Browsing tag

#snowfall

سعودی عرب: صحرائے عفیف میں غیر متوقع بارش اور ژالہ باری کے بعد برفباری

ریاض (پاک ترک نیوز) صحرائے عفیف میں غیر متوقع بارش اور ژالہ باری کے بعد برف باری ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ریاض کے مغرب میں واقع صحرائے عفیف پہر بارش اور اولے کے بعد غیر متوقع طور پر برف سے ڈھک گیا۔ غیر معمولی موسمی واقعہ نے رہائشیوں کو مسحور کر دیا، کیونکہ برف […]

اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری، طویل خشک سالی کا خاتمہ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں باران رحمت برسنے سے طویل خشک سالی کا خاتمہ ہو گیا۔ جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں ہلکی پھلکی بارش سے موسم مزید سرد ہو گیا جبکہ طویل انتظار کے بعد ملکہ کوہسار مری میں بھی برفباری سے ہر منظر […]

استنبول میں موسم سرما کی پہلی برفباری، نظام زندگی متاثر

استنبول (پاک ترک نیوز) استنبول میں رواں موسم سرما کی پہلی برفباری کے بارش اور برف کے مرکب میں بدلنے کے بعدشہر میں ایک ایسا طوفان آیا جس نے شہر کی زندگی کو بری طرح متاثر کیا۔ جنرل ڈائریکٹوریٹ آف میٹرولوجی کے انتباہات کے بعدگذشتہ روز شہر بھر میں بارشکا سلسلہ جاری رہا اور اسی […]

بابوسر ٹاپ پر جولائی میں برفباری ، روڈ ٹریفک کیلئے بند

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) موسمیاتی تبدیلی کے باعث بابو سر ٹاپ پر جولائی میں ہی برفباری کا آغاز ہو گیا۔برفباری کے باعث بابوسر روڈ ٹریفک کے لیے بند ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں کا اثر سیاحتی مقامات پر بھی پڑ رہا ہے اسی باعث بابو سر ٹاپ پر دوسری بار جولائی میں برفباری […]

استنبول میں برفانی طوفان۔ ترکش ائر لائنز نے 5 اور 6فروری کو 238 پروازیں منسوخ کر دیں

استنبول (پاک ترک نیوز) ترکش ایئر لائنز نے اعلان کیا ہےکہ استنبول میں متوقع سخت برفانی موسم کی وجہ سے 5 اور 6 فروری کو طے شدہ کل 238 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ ترکش ایئر لائنز کےپریس آفس کی طرف سے ہفتہ کے روز جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پروازوں […]

ترکیہ کےپالندوکن سکی ریزورٹ میں تازہ برف باری، مزید سیاحوں کے استقبال کی تیاریاں

ایرزورم (پاک ترک نیوز) ترکی کے مشرقی صوبہ ایرزورم کے پالندوکن سکی ریزورٹ میںکل اور آج ہونے والی برف باری سے سیاحت کے پیشہ سے وابستہ افراد کے چہرے کھل اٹھے ہیں کیونکہ وہ ملک کے مشہور سرمائی کھیلوں کے مراکز میں سے ایک میں مزید مقامی اور بین الاقوامی سیاحوں کا استقبال کرنے کی […]

ترکیہ میں 2023کی پہلی برفباری

انقرہ (پاک ترک نیوز) طویل خشک سالی اور بارشوں کی تشویشناک حد تک کمی کی صورتحال کے بعد بالآخر ترکیہ میں 2023کی پہلی برفباری نے سماں باندھ دیا ۔ تفصیلات کے مطابق شدید خشک سالی اور بارشوں کی کمی کی تشویشناک صورتحال کے بعد طویل انتظار کے بعد ہونے والی برف باری نے لاکھوں چہروں […]

ملکہ کوہسار مری میں پہلی برفباری ،ملک کے بیشتر علاقو ں میں بارش

پشاور(پاک ترک نیوز) ملکہ کوہسار مری میں موسم سرما کی پہلی برفباری ،سیاح کی کثیر تعداد لطف اندوازہونے پہنچ گئی ۔برفباری کے بعد انتظامیہ بھی متحرک ہوگئی۔سوئی گیس کے پریشر میں کمی کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ملکہ کوہسار مری، نتھیاگلی اور گلیات میں موسم سرما کی پہلی […]

برطانیہ میں شدید برفباری سے نظام زندگی مفلوج

لندن(پاک ترک نیوز) برطانیہ میں شدید برفباری سے نظام زندگی درہم برہم، ایئرپورٹس بند ہونے سے متعدد پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔برف باری فطرت کا حسن بھی ہے اور امتحان بھی، شدید برف باری سے پورا برطانیہ برف سے ڈھک گیا، سردی کی لہر نے ہر چیز کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ برطانیہ کی […]

موسم سرما کی پہلی بارش ،سردی کی شدت میں اضافہ

پشاور (پاک ترک نیوز) ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ، شہریوں نے گرم ملبوسات اور سوئٹرز نکال لئے۔ تفصیلات کے مطابق پشاور سمیت پختونخوا کے مختلف علاقوں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا جس سے سردی کی شدت مزید بڑھ گئی، […]

