Browsing tag

Umrah

نئے اسلامی سال کا آغاز ہوتے ہی غلاف کعبہ تبدیل، روح پرور مناظر

مکہ مکرمہ(پاک ترک نیوز) محرم الحرام کا چاند نظر آنے اور نئے اسلامی سال کا آغاز ہوتے ہوئے ہی غلاف کعبہ کو تبدیل کر دیا گیا۔ رواں برس بھی انتظامیہ کی جانب سے نئے اسلامی سال یعنی محرم الحرام 1446 ہجری کے آغاز کے ساتھ مکۃ المکرمہ میں مسجد الحرام کی انتظامیہ اور الحرمین الشریفین […]

رواں برس 18لاکھ سے زائد عازمین نے حج کی سعادت حاصل کی

لاہور(پاک ترک نیوز) رواں برس 2024کے دوران 18لاکھ سے زائد عازمین نے حج کی سعادت حاصل کی ۔ تفصیلات کےمطابق سعودی حکام کے مطابق رواں برس 18لاکھ 33ہزار 163عازمین نے حج کا فریضہ ادا کیا ۔ حج کرنیوالوں میں غیر ملکیوں کی تعداد 16لاکھ 11ہزار 310جبکہ 2لاکھ 21ہزار 854مقامی افراد شامل تھے ۔ حجاج کرام […]

پی آئی اے نے عمرہ زائرین کیلئے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا

کراچی (پاک ترک نیوز) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے )نے عمرہ پر جانے والے زائرین کے لیے کرایوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق پاکستان سے مدینہ منورہ جانے والے عمرہ زائرین رعایتی کرایوں سے مستفید ہوں گے، کراچی سے مدینہ عمرہ کا دوطرفہ کرایہ 76 ہزار […]

خانہ کعبہ کا غلاف نئے کلید بردار کے حوالے کر دیا گیا

مکہ مکرمہ (پاک ترک نیوز) خانہ کعبہ کا نیا غلاف (کسوۃ) کعبہ کے نئے کلید بردار (سادن) شیخ عبدالوھاب بن زین العابدین الشیبی کے حوالے کر دیا گیا ہے جو یکم محرم الحرام کو تبدیل کیا جائے گا۔ سعودی سرکاری میڈیا نے بتایا ہے کہ مکہ مکرمہ ریجن کے نائب گورنر اور مرکزی حج کمیٹی […]

خانہ کعبہ کی کلید بردار (چابی کے محافظ )بردار ڈاکٹرصالح بن زین العابدین الشیبی انتقال کرگئے

مکہ مکرمہ (پاک ترک نیوز ) خانہ کعبہ کے کلید بردار (چابی کے محافظ) ڈاکٹر شیخ صالح الشیبی انتقال کرگئے ہیں۔ کلید بردار کعبہ شریف شیخ صالح بن زین العابدین الشیبی طویل عرصے سے علیل تھے ، سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان نے ڈاکٹر صالح بن زین العابدین […]

49 حجاج کی اموات؛ تیونس کے وزیر مذہبی امور برطرف

تیونسیا(پاک ترک نیوز) حج 2024کے دوران 49 عازمین کی اموات کے بعد تیونس کے وزیر مذہبی امور کو برطرف کردیا گیا۔ تیونس کے صدر قیس سعید نے وزیر مذہبی امور ابراہیم الشائبی کو برطرف کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ابراہیم الشائبی کی ذمہ داریاں ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سے […]

شدید گرمی سے جاں بحق ہونیوالے حاجیوں کی تعداد ایک ہزار سے متجاوز

ریاض(پاک ترک نیوز) سعودی عرب میں شدید گرمی سے جاں بحق ہونے والے حاجیوں کی تعداد ایک ہزار سے متجاوز کر گئی، جاں بحق ہونے والے حاجیوں میں 58 پاکستانی بھی شامل ہیں۔ وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے حجاج کرام کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے پاکستانی سفارت خانے کے حکام کو […]

56برسوں کے دوران 100ملین سے زیادہ افراد نے حج کی سعادت حاصل کی

ریاض (پاک ترک نیوز) رواں برس 1445ہجری میں ریکارڈ تعداد میں فریضہ حج ادا کیا ۔56برسوں کے دوران 100ملین سے زیادہ افراد نے حج کی سعادت حاصل کی ۔ 1445 ہجری کے حج کو تاریخ میں سب سے زیادہ ہجوم والے حج کے اجتماعات میں شمار کیا جارہا ہے۔ سعودی شماریات اتھارٹی نے سال 1390 […]

مکہ مکرمہ میں درجہ حرارت 51 سینٹی گریڈ تک جا پہنچا؛ 577 حاجی جاں بحق

مکہ مکرمہ (پاک ترک نیوز) مکہ مکرمہ میں شدید گرمی کے باعث 550 سے زائد عازمین حج جاں بحق ہو گئے جن میں سے320 کا تعلق مصر، 144 انڈونیشیا، 60 اردن، ایران 11 اور 3 کا تعلق سینیگال ہے۔ مکہ مکرمہ کے سب سے بڑے المیسم مردہ خانہ میں 550 لاشیں لائی گئی جن کی […]

ایام تشریق کا اختتام، حجاج کی 20 جون سے واپسی شروع ہوگی

ریاض(پاک ترک نیوز) ایام تشریق کا اختتام ہوگیا جس کے بعد حجاج کرام کی واپسی 20 جون سے ہونا شروع ہو جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق مناسک حج کی ادائیگی کے آخری دن بیشتر حجاج کرام تینوں جمرات کی رمی کے بعد منیٰ سے رخصت ہو کر مکہ مکرمہ پہنچنے لگے ہیں۔ منیٰ سے مکہ […]

