Browsing tag

#swat

سوات میں گزشتہ برس ریکارڈ 4لاکھ 49ہزار سیاحوں کی آمد

سوات (پاک ترک نیوز) سوات میں گزشتہ برس 2023کے دوران ریکارڈ 4لاکھ 49ہزاروں سیاحوں کی ریکارڈ آمد ہوئی ۔ تفصیلات کےمطابق ڈپٹی کمشنر سوات ڈاکٹر قاسم علی خان کا کہنا ہے کہ وادی سوات میں 2023 کے دوران ریکارڈ 4لاکھ 49ہزار سیاحوں کی آمد ہوئی، جن میں 108 ممالک کے 4000 غیر ملکی بھی شامل […]

سوات کے علاقے بزیرہ بری کوٹ میں بدھ مت سے پہلے کے دور کی مقدس یادگار دریافت

سوات (پاک ترک نیوز) بین الاقوامی اور قومی ماہرین آثار قدیمہ نےسوات کے علاقے بزیرہ بری کوٹ میں حالیہ کھدائی کے دوران بدھ مت سے پہلے کی ایک مقدس یادگار کا پتہ لگایا ہے جو چوتھی صدی قبل مسیح کی ہے۔ جس صدی میں سکندر نےہندوستان پر حملہ کیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق یہ کھدائی […]

سوات میں سی ٹی ڈی تھانے میں 2دھماکے، 15 افراد شہید،40زخمی

  سوات(پاک ترک نیوز) سوات میں سی ٹی ڈی تھانہ کبل میں 2 دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں 16 افراد شہید جبکہ 40 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں، شہید ہونے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔ سکیورٹی فورسز نے متاثرہ علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ،دھماکے […]

ملک میں زلزلے سے جاں بحق افراد کی تعداد 9 ہوگئی

  پشاور(پاک ترک نیوز) گزشتہ روز آنے والے 6.8 شدت کے زلزلے سے جاں بحق افراد کی تعداد9 ہو گئی جبکہ جبکہ سیکڑوں افراد زخمی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان سمیت جنوبی ایشیا کے مختلف ممالک میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ زلزلے کا مرکز افغانستان کوہ ہندوکش اور گہرائی […]

وزیراعظم شہبازشریف کا کانجو اور کالام کا دور ،سیلاب متاثرین سے ملاقات

سوات(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب سے متاثرہ خیبر پختونخواکے علاقے کانجو اور کالام کا دورہ کیا ۔ اپنے دورہ کے دوران وزیراعظم نے متاثرین سے ملاقات کی اور امدادی کاموں کا جائزہ بھی لیا ۔ وزیراعظم شہباز شریف خیبرپختونخوا کے سیلاب زدہ علاقے کالام اور کانجو پہنچے، وزیراعظم نے کالام میں پھنسے […]

آرمی چیف جنرل قمر باجوہ آج سیلاب سے متاثرہ سوات کا دورہ کریں گے

راولپنڈی (پاک ترک نیوز) آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ آج سیلاب سے متاثرہ علاقے سوات کا دورہ کریں گے ، جہاں انھیں جاری امدادی کارروائیوں پر بریفنگ دی جائے گی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ آج سوات […]

سوات میں بھی سیلاب نے تباہی مچادی ،متعدد عمارتیں اور رابطہ پل بہہ گئے

سوات(پاک ترک نیوز) سوات میں بھی سیلا ب نے تباہی مچا دی، متعدد عمارتیں اور رابطہ پل بہہ گئے۔ دریائے سوات میں اونچے درجے کے سیلاب کے پیش نظر انتظامیہ نے دریا کے کنارے آباد لوگوں کو نقل مکانی کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ تفصیلات کےمطابق سوات میں مینگورہ بائی پاس پر کئی ہوٹل […]

ایمن الظواہری آپریشن میں پاکستان نے کوئی مدد نہیں کی،رانا ثناء

  اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ ایمن الظواہری آپریشن میں پاکستان نے کوئی مدد نہیں کی۔ کالعدم ٹی ٹی پی سے آئین کے تحت ہی مذاکرات ہوں گے۔ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پاک فوج طالبان سے نمٹنے کی صلاحیت اور قوت […]

سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

سوات (پاک ترک نیوز) سوات اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ زلزلہ کی شدت 4.5ریکارڈ کی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع سوات کے شہر مینگورہ اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پرشدت 4 اعشاریہ […]

پشاور ،سوات مالا کنڈ میں زلزلے کے جھٹکے

پشاور(پاک ترک نیوز) پشاور ، سوات اور مالاکنڈ کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ۔ تفصیلات کےمطابق پشاور، مالاکنڈ، سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔بٹگرام، […]