Browsing tag

#quetta

بی ایل ایف میں پھوٹ پڑگئی، مطلوب دہشتگرد شمبین اپنے ہی ساتھی کے ہاتھوں ہلاک

کوئٹہ(پاک ترک نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) کا انتہائی مطلوب دہشت گرد سرغنہ شمبین عرف شہک اپنے ہی ساتھی کے ہاتھوں مارا گیا۔ بلوچستان لبریشن فرنٹ ( بی ایل ایف ) میں پڑنے والی اندرونی پھوٹ کھل کر سامنے آنا شروع ہوگئی ہے۔ بھارتی فنڈنگ سے قائم دہشت گرد گروہ بی ایل ایف […]

بلوچستان کے تمام 28 ہزار ٹیوب ویلز کو تین ماہ میں سولر سسٹم پر منتقل کردیں گے ،وزیراعظم

کوئٹہ(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے تمام 28 ہزار ٹیوب ویلز کو تین ماہ میں سولر سسٹم پر منتقل کردیں گے جس پر 55 ارب کی لاگت آئے گی، اگلے مرحلے میں ملک بھر کے دس لاکھ ٹیوب ویلز کو سولر پر منتقل کریں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے […]

وزیرِ اعظم شہباز شریف سے گورنر اور وزیراعلی بلوچستان کی ملاقات

کوئٹہ (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف سے گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل اور وزیرِ اعلی بلوچستان سرفراز احمد بگٹی نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں گورنر بلوچستان نے وزیرِ اعظم کی بلوچستان کی ترقی و خوشحالی میں خصوصی دلچسپی پر انکا شکریہ ادا کیا. گورنر بلوچستان نے وزیرِ اعظم کو صوبے کے انتظامی امور […]

محرم کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

کوئٹہ(پاک ترک نیوز) محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کوئٹہ میں ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی صدارت میں کوئٹہ میں ہو گا ۔زونل اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس متعلقہ ہیڈ کوارٹرز […]

بلوچستان میں دہشتگروں کا نیٹ ورک پکڑاگیا، کالعدم ٹی ٹی پی کمانڈرگرفتار: میرضیالانگو

کوئٹہ (پاک ترک نیوز) وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا اللہ لانگو نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشتگردوں کا اہم نیٹ ورک پکڑا گیا، کالعدم ٹی ٹی پی کی دفاعی شوریٰ کے سربراہ دہشت گرد نصر اللّٰہ عرف مولوی منصور کو گرفتار کر لیا گیا۔ کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلوچستان کے صوبائی وزیر […]

تربت سے کوئٹہ جانے والی مسافر بس کھائی میں جا گری، 28 افراد جاں بحق

واشک(پاک ترک نیوز) تربت سے کوئٹہ جانے والی مسافر بس حادثے کا شکار ہو گئی، حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 28 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ اے سی بسیمہ اسماعیل مینگل کا کہنا ہے کہ مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے خواتین بچوں سمیت 20 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جبکہ حادثے […]

بلوچستان اسمبلی میں خاران میں میڈیکل کالج کے قیام کی قرارداد پیش

کوئٹہ (پاک ترک نیوز) بلوچستان اسمبلی میں خاران میں میڈیکل کالج کے قیام کا مطالبہ کرنے والی قرار داد پیش کردی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان اسمبلی نے صوبائی حکومت سے بلوچستان کے سب سے بڑے رخشان ڈویژن کے ڈویژنل ہیڈ کوارٹر خاران میں میڈیکل کالج کے قیام کا مطالبہ کرنے والی قرارداد منظور […]

ایرانی تیل سمگلنگ میں بلوچ کالعدم تنظیموں کے براہ راست ملوث ہونے کا انکشاف

کراچی (پاک ترک نیوز) پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے اپنی مشترکہ رپورٹ میں ملک کے اندر نئی حکومتی کی تشکیل کے بعد ایرانی تیل کی اسمگلنگ میں نمایاں اضافے کا انکشاف کیا ہے۔اس غیر قانونی تیل کی سمگلنگ میں بلوچ لبریشن آرمی اور بلوچ لبریشن فرنٹ سمیت متعدد کالعدم بلوچ مسلح تنظیموں کے براہ […]

طورخم بارڈر پیدل آمدورفت کیلئے تین دن تک بند

کوئٹہ (پاک ترک نیوز) پاک افغان بارڈر طورخم پیدل آمد و رفت کیلئے تین روز کے لئے بند کر دیا گیا۔ تفصیلات کےم طابق طور خم بارڈر 17 سے 19 مئی تک بند ہو گا، طورخم بارڈر پیدل آمدورفت کے لئے تین دن تک بند رہے گا جبکہ بارڈر ایکسپورٹ، امپورٹ مال بردار گاڑیوں کے […]

گوادر؛ حجام کی دکان پر کام کرنے والے پنجاب سے آئے 7 افراد فائرنگ سے قتل

کوئٹہ(پاک ترک نیوز) نامعلوم مسلح افراد نے گوادر میں رہائشی کوارٹر پر حملہ کردیا اور فائرنگ کرکے 7 افراد کو قتل کردیا۔ جاں بحق ہونے والے تمام افراد پنجاب سے آئے ہوئے تھے۔ واقعے میں ایک شخص زخمی ہوا ہے۔مارنے جانے والے افراد کی شناخت ساجد ،اسد عنصر، شان، مکرب ،عدنان ،حسیب کے ناموں سے […]

محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری

کوئٹہ(پاک ترک نیوز) چیئرمین پشتونخوا ملی عوامی پارٹی محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری ہو گئے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ کوئٹہ نے چیئرمین پشتونخوا ملی عوامی پارٹی محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے ہیں، جوڈیشل مجسٹریٹ نے تھانہ گوالمنڈی کی ایف آئی آر نمبر 43 سال 2024 میں وارنٹ جاری کئے ہیں۔ واضح رہے […]

نوشکی میں نامعلوم افراد نے 9 مسافروں سمیت 11 افراد کو قتل کر دیا

نوشکی(پاک ترک نیوز) نوشکی میں نامعلوم مسلح افراد نے مسافر بس سے پنجاب کے 9 افراد کو اغواء کرنے کے بعد قتل کر دیا جبکہ فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق اور رکن صوبائی اسمبلی کے بھائی سمیت 5 زخمی ہو گئے ہیں۔ پنجاب سے تعلق رکھنے والے مزدوروں کے قتل کا افسوسناک واقعہ نوشکی […]

یورپ میں سہانے مستقبل کا خواب کوئٹہ کے خاندان کو نگل گیا

کوئٹہ (پاک ترک نیوز) یورپ میں سہانے مستقبل کا خواب کوئٹہ کے خاندان کو نگل گیا۔ کوئٹہ کے علاقے علمدار روڈ کے رہائشی سید علی آغا، ان کی اہلیہ 40 سالہ بی بی طاہرہ، چار بچے 14 سالہ سبحان، 12 سالہ سجاد، 10سالہ فاطمہ اور 5 سالہ کوثر ترکیہ کے سمندر میں یونان جاتے ہوئے […]

پاک افغان تجاری معاہدہ ، بارڈر کراسنگ کیلئے ویزا اور پاسپورٹ کی شرط ختم

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) پاکستان اور افغانستان کے درمیان ترجیحی تجارتی معاہدہ طے پا گیا۔ ذرائع کے مطابق پاک افغان حکام کے درمیان کابل میں طے پانے والے معاہدے کے مطابق ڈرائیورز اور مددگار عملے کو بارڈر کراسنگ کیلئے ویزا اور پاسپورٹ کی شرط ختم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ دونوں اطراف سے تجارت […]

ہرنائی کی کوئلہ کان میں دھماکا، جاں بحق کان کنوں کی تعداد 8ہوگئی

کوئٹہ(پاکترک نیوز) ہرنائی کی کوئلہ کان میں دھماکے میں جاں بحق مزدوروں کی تعداد 8ہوگئی ۔ تفصیلات کے مطابق ہرنائی کے علاقے زردآلو کی کوئلہ کان سے مزید 4 مزدوروں کی لاشیں نکال لی گئیں جس کے بعد جاں بحق کان کنوں کی تعداد 8ہوگئی۔ کوئلہ کان میں پھنسے مزید 4مزدوروں کو ریکسیو کرنے کے […]

قراقرم ہائی وے، بلتستان، استور کی سڑکیں جزوی طور پر کھول دی گئیں

گلگت/کوئٹہ (پاک ترک نیوز) قراقرم ہائی وے، بلتستان، استور کی سڑکیں جزوی طور پر کھول دی گئیں۔ ملک کے شمالی حصے میں شاہراہ قراقرم (کے کے ایچ)، بلتستان روڈ اور استور روڈ کو جزوی طور پر ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کوئٹہ سمیت شمالی اور وسطی بلوچستان کے کئی علاقوں […]

بلوچستان اسمبلی میں ن لیگ کے عبدالخالق سپیکر، غزالہ گولہ ڈپٹی سپیکر بلامقابلہ منتخب

کوئٹہ (پاک ترک نیوز) مسلم لیگ ن کے عبدالخالق اچکزئی بلامقابلہ سپیکر بلوچستان اسمبلی منتخب ہوگئے ۔سیکرٹری اسمبلی کے مطابق پیپلزپارٹی کی غزالہ گولہ بھی ڈپٹی سپیکر بلوچستان اسمبلی بلامقابلہ منتخب ہوگئی ہیں۔ سیکرٹری بلوچستان اسمبلی طاہر شاہ کاکڑ نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما عبدالخالق اچکزئی کے بلامقابلہ سپیکر منتخب ہونے کا اعلان کیا۔ […]

ملک میں الیکشن صاف، شفاف اور منصفانہ ہوں گے،نگران وزیراعظم

کوئٹہ(پاک ترک نیوز) نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ ملک میں الیکشن صاف، شفاف اور منصفانہ ہوں گے، تاہم ان کے نتائج سے متعلق کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ ملک میں الیکشن […]

ٹانک: دہشتگردوں کا پولیس لائن پر حملہ، 3اہلکار شہید

ٹانک(پاک ترک نیوز) پولیس لائن پر دہشتگردوں کے حملے میں 3 پولیس اہلکار شہید جبکہ تین زخمی ہوگئے۔ خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں واقع پولیس لائن پر رات گئے دہشت گردوں نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، دہشتگردوں نے پولیس لائن میں داخل ہوتے ہی 4 دستی بم پھینکے، ایک خودکش حملہ آور نے خود […]

سی پیک کی بدولت گوادر اور بلوچستان ترقی میں آگے نکل آئے ہیں : نگران وزیراعظم

کوئٹہ (پاک ترک نیوز) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ سی پیک کی بدولت گوادر اور بلوچستان ترقی کی دوڑ میں سب سے آگے نکل آئے ہیں۔ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اور چینی سفیر نے گوادر میں سمندری پانی کو قابل استعمال بنانے کے پلانٹ کا افتتاح کردیا ۔ افتتاحی تقریب […]