Browsing tag

#supremecourt

قومی اسمبلی کے 3 حلقوں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا معاملہ، لیگی امیدوار کامیاب قرار

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے 3 حلقوں میں دوبارہ گنتی کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے 3 لیگی امیدواروں کو کامیاب قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، جسٹس نعیم اختر افغان اور […]

پیپلزپارٹی نے بھی مخصوص نشستوں کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست دائرکر دی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی نے بھی مخصوص نشستوں کے فیصلے پر نظرثانی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائرکر دی۔سپریم کورٹ میں پیپلز پارٹی کی جانب سے فاروق ایچ نائیک نے درخواست دائر کی۔ پی پی نے 12 جولائی کے مخصوص نشستوں کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی درخواست دائر کی جس میں مخصوص […]

الیکشن کمیشن کا سپریم کورٹ کےمخصوص نشستوں کے فیصلے پر عملدرآمد کا فیصلہ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خصوصی نشستوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ الیکشن کمیشن کا کل اور آج سپریم کورٹ کے حکم پر عملد رآمد کے سلسلے میں اجلاس ہوا۔ اجلاس میں الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کا […]

ایڈہاک ججز کی تقرری؛ جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج سپریم کورٹ میں ہوگا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) ایڈہاک ججز کی تعینانی سے متعلق جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں ہوگا۔ جوڈیشل کمیشن اجلاس آج 3 بجے ہوگا جس کی صدارت چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کریں گے۔ اجلاس میں سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز کی تعیناتی پر غور کیا جائے گا […]

سپریم کورٹ کا فیصلہ :عملدرآمد کیلئے الیکشن کمیشن کا اجلاس جمعرات کو طلب

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد اور غور و خوض کے لیے الیکشن کمیشن نے باضابطہ اجلاس 18 جولائی کو طلب کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق اجلاس جمعرات کو صبح 11 بجے الیکشن کمیشن کے دفتر میں ہوگا جس میں سیکریٹری الیکشن کمیشن، الیکشنز اور لیگل ونگز کے سربراہان الیکشن کمیشن […]

سپریم کورٹ فیصلہ؛ پی ٹی آئی کو پنجاب میں مزید 27نشستیں ملنے کا امکان

لاہور(پاک ترک نیوز) مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پنجاب میں تحریک انصاف کو مزید 27نشستیں ملنے کا امکان ہے۔ پنجاب اسمبلی کا ایوان 371 ممبران پر مشتمل ہے جس میں 297اراکین جنرل نشستوں پر منتخب ہوتے ہیں۔ خواتین کی مجموعی طور پر 66 مخصوص جبکہ اقلیتی 8 نشتیں ہیں۔ پی […]

الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کے فیصلے پر فوری عمل درآمد کرے، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کے فیصلے پر فوری عمل درآمد کرے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا کہ الحمدللہ آج سپریم کورٹ کے فل کورٹ نے پی ٹی آئی کے حق میں سچ کا […]

سپریم کورٹ کا مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کا حکم، پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق پشاور ہائیکورٹ اور الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ چیف جسٹس جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کے 13 رکنی لارجر بینچ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے حوالے سے کیس کا فیصلہ […]

سپریم کورٹ؛ سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے کیس کا فیصلہ محفوظ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں فل کورٹ نے مخصوص نشستوں کے حوالے سے کیس کی سماعت کی۔ سنی اتحاد کونسل کے وکیل فیصل صدیقی نے دلائل دیے کہ ثابت […]

لاہور ہائیکورٹ اور الیکشن کمیشن کے انتخابی ٹربیونلز کے قیام کے فیصلے معطل

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ اور الیکشن کمیشن کے پنجاب میں انتخابی ٹربیونلز کے قیام کے فیصلے معطل کردیے جبکہ پی ٹی آئی رہنما کا لارجر بنچ میں چیف جسٹس کی شمولیت پر اعتراض بھی مسترد کردیا گیا۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ نے […]

صدر بائیڈن کا ٹرمپ کو صدارتی استثنیٰ دینے کے فیصلے پر تحفظات کا اظہار

واشنگٹن (پاک ترک نیوز ) صدر جوبائیڈن نے امریکی سپریم کورٹ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی استثنیٰ دینے کے فیصلے پر اپنےتحفظات کا اظہار کیا ہے ۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے خبردار کیا ہے کہ صدارتی استثنیٰ سے متعلق سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے نے ایک خطرناک مثال قائم کی ہے جس […]

فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کی غیر مشروط معافی قبول، توہین عدالت کا نوٹس واپس

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس میں سینیٹر فیصل واوڈا اور رہنما ایم کیو ایم مصطفیٰ کمال کی غیر مشروط معافی قبول کرتے ہوئے توہین عدالت کا نوٹس بھی واپس لے لیا۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں جسٹس عرفان سعادت اور جسٹس نعیم افغان پر مشتمل 3 رکنی بنچ کیس کی […]

ہم نے کسی سیاسی جماعت یا حکومت کے مفاد کو نہیں، آئین کو دیکھنا ہے: چیف جسٹس

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کے دوران چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیے کہ جب آئین کے الفاظ واضح ہیں تو ہماری کیا مجال ہم تشریح کریں، کیا ہم پارلیمنٹ سے زیادہ عقلمند یا ہوشیار ہو چکے ہیں۔ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی […]

حکومت نے عمران خان کو قید تنہائی میں رکھنے کے بیان کی تردید کر دی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وفاقی حکومت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان تک ان کے وکلا اور اہلخانہ کو رسائی نہ دینے کی تردید کرتے ہوئے اڈیالہ جیل میں ان کے سیل اور سہولیات کی تصاویر بھی جاری کردیں۔ حکومت نے عمران خان کے مؤقف کی تردید میں سپریم کورٹ میں اضافی دستاویزات جمع […]

چیف جسٹس نے موسم گرما کی تعطیلات میں ایک ماہ کی کمی کردی

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) چیف جسٹس نے عدالتی موسم گرما کی تعطیلات میں ایک ماہ کی کمی کردی گئی ، جس کے تحت تعطیلات پندرہ جون کے بجائے پندرہ جولائی سے ہوں گی۔ چیف جسٹس جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے موسم گرما کی تعطیلات میں ایک ماہ کی کمی کردی۔نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے […]

مخصوص نشستیں کیس؛ بلے کے نشان والے فیصلے پر لوگوں کو گمراہ کیا گیا، سپریم کورٹ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سپریم کورٹ کے جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیئے ہیں کہ انتخابی نشان واپس ہونے کے بعد تاثر دیا گیا سیاسی جماعت ختم اور جنازہ نکل گیا۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں فل کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ سنی […]

میڈیا کو توہینِ عدالت پر مبنی مواد نشر کرنے سے باز رہنا چاہیے، سپریم کورٹ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ میڈیا کو توہینِ عدالت پر مبنی مواد نشر کرنے سے باز رہنا چاہیے۔ سپریم کورٹ نے فیصل واوڈا اور مصطفی کمال توہینِ عدالت کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا، جس میں عدالت نے کہا کہ توہینِ عدالت پر مبنی مواد نشر کرنے والے یا […]

نیب ترامیم کالعدم کیس: عمران خان ویڈیو لنک کے ذریعے سپریم کورٹ میں پیش

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) نیب ترامیم کالعدم کیس میں بانی پی ٹی آئی ویڈیو لنک کے ذریعے سپریم کورٹ میں پیش ہوگئے۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بنچ نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کے خلاف حکومتی اپیلوں پر سماعت کر رہا ہے، جسٹس امین الدین، جسٹس جمال مندوخیل ،جسٹس اطہر من اللہ […]

یونیورسٹیاں پاکستان کا مستقبل ہیں، منظم طریقے سے تباہ کیا جارہا ہے، چیف جسٹس

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کاکہنا ہے کہ یونیورسٹیاں پاکستان کا مستقبل ہیں، منظم طریقے سے ملک کو تباہ کیا جا رہا ہے۔ ملک بھر کی سرکاری یونیورسٹیوں میں مستقل وائس چانسلرز کی تعیناتیوں سے متعلق کیس کی سماعت سپریم کورٹ میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں عدالت […]

نیب ترامیم کیس: بانی پی ٹی آئی کو ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہونے کی اجازت

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کیس میں سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے بانی عمران خان کو بذریعہ ویڈیو لنک پیش ہونے کی اجازت دے دی۔ سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کیخلاف حکومتی اپیلوں پر سماعت ہوئی۔ پراسیکیوٹر جنرل نیب اور وکیل پنجاب […]