خیبر پختونخوا ،گلگت بلتستان سمیت متعدد علاقوں نے برف کی چادر اوڑھ لی

پشاور (پاک ترک نیوز) خیبر پختونخوا کے متعدد علاقوں نے برف کی چادر اوڑھ لی ۔گلگت بلتستان سمیت ملک کے شمالی علاقوں، شمالی بلوچستان اور آزاد کشمیر میں پہاڑوں پر برفباری نے موسم سرد کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق شانگلہ کے بالائی پہاڑی علاقوں میں برفباری جبکہ زیریں علاقوں میں بارش ہوئی۔شانگلہ ٹاپ، یختنگی ٹاپ […]

خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں کل سے برفباری کا امکان

  پشاور(پاک ترک نیوز) خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں کل سے بارشوں اور برفباری کا امکان ہے ۔اس کے ساتھ ساتھ ہواؤں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے جو پیر کےروز تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی اضلاع میں برفباری کا امکان ہے جس سے درجہ […]

خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں موسم سرما کی پہلی برفباری

پشاور(پاک ترک نیوز) خیبرپختونخواہ کے بالائی علاقے جھیل سیف الملوک، مالم جبہ، بابو سر ٹاپ، بٹہ کنڈی، کالام میں شدید برفباری ہوئی، جس کے بعد درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے آگیا، محکمہ موسمیات نے آئندہ 48 گھنٹوں تک وقفے وقفے سے سلسلہ جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔دوسری جانب میدانی علاقوں میں موسلادھار […]

ترکیہ میں موسم سرما کی آمد کا اعلان۔ مختلف صوبوں میں پہلی برف باری

استنبول ( پاک ترک نیوز) موسم سرما کی آمد کا اعلان۔ ترکیہ کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت میں تیزی سے کمی واقع ہونے کے ساتھ کچھ جگہوں پر بارش ہوئی۔جبکہ کچھ علاقوں میں موسم خزاں کی پہلی برف باری ہوئی ہے۔ ترک میڈیا کی رپورٹس کے مطابق شمال مشرقی صوبے اردہان میں، جو اپنی […]

استنبول میں برفباری کا نیا سلسلہ، 100پروازیں منسوخ

استنبول ( پاک ترک نیوز)استنبول میں جمعرات سے شروع ہونے والے برف باری کے نئے سلسلے کے رواں ہفتے کے آخر تک جاری رہنے کی پیشین گوئی کے بعد ترکی کی قومی ائر لائن، ٹرکش ایئر لائنز نے اپنی 100 پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔ ایئر لائنز نےجمعہ کے روز جاری ہونے والے بیان میں […]

امریکہ میں برفانی طوفان نے تباہی مچا دی ،ہنگامی حالت نافذ

واشنگٹن (پاک ترک نیوز) امریکہ میں برفانی طوفان نے تباہی مچا دی ، نظام زندگی بری طرح متاثر ہوگیا ۔ 4200سے زائد پروازیں منسوخ جبکہ بڑے پیمانے پر بجلی کی فراہمی منقطع ہو گی ۔واشنگٹن ،جارجیا اور دیگر ریاستوں میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی۔محکمہ موسمیات نے مزید برفباری کی پیش گوئی کردی۔ تفصیلات کے […]

بھوربن روڈ پر برف پھینک کر سڑک بلاک کرنیوالوں کیخلاف مقدمہ درج

مری (پاک ترک نیوز) سانحہ مری کے دوران بھوربن روڈ پر برف پھینک کر رکاوٹیں بنا کر معصوم شہریوں کو لوٹنے والے افراد کیخلاف مری پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ دشوار گزار راستوں پر رات کی تاریکی میں خود برف پھیلانے والے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مقدمہ سیاحوں کو […]

مری میں برفانی طوفان سے تباہی ،19سیا ح جاں بحق

مری(پاک ترک نیوز) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے ملکہ کوہسار اور گلیات میں برفانی طوفان کے باعث 16 سے 19 افراد جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ،ان کا کہنا تھا کہ ایک ہزار سے زائد گاڑیاں ابھی تک پھنسی ہوئی ہے۔حکومت نے مری کو آفت زدہ قرار دے کر ایمرجنسی نافذ کردی۔ فوجی […]

ملکہ کوہسار میں برفباری ،50ہزار سے زائد گاڑیاں داخل

مری (پاک ترک نیوز)ملکہ کوہسار مری میں برفباری نے پہاڑوں کے حسن کو چار چاند لگا دیئے ۔ سیاح دلکش نظارے دیکھنے امڈ آئے ۔ 50ہزار سے زائد گاڑیاں ملکہ کوہسار میںداخل ہو گئیں ٹریفک کا شدید دبائو ،ٹریفک پولیس کی اضافی نفری تعینات کردی گئی۔ تفصیلات کےمطابق مری کے پہاڑوں کے حسن کو نکھارا […]

کل سے ملک میں برفباری اور بارشوں کا آغازہو گا

لاہور(پاک ترک نیوز) طویل خشک سالی کے بعد کل سے ملک بھر میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہو گی ۔ پنجاب میں چھائی سموگ اور دھند چھٹنے کا امکان ہے ۔ ہفتے کی شام اور اتوار کو ڈیرہ غازی خان،لیہ،راجن پور،ملتان،خانیوال،ساہیوال، اوکاڑہ،بہاولنگر، بہاولپور،رحیم یار خان، کراچی، سکھر، لاڑکانہ،شہید بے نظیرآباد،دادو،جامشورو،میرپورخاص، کوئٹہ،زیارت،پشین،ژوب اورگوادر سمیت بلوچستان […]