Browsing tag

#ptilongmarch

لانگ مارچ کیلئے پی ٹی آئی سے مالی ضمانت لی جائے ، آئی جی اسلام آباد

  اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ اور احتجاج کے حوالے سے آئی جی اسلام آباد نے اپنی رپورٹ عدالت میں جمع کروادی جس میں تجویز دی گئی ہے کہ کسی بھی قسم کے نقصان کے پیش نظر تحریک انصاف سے مالی ضمانت لی جائے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی […]

واحد مطالبہ صاف اور منصفانہ انتخابات ہیں،عمران خان

لاہور(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارا واحد مطالبہ صاف اور منصفانہ انتخابات ہیں۔ سابق وزیر اعظم عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک میں سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور لانگ مارچ سے […]

پی ٹی آئی لانگ مارچ کا آج سے دوبارہ آغاز

وزیرآباد (پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کا آج دوبارہ وہیں سے آغاز ہو گا جہاں پر سابق وزیراعظم عمران خان پر حملہ ہوا تھا ۔ سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کارکنوں سے لانگ مارچ میں شرکت کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر آباد […]

لانگ مارچ میں عمران خان پر حملے کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں تھانہ سٹی وزیرآباد میں درج

  وزیرآباد(پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران چیئرمین عمران خان پر حملے کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں تھانہ سٹی وزیرآباد میں درج کرلیا گیا ۔ ایف آئی آر سب انسپکٹر عامر شہزاد کی مدعیت میں درج کی گئی ہے۔ عمران خان پر فائرنگ کا مقدمہ قتل، اقدام قتل اور […]

لانگ مارچ کل کی بجائے پرسوں سے شروع ہوگا، عمران خان

لاہور(پاک ترک نیوز )سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ حقیقی آزادی لانگ مارچ کا آغاز کل کی بجائے پرسوں سے ہو گا۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے صحافیوں کے وفد نے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لانگ مارچ کے شیڈول میں تبدیلی کردی […]

عمران خان پر حملہ ، پی ٹی آئی کارکنوں کا ملک بھر میں احتجاج، پولیس سے جھڑپیں

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر وزیر آباد میں لانگ مارچ کے دوران حملے کے بعد پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے کال دیئے جانے پر کارکن سڑکوں پر نکل آئے، اس دوران پولیس اور کارکنوں میں تصادم ہوا۔ تفصیلا ت کے مطابق راولپنڈی […]

پاکستان میں حقیقی آزادی نظرآرہی ہے،عمران خان

گکھڑ منڈی(پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ 20سے 25 سال کھیلوں کی گراؤنڈز میں دنیا کی ٹاپ ٹیموں کا مقابلہ کیا، اسلام آباد میں بیٹھے ہوئے لوگ سن لیں، نوازشریف جنرل جیلانی کے گھر سریا لگاتے لگاتے وزیراعلیٰ بن گیا، میں چھبیس سال سے مقابلہ کر […]

پی ٹی آئی کا لانگ مارچ شاہدرہ سے روانہ

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کا دوسرے روز شاہدرہ سے آغاز ہو گیا ۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کنٹینر پر موجود ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کا دوسرے روز شاہدرہ سے آغاز ہوگیا۔دوسرے روز لانگ مارچ کی منزل کامونکی ہے۔ پی ٹی آئی چیئرمین […]

لانگ مارچ کنٹینر پر اسدعمر ،مراد سعید اور حماد اظہر کی جھگڑے کی ویڈیو وائرل

لاہور(پاک ترک نیوز) عمران خان کی موجودگی میں لانگ مارچ کنٹینر پر اسد عمر،حماد اظہر اور مراد سعید کے درمیان جھگڑے کی ویڈیو وائرس ہو گئی ۔ تفصیلات کےمطابق تحریک انصاف کا لانگ مارچ شروع ہوتے ہی قیادت میں اختلافات سامنے آنے لگے۔احتجاج کی قیادت کرنے والے کنٹینر پر پارٹی چیئرمین کی موجودگی میں سینئر […]

لانگ مارچ؛ حکومت نے پی ٹی آئی سے بات چیت کیلیے کابینہ کمیٹی تشکیل دے دی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) حکومت نے لانگ مارچ کے حوالے سے وفاقی کابینہ کی 9رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ سربراہی کریں گے جبکہ دیگر ارکان میں ایاز صادق، خواجہ سعد رفیق، قمر زمان کائرہ، خالد مقبول صدیقی، میاں افتخار، مولانا اسعد اور مریم اورنگزیب شامل ہیں۔کمیٹی لانگ مارچ سے […]

