Browsing tag

#students

میری حکومت کے خاتمے میں امریکا کا ہاتھ ہے؛ حسینہ واجد

ڈھاکا(پاک ترک نیوز) طلبا کی احتجاجی تحریک کے نتیجے میں مستعفی ہونے اور بھارت میں پناہ لینے والی بنگلا دیش کی سابق وزیراعظم حسینہ واجد کا دھڑن تختہ ہونے کے بعد پہلا بیان سامنے آگیا۔ شیخ حسینہ واجد نے اپنے 15 سالہ اقتدار کے خاتمے کا ذمہ دار امریکا کو ٹھہراتے ہوئے کہا کہ ایئربیس […]

بنگلہ دیشی چیف جسٹس عبیدالحسن کا طلبہ کے الٹی میٹم کے بعد مستعفی ہونے کا فیصلہ

ڈھاکہ (پاک ترک نیوز ) طلبہ کے الٹی میٹم کے پیش نظر بنگلہ دیش کی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے بھی اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کےم طابق بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں سینکڑوں مظاہرین نے سپریم کورٹ کا گھیراؤ کرکے چیف جسٹس عبیدالحسن کو استعفیٰ دینے کے […]

بنگلہ دیش : طلبہ کا فوجی حکومت قبول کرنے سے انکار، عبوری حکومت کا خاکہ پیش

ڈھاکہ(پاک ترک نیوز ) بنگلہ دیش میں حسینہ واجد کے خلاف احتجاج کرنے والی طلبہ تحریک کے رہنما نے ملک میں فوجی حکومت قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے، ساتھ ہی ڈاکٹر یونس کی سربراہی میں عبوری حکومت کا خاکہ بھی جاری کردیا گیا۔ طلبہ تحریک کے رہنما ناہید اسلام نے کہا ہے کہ […]

جنوبی افریقی یونیورسٹی طلبا کا حکومت سے اسرائیل سے تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ

جوہانسبرگ (پاک ترک نیوز) جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں یونیورسٹی آف وٹ واٹرسرینڈ (وٹس یونیورسٹی) کے قدیم لان میں 10 خیمے لگائے گئے۔ یہ فلسطین کے حامی کیمپ تھا جو "آزاد خطہ” کے نام سے مشہور ہوا۔ بہت سے طلبا کیفیاں پہنے مرکزی لائبریری کے ساتھ والے لان میں چلے گئے جسے کھانپے اور […]

کرغزستان: مقامی اور غیر ملکی طلبہ میں تصادم، متعدد پاکستانی طلبہ زخمی

بشکیک(پاک ترک نیوز) کرغزستان میں مقامی اور غیر ملکی طلبہ کے درمیان تصادم ہوا۔ مقامی طلبہ نے پاکستانی طبہ پر کے ہاسٹلز پر حملہ کر کے تین افراد کو زخمی کر دیا۔ کرغزستان کے شہر بشکیک میں مقامی اور غیر ملکی طلبہ کے درمیان لڑائی شروع ہوئی جس کی زد میں پاکستانی طلبہ بھی آ […]

وزیراعظم کی بشکیک میں پاکستانی سفیر کو طلبہ کی ہر ممکن مدد کرنے کی ہدایت

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کرغزستان میں پاکستان کے سفیر حسن علی ضیغم ے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور پاکستانی طلباء کو مکمل مدد اور معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے بشکیک میں پاکستانی سفیر سے تازہ ترین صورتحال سے […]

غزہ پر بربریت ،کولمبیا نے اسرائیل سے سفارتی تعلقات توڑ دئیے

بگوٹا (پاک ترک نیوز) کولمبیا کے صدر گستاو پیٹرو نے کہا ہے کہ ان کا ملک جمعرات کے روز سے غزہ کی جنگ پر اسرائیلی حکومت سے سفارتی تعلقات ختم کررہا ہے۔اور دنیا کے دیگر ملکوں کو بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایسا ہی کرنا چاہیے۔ بوگوٹا میں مزدوروں کے عالمی دن کی […]

