Browsing tag

#UN

13طالبان عہدیداروں پر سفری پابندیاں پھر عائد ہو گئیں

اقوام متحدہ (پاک ترک نیوز) اقوام متحدہ نے استثنیٰ کی مدت کے خاتمے پر طالبان کے 13 عہدیداروں کے لیے سفری پابندی سے استثنیٰ ختم کرنے کا عندیہ دیاہے اور کہا ہے کہ جب تک سلامتی کونسل کے اراکین کی جانب سے اس حوالے سے ممکنہ توسیع کا معاہدہ نہیں ہو پاتا یہ پابندی برقرار […]

اقوام متحدہ طاقت کا استعمال کر کے روس سے نیو کلیئر پاور پلانٹ سے قبضہ ختم کروائے،یوکرینی صدر

کیف(پاک ترک نیوز) یوکرین کے صدر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ یورپ کا سب سے بڑا پاورر پلانٹ یوکرین میں قائم ہے جہاں روس نے فوجی طاقت کے ذریعے قبضہ کرلیا ہے۔ یوکرینی صدر نے کہا کہ اقوام متحدہ اس معاملے میں سیکیورٹی کی حکمت عملی مرتب کرے اور طاقت کا استعمال کر کے روس […]

یوکرین، ترکیہ،اقوام متحدہ سہ فریقی اجلاس آج ہوگا

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترک صدر رجب طیب اردوان یوکرین کے شہر لویف کے دورے پر روانہ ہوگئے ہیں۔جہاں وہ اپنے یوکرائنی ہم منصب اور اقوام متحدہ کےسیکرٹری جنرل سے ملاقاتوں کے علاوہ سہ فریقی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔ صدراردوان آج جمعرات کی صبح یوکرین روانہ ہوئے ہیں جہاں وہ پوٹوکی پیلس میں […]

کیف اور ماسکو کو کسی بھی فوجی کارروائی کے لیے آپس میں بات چیت کرنی چاہیے،انتونیو گوترس

  نیویارک(پاک ترک نیوز) سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتیرس کا کہنا ہے کہ کیف اور ماسکو کو کسی بھی فوجی کارروائی کے لیے آپس میں بات چیت کرنی چاہیے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے یوکرین کے زاپوروزئے جوہری پاور پلانٹ کو نقصان پہنچانے کو ناقابل قبول عمل قرار دیا۔ انہوں نے زوردیا ہے […]

ترک صدر اردوان نے دنیا کو بھوک سے کیسے نجات دلائی

سلمان احمد لالی خواتین و حضرات ترکی صدر رجب طیب اردوان نے ایک ایسی شخصیت ہیں جنہوں نے نہ صرف ترکی کو ترقی کی بلندیوں تک پہنچایا بلکہ وہ ایک انتہائی اہم بین الاقوامی رہنما کے طور پر ابھرے ہیں۔ موجودہ حالات میں جب یوکرین پر روس نے حملہ کیا تو اردوان وہ واحد رہنما […]

اقوام متحدہ کے زیر اہتمام این پی ٹی کی عالمی جائزہ کانفرنس شروع

اقوا م متحدہ (پاک ترک نیوز) اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے یوکرین میں جنگ، ایشیا اور مشرق وسطیٰ میں جوہری خطرات اور دیگر تناؤ پر خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے خبردار کیا ہےکہ "انسانیت جوہری فنا سے صرف ایک غلط حساب یا ایک غلط فہمی دور ہے۔” یہ انتباہ گذشتہ روز اس […]

یوکرینی اور روسی اناج اورکھاد کی عالمی منڈی تک رسائی کیلئے معاہدہ آج ہو گا

نیویارک/استنبول (پاک ترک نیوز) یوکرین اور روس کی زرعی اجناس اور کھاد کوعالمی منڈیوں تک رسائی کی سہولت دینے کے لئے معاہدہ آج طے پائے گا جس کے لئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بھی استنبول پہنچ رہے ہیں۔ اقوام متحدہ کے نائب ترجمان فرحان حق کے مطابق، یوکرین کے اناج کی فروخت کو محفوظ […]

شہدائے کشمیر نے قربانیاں اقوام متحدہ کے منظور شدہ حق خود ارادیت کیلئے دیں،وزیراعظم

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ شہدائے کشمیر نے قربانیاں اقوام متحدہ کے منظور شدہ حق خود ارادیت کے لیے دیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا کہ شہدائے کشمیر نے قربانیاں اقوام متحدہ کے […]

موسم کا عالمی دن۔۔۔۔کرہ ارض تیزی سے تباہی کی طرف بڑھ رہا ہے۔ عالمی رپورٹ

سہیل شہریار ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن (ڈبلیو ایم او) نے کہا ہےکہ گرین ہاؤس گیسوں کے ارتکاز، سمندر کی سطح میں اضافہ، سمندر کی گرمی اور سمندری تیزابیت نے 2021 میں موسمیاتی تبدیلی کے چار نئے ریکارڈ قائم کیے ہیں۔ موسم کے عالمی دن کے موقع پر بدھ کے روزجاری ہونے والی رپورٹ میںموسمیاتی ادارے نے […]

افریقہ میں بھوک کے باعث 20لاکھ بچوں کی اموات کا خدشہ ہے ،اقوام متحدہ

نیو یارک (پاک ترک نیوز) اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ افریقہ میں قحط سالی اور افلاس کے باعث 20لاکھ بچوں کی اموات کا خدشہ ہے ۔ اقوام متحدہ کی امداد سے متعلق ایجنسی کے سربراہ مارٹن گریفِتھس کا کہنا ہے کہ ہارن آف افریقہ کہلائے جانے والے خطے میں تقریباً دو ملین بچے […]

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل روس اور یوکرین کا تین روزہ دورہ کرینگے

نیو یارک (پاک ترک نیوز) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوترس روس اور یوکرین کے دورہ کا آغاز کریں گے ۔ان کا یہ دورہ تین روز پر مشتمل ہو گا۔ یوکرین پر روسی حملے کے تین ماہ بعد اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل یہ دورہ کر رہے ہیں ۔ اقوام متحدہ کے اہلکار مشرقی […]

مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی حملے، اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل بند کمرا اجلاس کرے گی

نیویارک (پاک ترک نیوز) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل یروشلم میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور مسجد الاقصیٰ پر اسرائیلی حملے سے پیدا ہونے والی صورت حال پر بات چیت کے لیے رواںہفتے کے دوران بند کمرہ اجلاس کرے گی۔ منگل کے روز سفارتی ذرائع کی جانب سے صحافتی حلقوں کو فراہم کردہ معلومات کے مطابق […]

دنیا میں دو ارب لوگ جنگ زدہ علاقوں میں رہنے پر مجبور

نیویارک(پاک ترک نیوز) یمن ، شام، میانماراور سوڈان سے لے کر ہیٹی، افریقہ کے ساحل اور اب یوکرین میں جنگ کا حوالہ دیتےہوئے اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوٹیرس کا کہنا ہے کہ بہت سے معاملا ت اب سیاسی طور پر تصفیہ کے قابل نہیں رہے ۔ گوٹیرس نے کہا کہ انسانیت کا ایک چوتھائی […]

میانمار فوج پر اقوام متحدہ کے جنگی جرائم کے الزامات

(پاک ترک نیوز) میانمارفوج کی جانب سے اقتدار پر قبضہ کرنے کے بعد اقوام متحدہ کی ملک میں انسانی حقوق کی صورتحال پر پہلی جامع رپورٹ میں کہا ہے کہ فوج کی نظر میں انسانی زندگی کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ میانمار کی فوج منظم طریقے سے انسانی حقوق […]

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی پاکستان میں خودکش حملے کی مذمت

کراچی (پاک ترک نیوز) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے پاکستان کے شہر پشاور میں ایک شیعہ مسجد کے اندر گزشتہ ہفتے کے آخر میں ہونے والے خودکش بم دھماکے کی "سخت ترین الفاظ میں” مذمت کی جس میں 62 افراد ہلاک اور تقریباً 200 زخمی ہوئے۔ پاکستان کی وزارت خارجہ کے ایک بیان میں […]

طالبان نے متعددسابق افغان افسروں کو قتل کردیا:اقوام متحدہ

نیویارک(پاک ترک نیوز)اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طالبان نے غیر ملکی افوا ج کے انخلا کے بعد بین الاقوامی افواج کے ساتھ کام کرنے والے افغان اہلکاروںاور سیکیورٹی فورسز میں کام کرنے والوں کو ہلاک کردیا ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل گوٹیرس کی سلامتی کونسل کو پیش کی جانے […]