Browsing tag

#smog

پنجاب حکومت کا سموگ کے خاتمے کیلئے ماحولیاتی تحفظ اتھارٹی بنانے کا فیصلہ

لاہور(پاک ترک نیوز) پنجاب حکومت نے سموگ کے خاتمے اور ماحول کو بہتر بنانے کیلئے ماحولیاتی تحفظ اتھارٹی (انوائرنمنٹل پروٹیکشن اتھارٹی) بنانے کا فیصلہ کر لیا۔ پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اتھارٹی ماحولیاتی تحفظ کے اقدامات اور قوانین پر مؤثر عمل درآمد یقینی بنائے گی، وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت […]

پنجاب حکومت کا سموگ سے نمٹنے کیلئے بھارت کے ساتھ معاہدہ

لاہور(پاک ترک نیوز) پنجاب حکومت نے سموگ سے نمٹنے کے لیے بھارت کے ساتھ معاہدہ کر لیا۔ ہوا کے معیار کے انڈیکس کو بہتر بنانے اور ماحولیات سے متعلق صحت کی پیچیدگیوں کو روکنے کے لیے، پنجاب کی صوبائی حکومت نے ناقابلِ سانس اسموگ سے نمٹنے کے لیے بھارت کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط […]

ملکی تاریخ میں پہلی مصنوعی بارش کا تجربہ کامیاب ہوگیا :نگران وزیراعلی پنجاب

لاہور (پا ک ترک نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ آج پاکستان کی پہلی مصنوعی بارش کا کامیاب تجربہ کیا گیاہے ۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ لاہورکےتقریبا دس علاقوں میں ہلکی پھلکی بارش ہوگئی ہے، دوسرا مشن تھوڑی دیرکےبعد شروع کردیں گے۔ محسن […]

سموگ ،کل پنجاب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ

لاہور(پاک ترک نیوز) سموگ کے باعث پنجاب حکومت نے کل بروز ہفتہ کو تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے انسداد سموگ کا اجلاس ہوا جس میں سموگ کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا، ماہرین ماحولیات اور صحت نے سموگ میں کمی […]

مصنوعی بارش برسانے کے منصوبے پر عملدرآمد کیلئے ورکنگ گروپ قائم

لاہور(پاک ترک نیوز) لاہور میں مصنوعی بارش برسانے کے منصوبے پر عملدرآمد کیلئے ورکنگ گروپ قائم کر دیا گیا۔ ورکنگ گروپ قائم کرنے کا فیصلہ چیف سیکرٹری پنجاب کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں منعقد اجلا س میں کیاگیا۔ ورکنگ گروپ متعلقہ وفاقی و صوبائی محکموں اورر یسرچ سے وابستہ عسکری اداروں کے نمائندوں پر […]

لاہور سمیت پنجاب کے 10 اضلاع میں سمارٹ لاک ڈائون کا نفاذ،تعلیمی ادارے بند

لاہور(پاک ترک نیوز) لاہور سمیت پنجاب کے 10 اضلاع میں سموگ کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر سمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے 10 اضلاع میں آج اور کل تعلیمی ادارے بندر ہیں گے، ان اضلاع میں لاہور، ننکانہ صاحب، شیخوپورہ، قصور، گوجرانوالہ، گجرات، […]

سموگ کے باعث جمعہ اور ہفتہ کو سکولز بند رکھنے کا فیصلہ

لاہور(پاک ترک نیوز) پنجاب حکومت نے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے سموگ کے باعث جمعہ اور ہفتہ کو سکولز بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پنجاب میں اسموگ کی وجہ سے تعلیمی ادارے دو دن بند رکھنے کا اعلان کر دیا۔جمعہ اورہفتہ کے روز 10اضلاع میں سکولز […]

سموگ سے نمٹنے کے لئے لاہور میں مصنوعی بارش برسانے کی حکمت عملی تیار

لاہور (پاک ترک نیوز) لاہور میں سموگ کی سطح انتہائی بلند ہونے کے بعد پنجاب پنجاب کی نگران صوبائی حکومت نے دارالحکومت میں سموگ کی صورتحال کو کم کرنے کے اقدام کے طور پر رواں ماہ کے آخر میں "مصنوعی بارش” کے استعمال پر غورشروع کر دیا ہے۔ مصنوعی بارش، جسے کلاؤڈ سیڈنگ کے نام […]

لاہور سمیت 8 اضلاع میں ایئر انڈیکس بہتر ہونے پر لاک ڈاؤن ختم

لاہور(پاک ترک نیوز) نگران پنجاب حکومت نے ایئر کوالٹی انڈیکس بہتر ہونے پر لاہور سمیت 8اضلاع میں لاک ڈائون ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ سمارٹ لاک ڈاؤن ختم، ہفتہ کے روز بازار، مارکیٹیں کھلیں […]

لاہور سمیت مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش سے موسم مزید سرد

لاہور(پاک ترک نیوز) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔ صوبائی دارالحکومت لاہور کے مختلف علاقوں دھرم پورہ، لکشمی چوک، گڑھی شاہو، ایبٹ روڈ، کینال روڈ، نسبت روڈ، کاہنہ، گجومتہ، فیروز پور روڈ، ساندہ، کرشن نگر، بند روڈ، اچھرہ، چونگی […]

