وائٹ بال کپتان بابر اعظم نے میچ فکسنگ کے الزامات پر ایک ارب ہتک عزت کا مقدمہ دائر کردیا ۔ پاکستان کی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں مایوس کن کارکردگی کے بعد صحافی مبشر لقمان نے میچ فکسنگ کا الزام عائد کیا تھا ۔ قومی کپتان نے سنگین […]

پاکستان کرکٹ ٹیم میں ’’آپریشن کلین اپ‘‘ کی تیاری

نیو یارک(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم میں ’’آپریشن کلین اپ‘‘ کی تیاری ہونے لگی۔ امریکا اور بھارت سے مسلسل شکستوں نے پاکستانی ٹیم کی ورلڈکپ مہم کو شدید دھچکا پہنچایا، گوکہ ٹیم نے کینیڈا کو ہرا دیا لیکن سپر8 میں رسائی کا انحصار آئرلینڈ پر فتح اور دیگر ٹیموں کے نتائج پر ہے، حال ہی […]

شاہد آفریدی کا بھارت کے خلاف پاکستان کی شکست پر مایوسی کا اظہار

نیو یارک (پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے بھارت کے خلاف پاکستان کی شکست کے بعد مایوسی کا اظہار کیا۔ پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے نیویارک میں آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں بھارت کے خلاف گرین شرٹس کی مایوس کن شکست […]

کینیڈا کیخلاف عماد آئوٹ ،صائم کو رضوان کے ساتھ اوپننگ کروانے کا فیصلہ

نیویارک (پاک ترک نیوز) آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں امریکہ اور بھارت سے شکست کے بعد پاکستان کا آج مقابلہ کمزور حریف کینیڈا سے ہوگا ۔ قومی ٹیم میں ایک تبدیلی متوقع ہے ۔ عماد وسیم کو آرام جبکہ صائم ایوب کو محمد رضوان کے ساتھ اوپننگ کروانے کا فیصلہ کیا گیا […]

ہم اپنی غلطیوں پر غور کریں گے،اگلے دونوں میچز جیتنا ہوں گے: بابراعظم

نیو یارک(پاک ترک نیوز) قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ ہم اپنی غلطیوں پر غور کریں گے اور اگلے دونوں میچز جیتنا ہوں گے۔ میڈیا سے گفتگو میں بابراعظم نے کہا کہ ہم پہلے چھ اوورز میں توقعات کے مطابق بیٹنگ نہیں کرسکے اور پاور پلے میں پہلی وکٹ گرنے کا بہت […]

ہمیشہ کیلئے الوداع،بھارت سے شکست پر شائقین شدید مایوس

لاہور(پاک ترک نیوز) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کے بھارت کے خلاف جیتنے والا میچ ہارنے کے بعد شائقین شدید مایوسی کاشکار ہو گئے ۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ایک سنسنی خیز مقابلے میںبھارتی کرکٹ ٹیم نے پاکستان کے خلاف فتح حاصل کرتے ہوئے چھ رنز کے مارجن سے کامیابی حاصل کی۔پاکستان اور […]

پاک بھارت میچ سے قبل نیو یارک میں بارش،ٹاس تاخیر کا شکار

نیویارک(پاک ترک نیوز) ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024کے پاک بھارت ہائی وولٹیج میچ سے قبل نیو یارک میں بارش شروع ہوگئی، بارش کی وجہ سے وکٹ کو کورز سے ڈھانپ دیا۔بارش کے باعث ٹاس تاخیر کا شکار ہے ۔ نیویارک کے نساؤ کاونٹی کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق شام 7:30 […]

ٹی20 ورلڈکپ کا بڑا ٹاکرا، پاکستان اور بھارت آج مدمقابل

نیویارک(پاک ترک نیوز) آئی سی سی ورلڈ کپ 2024ء کے سب سے بڑے ٹاکرے میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت آج آمنے سامنے آئیں گے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے زیر اہتمام امریکا اور ویسٹ انڈیز کی میزبانی میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 19 ویں میچ میں پاکستان اور بھارت […]