امریکی کیمپسوں میں 1500 سے زائد فلسطینی حامی طلباء گرفتار: امریکی میڈیا

نیویارک(پاک ترک نیوز) امریکی یونیورسٹی کیمپس میں فلسطین کے حامی اور اسرائیل مخالف مظاہروں کے آغاز کے بعد سے پولیس نےدوہفتوں کے دوران 1500 سے زائد طلباء اور تعلیمی عملے کو گرفتار کیا ہے۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کریک ڈاؤن اور گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے کیونکہ بہت سی یونیورسٹیوں کے طلباء نے […]

یونیورسٹی آف کیلیفورنیا میں فلسطینی حامی طلبا کو کیمپس خالی کرنے کا الٹی میٹم

لاس اینجلس (پاک ترک نیوز) یونیورسٹی آف کیلیفورنیا میں پولیس نے پرامن فلسطینی حامی مظاہرین کو الٹی میٹم دیا ہے کہ وہ وہاں سے نکل جائیں یا گرفتاری کا سامنا کریں۔ پولیس کی جانب سے یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا جب پرامن فلسطینی حامی طلبا پر اسرائیل نوازہجوم کو حملے کئے گئے 24گھنٹے […]

فلسطینی طلبہ کے لئے ترکیہ کے وظائف میں اضافہ، صدار تی حکم نامہ جاری

انقرہ (پاک ترک نیوز) جنگ زدہ غز ہ و فلسطین کے رہائشی ماسٹرز اور ڈاکٹریٹ کے طالب علموں جو ترکیہ کے سرکاری اعلیٰ تعلیمی اداروں میں تھیسس پروگرام یا اس کے مساوی تعلیم حاصل کر رہے ہیںکے لیے ٹیوشن فیس کی ادائیگی اب ترکیہ کی حکومت کرے گی ۔ صدر رجب طیب اردوان نے اعلیٰ […]

کون سے ممالک تعلیم پر سب سے زیادہ خرچ کرتے ہیں؟

لاہور(پاک ترک نیوز) دنیا کے بیشتر ممالک میں موسم گرما کی تعطیلات ختم ہونے پر لاکھوں بچے سکول واپس آئے ہیں ۔ایک اندازے کے مطابق دنیا بھر میں چھ سے 18 سال کی عمر کے 244 ملین بچے اب بھی سکول سے باہر ہیں۔ ورلڈ بینک کے مطابق، تعلیم سماجی اور معاشی ترقی کے لیے […]

21بھارتی طلبا جعل سازی پر امریکہ سے ڈی پورٹ

واشنگٹن(پاک ترک نیوز) امریکہ نے جعلی ویزوں پر آنے والے 21بھارتی طلبا کو ڈی پورٹ کردیا ۔ امریکی امیگریشن حکام نے ڈی پورٹ کیے گئے بھارتی طلبا پر 5 سال کے لیے امریکا میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔کارروائیاں امریکی ریاستوں اٹلانٹا ، شکاگو اور سان فرانسسکو کے ائیرپورٹس پر کی گئیں۔ ڈی پورٹ […]

افغانستان: نامعلوم افراد نے سکول میں زہر پھیلا دیا، 60سے زائد طالبات کی حالت غیر

کابل (پاک ترک نیوز) افغانستان کے صوبے سرپول میں ایک سکول میں نامعلوم افراد کی جانب سے زہر پھیلانے کے باعث 60سے زائد طالبات کی حالت غیر ہو گئی ۔طالبات کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔طالبات کو مسلسل الٹیوں اور قے ہونے کے بعد نیم بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان […]

ترکیہ میں پھنسے 15پاکستانی طلباء پی آئی کی پرواز سے وطن واپس گئے

  لاہور(پاک ترک نیوز) ترکیہ زلزلے میں پھنسے 15 پاکستانی طلباء پی آئی اے کی پروازکے ذریعے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔طلباء کو وزیراعظم شہبازشریف کی خصوصی ہدایت پروطن واپس لایا گیا ہے۔ طلباء پی آئی اے کی پرواز 708 کے ذریعے استنبول سے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ لاہور پہنچے ۔وطن واپس آنے والے […]