فلسطینی بھائیوں کیلئے سب سے زیادہ دعا کرو جہاں کھانا، پانی تک نہیں ہے، خطبہ حج

مکہ مکرمہ (پاک ترک نیوز) مسجدالحرام کے امام اور خطیب ڈاکٹر الشیخ ماہر بن حمد المعیقلی نے خطبہ حج دیتے ہوئے کہا ہے کہ عبادت صرف اللہ کی اور حکم صرف اللہ کا اور یہی دین ہے، جو تقویٰ اختیار کرے گا اسے وہاں سے رزق ملے گا جہاں سے گمان بھی نہیں ہوگا۔ یہ […]

لاکھوں عازمین آج حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کریں گے

مکہ مکرمہ(پاک ترک نیوز) سعودی عرب میں حج کیلئے موجود 20لاکھ سے زائد عازمین آج میدان عرفات پہنچ گئے ہیں جہاں وہ مسجد نمرہ میں خطبہ حج سنیں گے۔ حج کے رکن اعظم کی ادائیگی کے لیے لاکھوں عازمین میدان عرفات میں پہنچ گئے ہیں جہاں وہ ظہر اور عصر کی نمازیں قصر و جمع […]

مناسک حج کا آغاز، فضا‏ لَبَّيْكَ اللَّھُمَّ لَبَّيْكَ کی صداؤں سے معطر

مکہ مکرمہ (پاک ترک نیوز) مناسک حج کی ادائیگی کا آج سے آغاز ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق پانچ روزہ مناسک حج کی ادائیگی کے پہلے مرحلے کا آغاز ہوگیا ، عازمین کی منیٰ کیلئے باقاعدہ روانگی کا سلسلہ جاری ہے جہاں وہ آج قیام کریں گے۔ دنیا بھر سے 18 لاکھ سے زائد عازمین […]

ساڑھے 18لاکھ سے زائد عازمین حج کیلئے مکہ مکرمہ پہنچ گئے

مکہ مکرمہ (پاک ترک نیوز) حج 2024کیلئے ساڑھے 18لاکھ سے زائد عازمین حج کیلئے سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ پہنچ گئے ۔ سعودی عرب کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ نے اعلان کیا ہے کہ اس سال حج کے سیزن میں اب تک 1.85 ملین سے زائد عازمین سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔ ڈائریکٹوریٹ نے […]

مناسک حج کا آغاز کل ہوگا، لاکھوں عازمین منیٰ روانہ

مکہ مکرمہ (پاک ترک نیوز) حج 2024 کیلئے پانچ روزہ مناسک حج کی ادائیگی کا آغاز کل (جمعہ) 14 جون سے ہوگا لاکھوں عازمین حج منیٰ کی جانب روانہ ہوگئے ہیں۔ مناسک حج کا آغاز کل جمعے سے ہو رہا ہے جب کہ رکن اعظم وقوف عرفات ہفتہ 15 جون کو ہوگا۔ فریضہ حج کی […]

مدینہ منورہ میں حجاج کی مدد کیلئے سمارٹ روبوٹ سروس کا آغاز

مدینہ منورہ (پاک ترک نیوز) مدینہ منورہ میں حجاج کی مدد کے لیے اسمارٹ روبوٹ سروس کا آغاز کردیا گیا ۔ مدینہ منورہ میں مسجد نبوی کی زیارت کے لیے آنے والے زائرین کی مدد کے لیے ایک سمارٹ روبوٹ سروس کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ یہ روبوٹ، مدینہ صوبے میں وزارت صحت کی […]

حج قوانین کی خلاف ورزی پرایک لاکھ 53 ہزار افراد کو واپس بھجوا دیا گیا

مکہ مکرمہ (پاک ترک نیوز) حج قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر وزٹ ویزا کے حامل 153,000 سے زیادہ افراد کو واپس بھیجا گیا۔ سعودی عرب کے محکمہ داخلہ میں حج سکیورٹی فورسز کمانڈز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا ہے کہ جلد حج بیت اللہ شریف خادمین الحرمین الشریفین کی سپورٹ سے سمارٹ حج […]

عازمین دوران حج سیاسی نعروں سے پرہیز کریں، حکام نے خبردار کردیا

ریاض(پاک ترک نیوز) سعودی وزیر حج وعمرہ توفیق الربیعہ نے عازمین کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوران حج سیاسی نعرے لگانے کی اجازت نہیں ہے۔ سعودی وزیر حج توفیق الربیعہ کا کہنا تھا کہ حج عبادت کے لیے ہے نہ کہ سیاسی نعروں کے لیے، لہٰذا حج کے دوران کسی کو سیاسی نعرے […]

9 لاکھ 35 ہزار عازمین حج مکہ مکرمہ پہنچ گئے

ریاض (پاک ترک نیوز) سعودی عرب کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹس نے اعلان کیا ہے کہ حج سیزن 2024 کے لیے اتوار دو جون تک فضائی، بحری اور زمینی راستے سے 9 لاکھ 35 ہزار966 عازمین کی مملکت میں آمد ہوچکی ہے۔ 8 لاکھ 96 ہزار287 عازمین فضائی راستے، 37 ہزار 280 زمینی اور دو […]

پاکستان حج مشن صحت کی کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہے: جمیل لکھیر

مکہ مکرمہ (پاک ترک نیوز) ہیڈ آف پاکستان حج میڈیکل مشن بریگیڈیئر جمیل احمد لکھیر کا کہناہے کہ پاکستان حج مشن حج کے دوران کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ بریگیڈیئر جمیل احمد لکھیر نے آج مکہ مکرمہ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 400 رکنی سرشار پاکستان حج […]