Browsing tag

Qatar

فٹبال ورلڈ کپ میں پہلی مرتبہ خواتین ریفریز خدمات نبھائیں گی

دوحہ (پاک ترک نیوز) 2022میں قطر میں ہونیوالے ورلڈ کپ میں پہلی مرتبہ خواتین ریفریز اور تین اسسٹنٹ ریفرز خدمات انجام دیں گے ۔ مردوں کے عالمی ورلڈ کپ مقابلوں میں پہلی بار خواتین ریفریز خدمات انجام دیں گی۔ فیفا نے آفیشلز کی لسٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق مجموعی طور پر چھتیس […]

فیفا ویڈیو گیم آئندہ سال "ای اے سپورٹس ایف سی” کے نام سے تیار کی جائے گی

نیویارک (پاک ترک نیوز) رواں سال کی فیفا 23 آخری فیفا ویڈیوگیم ہو گی جو فٹ بال کی عالمی گورننگ باڈی کے نام کا استعمال کرے گی کیونکہ امریکی ویڈیو گیم پبلشر الیکٹرانک آرٹس نے کہا ہے کہ وہ اس گیم کو آئندہ سے "ای اے سپورٹس ایف سی” کا نام دےرہے ہیں۔ الیکٹرانک آرٹس […]

فٹبال ورلڈ کپ 2022 کے گروپ مرحلے کی قرعہ اندازی آج ہوگی

دوحہ (پاک ترک نیوز) فٹبال ورلڈ کپ 2022 کے گروپ مرحلے کی قرعہ اندازی آج جمعہ کی شام قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہوگی۔جس کے ساتھ ہی فٹبال ورلڈ کپ کا آفیشل گانا بھی ریلیز کر دیا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والے 32 میں سے 29 ممالک نے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی […]

دوحہ دفاعی شو میں ایرانی فوجیوں کی موجودگی سے امریکہ پریشان

واشنگٹن (پاک ترک نیوز) امریکہ نے قطر میں منعقد ہونے والے دوحہ ڈیفنس شو میں ایرانی انقلابی کارڈز کور کے افسران کی موجودگی پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔ امریکہ کے محکمہ خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم دوحہ میں ڈیفنس شو اور سمندری دفاعی نمائش میں انکی موجودگی کو یکسر مسترد کرتے […]

کابل ایئرپورٹ چلانےکے لیے ترکی اور قطر کا پہلا انتخاب

انطالیہ (پاک ترک نیوز)افغانستان کی عبوری طالبان حکومت نے کہا ہے کہ وہ ملک کے دارالحکومت کابل سمیت دیگر شہروں کے ہوائی اڈوں کو چلانے کے حوالے سے مہینوں کی بات چیت کے بعد ترکی اور قطر کے ساتھ معاملات طے کرنے کے قریب پہنچ چکے ہیںاور جلد ہی سہ فریقی معاہدہ متوقع ہے۔ افغانستان […]

قطر ،گیس برآمد کرنیوالے 11بڑے ممالک کا اجلاس کل ہو گا

دوحہ (پاک ترک نیوز) گیس برآمد کرنیوالے 11بڑے ممالک کے فورم کا اہم اجلاس کل سے قطر میں شروع ہو گا ۔ اجلاس میں ایران کے صدر ابراہیم رئیسی بھی شرکت کریں گے۔ جی ای سی ایف میں شرکت کیلئے الجزائر کے صدر بھی قطر میں موجود ہیں۔ گیس برآمد کرنے والے ممالک کے فورم […]

روس،یوکرین تنازعہ:بڑےگیس برآمد کنندان قطر میں ملیں گے

دوحہ(پاک ترک نیوز) دنیا بھر میں گیس برآمد کرنے والے ممالک کے فورم کے منتظمین کا کہنا ہےکہ دوحہ بڑے گیس سپلائی کرنے والے ممالک کے سربراہی اجلاس کی میزبانی کرے گا۔ یہ اجلاس ایسے وقت میں منعقد کیا جارہا ہے جب یورپی ممالک روس کے یوکرین پر ممکنہ حملے کی صورت میں متبادل ذرائع […]

دوحہ ،طالبان میں قطر میں غیر ملکیوں کے انخلا کا معاہدہ

دوحہ (پاک ترک نیوز) افغانستان سے غیر ملکیوں کے انخلا کیلئے قطر اور طالبان میں معاہدہ طے پا گیا ۔کابل ایئر پورٹ سے چارٹرڈ پروازوں کے ذریعے غیر ملکیوں کا انخلا دوبارہ شروع ہو گا ۔ تفصیلات کے مطابق طالبان اور قطر کے درمیان غیر ملکیوں کے انخلا کا معاہدہ طے پا گیا ۔معاہدے کے […]