ترکیہ کا فروری 2023 تک 50لاکھ طلباء کو مفت کھانا فراہم کرنے کا اعلان

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ نے فروری 2023تک 50لاکھ طلباء کو مفت کھانا فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ترک وزیر تعلم محمود اوزیر نے کہا ہے کہ ورلڈ فوڈ پروگرام سے مل کر 6 فروری 2023 سے 50 لاکھ طلباء کو مفت کھانا فراہم کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم […]

ترکیہ نے طلبا کو رہائشی سہولتوں کی فراہمی میں بڑے یورپی ملکوں کو پیچھے چھوڑ دیا

استنبول (پاک ترک نیوز) ترکیہ نے جرمنی، نیدرلینڈز اور فرانس جیسے بڑے یورپی ممالک کو طلبا کو رہائشی سہولتوں کی فراہمی میں پیچھے چھوڑ دیا ہے کیونکہ اس نے پچھلے 20 سالوں کے دوران تعلیمی اداروں میں طلباء کے لئے ہاسٹلزکی صلاحیت کو چار گنا سے زیادہ بڑھایا ہے۔ تازہ سرکاری اعداد وشمار کے مطابق […]

پنجاب اور سندھ میں موسم گرما کی چھٹیوں کے بعد سکول دوبارہ کھل گئے

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) بچوں کی موجیں ختم ہو گئیں ، پنجاب اور سندھ میں موسم گرما کی تعطیلات کے بعد سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے کھل گئے۔ حکومت کی جانب سے تعلیمی اداروں میں انسداد ڈینگی مہم کے تحت صفائی اور نکاسی آب کی خصوصی ہدایات کی گئی ہیں۔ کراچی میں آج صبح ہونے […]

امریکی سکول میں فائرنگ، 19کمسن طلباء سمیت 21افراد ہلاک

ٹیکساس (پاک ترک نیوز) امریکہ میں سکول میں فائرنگ کے واقعے میں 19کمسن طلبا سمیت 21افراد ہلاک ہو گئے ۔ دہشت گردی کا یہ افسوسناک واقعہ شہریووالڈی میں پیش آیا جہاں 2رائفلوں اور پستول سے لیس ملزم سکول میں داخل ہوا اور فائرنگ شروع کردی، سکول میں فائرنگ سے پہلےحملہ آور کا پولیس سے بھی […]

امریکہ میں گرفتاریاں ،جاپان کاچینی طلبہ اور معلمین کی سخت سکریننگ کا فیصلہ

ٹوکیو (پاک ترک نیوز) جاپان اپنی یونیورسٹیوں میں غیر ملکی طلباء اور اسکالرز کی زیادہ سے زیادہ جانچ پڑتال کرے گا تاکہ چین جیسے ملکوں کو ٹیکنالوجی کے رساو کو روکا جا سکے۔ اس کا مقصد یہ بھی ہے کہ اپنی قومی سلامتی کے علاوہ امریکی اور یورپی یونیورسٹیوں کے ساتھ تبادلے کو بھی محفوظ […]

بھارت،باحجاب طالبات کو امتحان کی اجازت دینے پر 7اساتذہ معطل

نئی دہلی پاک ترک نیوز) بھارت کا مسلمان دشمنی کا ایک اور واقعہ سامنے آ گیا ۔ بھارتی ریاست کرناٹک میں باحجاب طالبات کو امتحان میں بیٹھنے کی اجازت دینے پر 7اساتذہ کو معطل کردیا گیا۔ معطل اساتذہ میں سینئر سپرنٹنڈنٹ بھی شامل ہیں ۔ دوسری جانب کرناٹک کے ہندو انتہا پسند وزیر داخلہ کا […]