پنجاب میں ماحولیاتی ایمرجنسی نافذ، حکومت کا 4 روز سرکاری چھٹی کا اعلان

لاہور(پاک ترک نیوز) نگران وزیرا علیٰ پنجاب محسن نقوی نے پنجاب میں ماحولیاتی ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے 4 روز سرکاری چھٹی کا اعلان کر دیا۔ نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ آج نگران کابینہ کی تفصیلی میٹنگ ہوئی، بھارت میں پاکستان سے چار گنا زائد فصلیں جلائی جا رہی ہیں، بھارت کی وجہ […]

سموگ پر قابو پانےکا مشن ،ہر بدھ کو لاہور شہر بند رکھنے کا فیصلہ

لاہور(پاک ترک نیوز) پنجاب حکومت نے سموگ پر قابو پانے کے لیے دو ماہ تک ہر بدھ کے روز لاہور کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔فیصلے کا اطلاق اگلے بدھ سے ہو گا۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت تدارک سموگ کے حوالے سے خصوصی اجلاس ہوا جس میں سی سی پی […]

سموگ سے نمٹنے کے لئے بھارت میں جدید ہیلمٹ تیار

نیو دہلی (پاک ترک نیوز) سردیوں کے دوران موٹر سائیکل سواروں کو پیش آنے والے مسائل اور بیماریوں سے نمٹنے کے لئے بھارت میں جدید فلٹرز اور پنکھے سے لیس ہیلمٹ متعارف کروایا گیا ہے۔ اس ہیلمٹ کی کاروباری بنیادوں پر تیاری کاکام شروع کر دیا گیا ہے اور توقع ہے کہ رواں سال سردیوں […]

لاہور میں بارش سے سموگ کے بادل چھٹ گئے

لاہور(پاک ترک نیوز) لاہور میں ہونیوالی بارش کے باعث شہر سے سموگ اور آلودگی کے باعث چھٹ گئے۔رات سے جاری بوندا باندی نے لاہور شہر کو پہلے تین آلودہ ترین شہروں کی فہرست سے نکال دیا۔ بارش نے لاہور کو پہلے تین آلودہ ترین شہروں کی فہرست سے نکال لیا۔ لاہور 189 اے کیو آئی […]

لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں آج بھی پہلے نمبر پر

لاہور(پاک ترک نیوز) لاہور آج بھی آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر موجود ہے ۔ شہر کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 396ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ بھارتی شہر دہلی کا ائیرکوالٹی انڈیکس 236، چین کا شہر وہان 204 کے ساتھ تیسرے جب کہ وتینام ہنوئی چوتھے نمبر پر ہے۔ اس کے علاوہ فضائی آلودگی […]

نئی دہلی میں فضائی آلودگی میں شدید اضافہ ،سکول تاحکم ثانی بند

نئی دہلی (پاک ترک نیوز) بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں فضائی آلودگی میں اضافے کے باعث سکولوں کو تاحکم ثانی بند کردیا گیا۔بھارتی دارالحکومت میں سکولز 4روز قبل کھولے گئے تھے۔ نئی دہلی میں خطرناک حد تک موجود فضائی آلودگی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران بھارتی سپریم کورٹ نے دہلی کی حکومت […]

پنجاب بھر میں سموگ کا راج ، لاہور آلودہ ترین شہر

لاہور(پاک ترک نیوز) پنجاب بھر میں سموگ کا راج جاری ۔لاہور آلودہ ترین شہرقرار دیدیا گیا۔ صوبائی دارالحکومت کا ائیر کوالٹی انڈیکس مجموعی طور پر 356 پر پہنچ گیا۔ شہری آنکھوں اور سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہوگئے۔ فضائی آلودگی سے نمٹنے کیلئے اقدامات نہ ہونے کے برابر ہے۔فیصل آباد ، گوجرانوالہ میں بھی سموگ […]

لاہور میں فضائی آلودگی برقرار، ایئر کوالٹی انڈیکس 274ریکارڈ

لاہور(پاک ترک نیوز) لاہور میں فضائی آلودگی برقرار ہے ، مجموعی طور پر ایئر کوالٹی انڈیکس 274ریکارڈ کیا گیا۔ صوبائی دارالحکومت کے علاقے کوٹ لکھپت میں سب سے زیادہ ایئر کوالٹی انڈیکس 479 ریکارڈ کیا گیا۔ بحریہ آرچرڈ کے علاقے میں اے کیو آئی 407، ماڈل ٹاون میں 396، گلبرگ مراتب علی روڈ میں 368، […]

لاہور میں سموگ کا زور برقرار ،مجموعی طور پر ایئر کوالٹی انڈیکس 306پر پہنچ گیا

لاہور(پاک ترک نیوز) پنجاب بھر میں سموگ کی شدت میں اضافہ ہوا ہے ۔ صوبائی دارلحکومت لاہور میں ایئر کوالٹی انڈیکس مجموعی طور پر 306پر پہنچ گیا ۔فضائی آلودگی کے باعث شہری آنکھوں اور سانس کی بیماری میں مبتلا ہو گئے ۔ہسپتالوں میں مریضوں کارش بڑھ گیا۔ لاہور کے علاقےکوٹ لکھپت میں سب سے زیادہ […]

لاہور میں سموگ کی شدت میں اضافہ

لاہور(پاک ترک نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں سموگ کی شدت میں اضافہ ہو گیا ۔ شہر کا ایئر کوالٹی انڈیکس مجموعی طور پر 374پر پہنچ گیا۔شہری آنکھوں اور سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہوگئے۔ ساہیوال 394 کے ساتھ سرفہرست، لاہور 374 کیساتھ دوسرے اور بہاولپور 324 اے کیو آئی کیساتھ تیسرا آلودہ ترین شہر بن […]