Browsing tag

#peshwar

سیلاب سے ہر طرف تباہی ہی تباہی ،مزید 45اموات ،رابطہ سڑکیں،پل ،مکانات سب بہہ گئے

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب کے باعث ہر طرف تباہی ہی تباہی کے مناظر ہیں ۔مختلف حادثات میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 45افراد جاں بحق ہو گئے ۔ سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 982ہو گئی ہے ۔6لاکھ سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا ہے جبکہ 8لاکھ سے […]

اے پی ایس حملے کا ماسٹر مائند عر خالد خراسانی بم دھماکے میں ہلاک

کابل (پاک ترک نیوز) اے پی ایس پشاور حملے کا ماسٹر مائنڈ عمر خالد خراسانی افغانی صوبے پکتیکا میں بم دھماکے میں ہلاک ہوگیا۔طالبان رہنما احسان اللہ احسان نے عمرخالد خراسانی کی موت کی تصدیق کردی۔ اے پی ایس حملے کا ماسٹر مائنڈ عمرخالد خراسانی بم دھماکے میں ہلاک ہوگیا۔ دھماکے میں عمرخالد کے دو […]

ملک میں ہماری پہلی حکومت ہے جسے کرپشن کے الزام میں نہیں ہٹایا گیا، عمران خان

پشاور(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم و چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک میں ہماری پہلی حکومت ہے جسے کرپشن کے الزام میں نہیں ہٹایا گیا۔ پشاور میں وکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ کسی کے ساتھ برے تعلقات نہیں […]

آخر کار ذہنی غلامی کی زنجیریں ٹوٹ گئی ہیں،عمران خان

پشاور (پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ 26مئی کو کنٹینر سے7گھنٹے میں جودیکھا اس نے اس بات کی تصدیق کر دی جو میں محسوس کر رہا تھا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر ایک پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان ہمیشہ کے لیے […]

ہم امپورٹڈ حکومت کو کبھی نہیں مانیں گے ،عمران خان

پشاور (پاک ترک نیوز ) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ ہم امپورٹڈ حکومت کو کبھی نہیں مانیں گے اور ہمارا احتجاج بھی اسی وجہ سے تھا۔ پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس کے بعد عمران خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے کبھی انتشار […]

پی ٹی آئی کا قافلہ اٹک میں داخل ہو گیا

اٹک (پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف کا قافلہ اٹک میں داخل ہو گیا ۔کارکنوں کی بڑی تعداد تحریک انصاف کے آزاد ی مارچ میں شریک ہے۔ سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ اسمبلیوں کی تحلیل اورالیکشن تاریخ کے اعلان تک اسلام آباد میں ہی رہیں گے۔ چوروں کا […]

عمران خان ولی انٹرچینج مردان پہنچ گئے، مرکزی جلوس کی قیادت کریں گے

پشاور(پاک ترک نیوز) پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان ولی انٹرچینج مردان پہنچ گئے جہاں سے کنٹینر پر سوار ہوکر مرکزی جلوس کی قیادت کریں گے۔یہاں سے عمران خان لانگ مارچ کے مرکزی جلوس کی قیادت کریں گے، جلوس اسلام آباد میں کشمیر روڈ سے ہوتا ہوا ڈی چوک پہنچے گا۔ عمران خان کی […]

حکومت ختم ہونے کے بعد پی ٹی آئی پشاور میں میدان سجائے گی

  پشاور (پاک ترک نیوز) حکومت ختم ہونے کے بعد پی ٹی آئی پشاور میں میدان سجائے گی ۔عمران خان جلسے سے خطاب کریں گے ۔ جلسے کیلئے پنڈال کی تیاری جاری ہے، پنڈال میں پارٹی پرچموں کی بہار ہے جبکہ جلسہ گاہ کے اطراف ایک ہزار سکیورٹی اہلکار تعینات ہوں گے۔ حکومت کے خاتمے […]

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی پاکستان میں خودکش حملے کی مذمت

کراچی (پاک ترک نیوز) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے پاکستان کے شہر پشاور میں ایک شیعہ مسجد کے اندر گزشتہ ہفتے کے آخر میں ہونے والے خودکش بم دھماکے کی "سخت ترین الفاظ میں” مذمت کی جس میں 62 افراد ہلاک اور تقریباً 200 زخمی ہوئے۔ پاکستان کی وزارت خارجہ کے ایک بیان میں […]

پشاور: مسجد میں نماز جمعہ کے دوران دھماکہ ،30نمازی شہید متعدد زخمی

پشاور(پاک ترک نیوز) پشاور کے علاقے کوچہ رسالدار کی مسجد میں نماز جمعہ کے دوران دھماکہ ہوا۔ دھماکے میں 30نمازی شہید جبکہ متعدد زخمی ہو گئے تفصیلات کےمطابق پشاور کے علاقے کوچہ رسالدار کی مسجد میں دھماکہ نماز جمعہ کے دوران ہوا، دھماکے کے وقت مسجد میں نمازیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ہلاکتوں میں اضافے […]

خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں 4.5شدت کا زلزلہ

پشاور (پاک ترک نیوز) خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ضلع خیبر کے کئی علاقوں اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلے کے باعث عوام میں شدید خوف وہراس پھیلا اور لوگ کلمہ طیبہ اور استغفار کا ورد کرتے ‏ہوئے اپنے گھروں سے باہر […]

سانحہ آرمی پبلک سکول کو 7 برس بیت گئے

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور کو 7 برس بیت گئے۔ معصوم بچوں کی قربانی نے پوری قوم کو دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف یکجا کر دیا۔ آج وطن عزیز کے چپے چپے سے دہشت گردوں کا خاتمہ کر دیا گیا۔ اے پی ایس واقعے کے بعد پاک فوج نے […]