Browsing tag

#speakernationalassembly

سپیکر اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کے انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی جمع

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) قومی اسمبلی کے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخابات کیلئے کاغذات جمع کروا دیئے گئے ۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما سردار ایاز صادق نے سپیکر قومی اسمبلی کے انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے۔ پیپلزپارٹی کے غلام مصطفیٰ شاہ نے ڈپٹی سپیکر کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، سیکرٹری قومی اسمبلی […]

قومی اسمبلی ،چیف جسٹس کے خلاف ریفرنس لانے کی قرارداد منظور

  اسلام آباد (پاک ترک نیوز) قومی اسمبلی نے چیف جسٹس عمرعطا بندیال کے خلاف ریفرنس لانے کی قرارداد منظور کر لی۔ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی صدارت میں جاری اجلاس میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی قرارداد پیش کی گئی جسے ایوان نے منظور کر لیا۔ […]

قومی اسمبلی میں توہین پارلیمنٹ بل 2023 پیش کردیا گیا

  اسلام آباد (پاک ترک نیوز) قومی اسمبلی میں توہین پارلیمنٹ بل 2023 پیش کر دیا گیا جس پر مزید غور کیلئے بل کمیٹی کو بجھوانے کی تجویز دی گئی ہے۔ سپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس کے دوران رکن قومی اسمبلی رانا قاسم نون کی جانب سے […]

پارلیمنٹ کی سلامتی کمیٹی کا ان کیمرا اجلاس طلب

  اسلام آباد(پاک ترک نیوز) اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پارلیمنٹ کی سلامتی کمیٹی کا ان کیمرا اجلاس طلب کرلیا جس میں اعلیٰ عسکری قیادت اور خفیہ اداروں کے سربراہان ارکان اسمبلی کو سیکیورٹی صورتحال اور دہشت گردوں کے خلاف ملٹری آپریشن کے حوالے سے بریفنگ دیں گے۔اجلاس کل جمعہ کو بلایا گیا […]

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی 33نشستوں پر 16مارچ کو ضمنی انتخاب کا اعلان کردیا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی 33 نشستوں پر ضمنی انتخاب کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اسلام آباد، راولپنڈی، کراچی،لاہور، ملتان سمیت قومی اسمبلی کی 33نشستوں پر ضمنی انتخاب16 مارچ کو ہوگا۔ ان 33 نشستوں میں کراچی کے 9، راولپنڈی کے 5 ، اسلام آباد […]

تحریک انصاف کے مزید 43اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پاکستان تحریک انصاف کے مزید 43اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور کرلئے۔پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کے علاوہ صرف 2اراکین قومی اسمبلی میں باقی رہ گئے۔ سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز نے پی ٹی آئی اراکین کے استعفے منظور کرکے الیکشن کمیشن کو […]

پی ٹی آئی کے مزید 35 ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور

  اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کے مزید 35 اراکین قومی اسمبلی کے استعفی منظور کرلیے۔اس حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ارکان کو ڈی نوٹی فائی کرنے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی نے ایوان کی رکنیت سے استعفیٰ دے […]

تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی کا جمعرات کو سپیکر کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) قومی اسمبلی سے مستفی ہونے کے معاملے پر پی ٹی آئی کے 123ارکان نے جمعرات کو اسپیکر کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ کر لیا۔ پی ٹی آئی ارکان اسمبلی 22 دسمبر کو خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں جمع ہوں گے، ارکان ممکنہ طور پر شاہ محمود قریشی کی سربراہی میں […]

عمران خان کیخلاف سپیکر قومی اسمبلی نے بھی الیکشن کمیشن میں ایک ریفرنس دائر کردیا

  اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سپیکر قومی اسمبلی نے بھی سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا ۔ سپیکر قومی اسمبلی نے 29 دن اس ریفرنس پر آئینی و قانونی ماہرین سے طویل مشاورت کی۔ علاوہ ازیں اسپیکر نے حکمران اتحاد کی قیادت سے بھی مشاورت کی۔ پارلیمانی […]

پاکستان تحریک انصاف نے استعفوں کی مرحلہ وار منظوری کو عدالت میں چیلنج کردیا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کی مرحلہ واری منظور ی کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔ پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کی مرحلہ وار منظوری کے خلاف باضابطہ درخواست […]

قومی اسمبلی نے پیٹرولیم مصنوعات پر 50 روپے فی لیٹر لیوی عائد کرنے کی منظوری دیدی

  اسلام آباد(پاک ترک نیوز) قومی اسمبلی نے پیٹرولیم مصنوعات پر 50 روپے فی لیٹر لیوی عائد کرنے کی منظوری دے دی۔قومی اسمبلی اجلاس میں سپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیرصدارت فنانس بل 2022 کی شقوں کی مرحلہ وار منظوری کا عمل شروع ہوا۔ وزیرمملکت برائے خزانہ عائشہ غوث نے پیٹرولیم مصنوعات پر50 روپے فی […]

قومی اسمبلی اجلاس کیلئے 6نکاتی ایجنڈا جاری

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) قومی اسمبلی کا اجلاس کل صبح ساڑھے دس بجے طلب کیا گیا ہے ۔ قومی اسمبلی اجلاس کیلئے 6نکاتی ایجنڈا بھی جاری کردیا گیا ۔ کل ہونیوالے اجلاس کیلئے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے ایجنڈا جاری کردیا ہے، اجلاس 9 اپریل بروز ہفتہ صبح ساڑھے 10 بجے ہوگا، جس میں تحریک […]