Browsing tag

#peshawar

درہ آدم خیل ، سیلابی پانی گھر میں داخل ، 11 افراد جاں بحق

پشاور(پاک ترک نیوز) پشاور کے علاقے درہ آدم خیل میں بارش کا پانی گھر کے تہہ خانے میں داخل ہو گیا، پانی میں ڈوبنے سے 11 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ درہ آدم خیل کے علاقے پرانا بازی خیل میں بارش کا پانی گھر میں داخل ہوا، پانی […]

کرم ، جھڑپوں میں جاں بحق افراد کی تعداد 43 ہو گئی ، فریقین جنگ بندی پر رضامند

کرم ایجنسی (پاک ترک نیوز) کرم میں 2 قبائل کے درمیان 5 روز سے جاری تصادم میں درجنوں ہلاکتوں کے بعد فریقین فائر بندی پر رضا مند ہو گئے۔ ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود کا کہنا ہے کہ فریقین کے عمائدین فائربندی پر رضا مند ہو گئے جس کے بعد امن جرگہ کے ارکان مسلح […]

خیبر پختونخوا حکومت کا9 مئی واقعات کی جوڈیشل انکوائری کیلئے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع

پشاور(پاک ترک نیوز) خیبرپختونخوا حکومت نے9 مئی کے واقعات کی جوڈیشل انکوائری کیلئے پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔ واضح رہے کہ صوبائی کابینہ کی جانب سے 9 مئی کے واقعات کی جوڈیشل انکوائری کی منظوری دی گئی تھی جس کے بعد خیبرپختونخوا حکومت نے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ سے جوڈیشل کمیشن بنانے کی […]

پشاور: نوتھیہ میں خوفناک آتشزدگی، 30 دکانیں اور 40 کیبنز جل گئے

پشاور(پاک ترک نیوز) پشاور کے علاقے گلبرگ نوتھیہ ریلوے پٹڑی کے قریب دکانوں میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، ریسکیو کی گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ آگ لگنے کی وجہ سے 30 دکانیں اور 40 کیبن جل گئے جبکہ مالکان کے مطابق کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔فائر فائٹرز نے آگ پر 40 فیصد قابو […]

بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں ملوث ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد گرفتار

پشاور (پاک ترک نیوز) شانگلہ کے علاقے بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار کر لئے گئے۔ سی ٹی ڈی پشاور کے مطابق بشام میں چینی انجینئرزپر خودکش حملےکی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے جس میں حملے میں ملوث 4 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔گرفتار دہشتگردوں کا تعلق […]

ملک میں بار بار آئین توڑا جا رہا، ہم آخری حد تک جائینگے: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

پشاور(پاک ترک نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ملک میں بار بار آئین کو توڑا جا رہا ہے۔ وزیراعلی خیبر پی کے علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ ہم آخری حد تک جائیں گے، پیچھے نہیں ہٹیں گے، غیرقانونی طور پر ارکان کو حلف نہیں لینے دیں گے، ملک میں […]

بشام خودکش حملےمیں ملوث10 سے زائد دہشتگرد اورسہولت کار گرفتار

پشاور(پاک ترک نیوز) کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی) نے بشام خودکش حملے میں ملوث 10سے زائد دہشت گرد اور سہولت کار گرفتار کرلیے۔ سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ حملے میں ملوث نیٹ ورک کاتعلق کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی سے ہے اور خودکش حملہ آورکاتعلق افغانستان سے ہے۔بارودسےبھری گاڑی چمن […]

پشاور ہائیکورٹ؛ مخصوص نشستوں پر حلف برداری روکنے کے حکم امتناع میں توسیع

پشاور (پاک ترک نیوز) پشاور ہائیکورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں پر حلف لینے سے روکنے کے حکم امتناع میں توسیع کردی۔ جسٹس اشتیاق ابراہیم کی سربراہی میں پشاور ہائیکورٹ کے پانچ رکنی لارجر بنچ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کےلئے دائر درخواست پر سماعت کی۔ بابر اعوان ایڈووکیٹ نے دلائل […]

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف پشاور پہنچ گئے

پشاور (پاک ترک نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف پشاور پہنچ گئے ۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف گورنر ہاؤس آمد ہوئی،وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں سینیٹر اسحاق ڈار، خواجہ آصف، عطاء تارڑ، امیر مقام، مرتضی جاوید عباسی اور چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ […]

خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس ، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کیلئے ووٹنگ

پشاور (پاک ترک نیوز) خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس جاری ہے، جس میں سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کیلئے ووٹنگ شروع ہوچکی ہے۔ سپیکر مشتاق غنی کی زیر صدارت خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس ہورہا ہے جہاں دو نو منتخب اراکین عبدالمنعم اور لئیق شاہ نے حلف اٹھا لیا ہے۔ خیبر پختونخوا اسمبلی کے تمام ممبران […]

خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس، نومنتخب ارکان آج حلف اٹھائیں گے

پشاور(پاک ترک نیوز) خیبرپختوانخوا کی نومنتخب اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا۔ خیبرپی کے کی 12 ویں صوبائی اسمبلی کا افتتاحی اجلاس آج ہوگا۔ نومنتخب ارکان اسمبلی حلف اٹھائیں گے۔نو منتخب اسمبلی کے اجلاس کے لیے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور اسمبلی کے اطراف اور گیٹ پر سیکورٹی اہلکاروں کی بڑی تعداد تعینات […]

پی ٹی آئی پر پارلیمانی سیاست کے دروازے بند ہو گئے

پشاور(پاک ترک نیوز) انتخابی نشان سے محروم پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )پر پارلیمانی سیاست کے دروازے بند ہوگئے ہیں۔ الیکشن رولز 2017 کے رولز 94 کے مطابق آئندہ انتخابات میں آزاد امیدوار کامیابی کی صورت میں اسی سیاسی جماعت میں شامل ہوسکیں گے جسے الیکشن کمیشن نے انتخابی نشان جاری کیا ہوا۔ رولز […]

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے گھر پر حملہ، بیٹے اور بھتیجے پر تشدد

اسلام آباد(پاکترک نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے گھر پر حملہ ہوا ہے جس میں بیٹے پر تشدد کیا گیا، اطلاع ملنے پر بیرسٹر گوہر چیف جسٹس کی لائیو سماعت چھوڑ کر گھر روانہ ہوگئے۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل […]

دہشتگردوں سے کوئی خوف نہیں، ہمت ہے تو سامنے آکر لڑیں: نگران وزیراعظم

پشاور(پاک ترک نیوز) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ بزدل دہشتگردوں کا کوئی خوف نہیں، اگر ان میں غیرت اور ہمت ہے تو سامنے آ کر لڑیں۔ پشاور میں خیبرپختونخوا پولیس دربار سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے باہمت، غیرت مند اور باوفا […]

پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا

پشاور (پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )نے انٹرا پارٹی انتخابات اور انتخابی نشان واپس لینے سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلے کو پشاور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔ پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر نے انٹرا پارٹی انتخابات کالعدم قرار دینے اور بلے کا انتخابی نشان واپس لینے کے خلاف […]

خیبر پی کے حکومت نے نکاح نامہ میں حلف ختم نبوت ﷺ لازمی قراردے دیا

پشاور (پاک ترک نیوز) خیبر پختونخوا حکومت نے مسلم فیملی لاز آرڈیننس میں ترامیم کردی ہیں،نکاح نامہ میں حلف ختم نبوتﷺ لازمی قرار دیا گیا ہے۔ خیبر پختونخوا حکومت نے مسلم فیملی لاز آرڈیننس میں ترامیم کردیں، محکمہ لوکل گورنمنٹ خیبر پختونخوا نے اعلامیہ جاری کر دیا جس کے مطابق ترمیم مسلم فیملی آرڈیننس کے […]

پی ٹی آئی کا بلے کا نشان واپس لینے کیلئے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کا فیصلہ

پشاور(پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کی جانب سے انٹرا پارٹی انتخابات کالعدم قرار دینے اور بلے کا انتخابی نشان واپس لینے کے خلاف ہائیکورٹ سے رجوع کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز الیکشن کمیشن کی جانب سے فیصلہ سنائے جانے کے بعد آج صبح تحریک انصاف […]

جنوبی وزیرستان: زیرتعمیر تھانے پر فائرنگ سے 5 مزدور جاں بحق

جنوبی وزیرستان(پاک ترک نیوز) جنوبی وزیرستان میں زیر تعمیر تھانے پر فائرنگ سے 5 مزدور جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کےمطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا دژہ غونڈے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زیر تعمیر پولیس تھانے میں کام کرنے والے 5 مزدور جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔فائرنگ کے واقعے میں […]

پشاور ہائیکورٹ کا الیکشن کمیشن کو پی آئی انٹر پارٹی انتخاب اور انتخابی نشان کیس کا فیصلہ کل تک سنانے کا حکم

پشاور(پاک ترک نیوز) پشاور ہائی کورٹ نے انتخابی نشان اور پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس میں الیکشن کمیشن کو کل تک فیصلہ جاری کرنے کا حکم دے دیا۔ پشاور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن اور انتخابی نشان کیس کی سماعت مکمل کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کیا […]

خیبرپختونخوا ہمارے لئے پنجاب سے زیادہ محفوظ ہے، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر

پشاور(پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا ہمارے لئے پنجاب سے زیادہ محفوظ ہے۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ توقع ہے ملک کی 70 فیصد مقبولیت رکھنے والی جماعت کو الیکشن سے باہر نہیں […]