امریکی صدربائیڈن کا قطر کو ’’ غیر نیٹو اہم اتحادی ‘‘کا درجہ دینے کا فیصلہ

واشنگٹن (پاک ترک نیوز) امریکی صدرجوبائیڈن نے قطر کو غیر نیٹو اہم اتحادی کا درجہ دینے کا فیصلہ کرلیا۔ مریکی صدر جوبائیڈن کی دعوت پر امیر قطر تمیم بن حمد بن خلیفۃ الثانی امریکہ پہنچے ۔ دونوں رہنمائوں کے درمیان تاریخی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں مشرق وسطی کی سکیورٹی ،افغانستان اور مغربی ممالک کے درمیان […]

ترکی، قطر اور طالبان کا کابل ائیر پورٹ کے انتظام پر اتفاق

دوحہ(پاک ترک نیوز) دوحہ میں سہ فریقی اجلاس میں کابل کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو چلانے اور چلانے کے طریقہ کار پر "کئی اہم مسائل” پر اتفاق کیا گیاد ہے۔قطر، ترکی، اور افغانستان میں طالبان کی زیرقیادت عبوری حکومت نے کابل کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو چلانے اور چلانے کے طریقے کے بارے […]

قطری وزیر خارجہ کا تہران کا مختصر دورہ، ایران امریکہ براہ راست مذاکرات پر گفتگو

دبئی(پاک ترک نیوز) قطر کےوزیر خار جہ شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی نےآج ایران کا مختصردورہ کیا ہے۔جس میں ایران کی جانب سے امریکہ کے ساتھ جوہری معاہدے کے معاملے پر براہ راست گفتگو پر آمادگی ظاہر کرنے کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ عالمی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ […]

ترکی ، قطر کے درمیان کابل ہوائی اڈے پرمعاہدہ طے پا گیا

ترکی کے سفارتی ذرائع کے مطابق انقرہ اور دوحہ کے درمیان کابل ہوائی اڈے کیلئے ایک سیکیورٹی فریم ورک پر اتفاق ہوگیا ہے جبکہ مالی امداد سمیت دیگر پہلووٗ ں پر بات چیت جاری ہے۔ دونوں ممالک کابل ہوائی اڈے پر سیکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے ایک معاہدے پر پہنچ گئےہیں لیکن اسکے لیے طالبان […]

قطر ،دوران پرواز بچی کی پیدائش

دوحہ (پاک ترک نیوز) قطر میں دوران پرواز بچی کی پیدائش ہوئی ۔ نومولود اور ماں دونوں خیریت سے ہیں۔ماں نے اپنی نومولود بیٹی کا نام ڈاکٹر عائشہ خطیب کے نام پر ’’ میریکل عائشہ‘‘ یعنی عائشہ کا معجزہ رکھ دیا۔ تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ سعودی عرب سے یوگنڈا جانے والی خاتون کے ساتھ […]

ترک صدر رواں ہفتے قطر کا دو روزہ سرکاری دورہ کریں گے

استنبول(پاک ترک نیوز)صدر رجب طیب اردوان رواں ہفتے کے دوران 6اور7دسمبر کو دوحہ کا دورہ کریں گے جبکہ آئندہ سال فروری میں انکے متحدہ عرب امارات کے دورے کی تیاریاں بھی جاری ہیں۔ یہ بات ترکی کے صدر نےگزشتہ روزاخبار نویسیوں سے گفتگو میںبتائی۔ انہوں نے کہا کہ قطر کے ساتھ ہمارے گہرے تعلقات ہیں […]

’ماحول دوست‘ فٹبال اسٹیڈیم

دوحہ(جانب منزل نیوز) گرم صحرا میں ٹوپی کی طرح دکھائی دینے والی یہ چیز دراصل ایک فٹبال اسٹیڈیم ہے جسے 2022 فیفا ورلڈ کپ کےلیے تعمیر کیا گیا ہے جو قطر میں کھیلا جائے گا۔ اس کا نام ’الثمامہ اسٹیڈیم‘ ہے جو قطری دارالحکومت دوحہ سے کچھ دوری پر صحرا میں واقع ہے۔ اس کی […]

ترک صدر سے قطری وزیر خارجہ کی ملاقات

انقرہ: صدر رجب طیب ایردوان سے ترکی کے دورے پر قطری وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمان الا ثانی نے ملاقات  کی ہے۔ استنبول میں قصر وحدالدین میں ہونے والی یہ ملاقات پونے دو گھنٹے تک جاری رہی۔ مذاکرات میں ترکی اور قطر کے مابین تجارتی حجم کو بڑھانے، تعاون کے نئے مواقع، کورونا کے خلاف […]