لانگ مارچ کا دوسرے روز شاہدرہ سے آغاز

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کا دوسرے روز شاہدرہ سے آغاز ہوگا۔دوسرے روز لانگ مارچ کی منزل کامونکی ہے۔ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی قیادت میں لانگ مارچ شاہدرہ سے شروع ہو کر فیروز والا پہنچے گا، فیروز والا کے بعد مرید کے میں استقبال ہوگا۔سابق وزیراعظم کے ساتھ […]

لانگ مارچ کا آغاز ،مقصد ایک ہے کہ اپنی قوم کو آزاد کرائوں،عمران خان

لاہور (پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں حقیقی آزادی لانگ مارچ کا آغاز ہو گیا ۔ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے لبرٹی چوک میں لانگ مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مارچ کا مقصد ایک ہے کہ اپنی قوم کو آزاد کرائوں۔چاہتا […]

چڑھائی کرنیوالوں کا انجام ایسا ہوگاکہ کوئی دوبارہ سوچ بھی نہ سکے،رانا ثناء اللہ

  راولپنڈی: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ چڑھائی کرنیوالوں کا انجام ایسا ہوگاکہ کوئی دوبارہ سوچ بھی نہ سکے۔کسی جتھے کو اسلام آباد پر چڑھائی کا موقع نہیں دیں گے، جتھہ کلچرل ریاست کا وجود ختم کر دے گا۔ راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء […]

پی ٹی آئی لانگ مارچ کا آج لبرٹی سے آغاز

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے حقیقی آزادی لانگ مارچ کا چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی قیادت میں آج لبرٹی سے آغاز ہو گا ۔ پی ٹی آئی کارکن لانگ مارچ میں شرکت کیلئے لبرٹی چوک پہنچ گئے ۔ خواتین اور بچے بھی بڑی تعداد میں موجود ہیں ۔ مرکزی کنٹینر بھی […]

خیبر پختونخوا حکومت کا وفاق کو لانگ مارچ روکنے کیلئے پولیس دینے سے انکار

  پشاور(پاک ترک نیوز) خیبر پختونخوا حکومت نے وفاق کو لانگ مارچ روکنے کیلئے پولیس فورس فراہم کرنے سے انکار کردیا ۔ اس حوالے سے خیبر پی کے وزیراعلیٰ محمودخان نے باقاعدہ طور پر اس بارے میں مرکز کو آگاہ کردیا۔ صوبہ میں امن وامان کی صورت حال ٹھیک نہیں ایسے میں مرکز کو کیسے […]

لانگ مارچ: توڑ پھوڑ کیس، عمران خان کی 5 مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری منظور

  اسلام آباد(پاک ترک نیوز) لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کیس سمیت مختلف مقدمات میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو عبوری ضمانتوں میں 21جولائی تک توسیع مل گئی ۔ تفصیلات کے مطابق بابر اعوان نے عمران خان کی حاضری سے استثنا کی درخواست دی، جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے عبوری ضمانتوں […]

ہم امپورٹڈ حکومت کو کبھی نہیں مانیں گے ،عمران خان

پشاور (پاک ترک نیوز ) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ ہم امپورٹڈ حکومت کو کبھی نہیں مانیں گے اور ہمارا احتجاج بھی اسی وجہ سے تھا۔ پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس کے بعد عمران خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے کبھی انتشار […]

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جلوسوں کےداخلے پر مستقل پابندی کا فیصلہ

اسلام آباد:(پاک ترک نیوز ) وزارت داخلہ نے اسلام آباد میں فتنہ، فساد اور شر پھیلانے والے جلسے، جلوسوں کے داخلے پر مستقل پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے زیر صدارت پی ٹی آئی لانگ مارچ امن وامان کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں پی ٹی آئی […]

پی ٹی آئی کا قافلہ اٹک میں داخل ہو گیا

اٹک (پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف کا قافلہ اٹک میں داخل ہو گیا ۔کارکنوں کی بڑی تعداد تحریک انصاف کے آزاد ی مارچ میں شریک ہے۔ سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ اسمبلیوں کی تحلیل اورالیکشن تاریخ کے اعلان تک اسلام آباد میں ہی رہیں گے۔ چوروں کا […]

کسی بھی صورت عمران خان کو اسلام آباد نہیں آنے دیں گے، رانا ثنا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز)وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری کے گھر سے اسلحہ برآمد ہونا خونی مارچ کا ثبوت ہے۔کسی بھی صورت عمران خان کو اسلام آباد نہیں آنے دیں گے۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ عمران نیازی آئین، قانون اور امن کا راستہ اپنائیں […]