Browsing tag

#vladimirputin

کم جونگ ان روس پہنچ گئے،پوٹن سے آج ملاقات ،خلائی مرکز کا دورہ

ووسٹوچنی (پاک ترک نیوز) شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان بذریعہ ٹرین روس پہنچ گئے ہیں ۔جہاں پرائموری ریجن کے کھسان ریلوے سٹیشن پر انکا استقبال روس کے قدرتی وسائل کے وزیر الیگزینڈر کوزلوف نے کیا۔ روس کے سرکاری میڈیا کے مطابق صدر پوٹن گذشتہ روز ولادیووسٹاک میں مشرقی اقتصادی فورم (ای ای ایف) […]

شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان ماسکو پہنچ گئے

ماسکو(پاک ترک نیوز) شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن پرائیوٹ ٹرین میں ماسکو پہنچ گئے۔ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن کو لے جانے والی نجی ٹرین سرحد عبور کر کے روس میں داخل ہو گئی ہے، کِم اتوار کی رات دیر گئے پیانگ یانگ سے روانہ ہوئے تھے۔ کم جونگ اُن ایسٹرن […]

مستقبل میںنئے مادی اصولوں سے مطابقت رکھنے والےہتھیار کسی بھی ملک کی سلامتی کو قریبی تاریخی تناظر میں یقینی بنائیں گے۔ صدر پوٹن کا 8ویں ایسٹرن اکنامک فورم میں اظہار خیال

ولادیووسٹاک (پاک ترک نیوز) روس کےصدر ولادیمیر پوٹن نے کہا ہےکہ نئے مادی اصولوں کا استعمال کرتے ہوئے بنایا جانے والا جدید اسلحہ قریبی تاریخی تناظر میں ملکوں کی سلامتی کو یقینی بنائے گا اور روسی حکام کو اس کا احساس ہے۔ 8ویں ایسٹرن اکنامک فورم (ای ای ایف) میں کلیدی اجلاسوں کے ماڈریٹرز کے […]

شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان پیوٹن سے ملاقات کیلئے روس کا دورہ کریں گے،کریملن

ماسکو (پاک ترک نیوز) روس کے صدارتی ترجمان کریملن کا کہناہے کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان پیوٹن سے بات چیت کے لیے روس کا دورہ کریں گے۔ شمالی کوریا اور روس نے تصدیق کی ہے کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے بات چیت کے لیے […]

شمالی کوریائی رہنما کم جونگ ان پیوٹن سے ملاقات کیلئے روس روانہ ہوگئے ،جنوبی کوریا کے نشریاتی ادارے کا دعوی

پیان یانگ (پاک ترک نیوز) جنوبی کوریا کے نشریاتی ادارے نے دعوی کیا ہے کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کیلئے روس روانہ ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی کوریا ئی نشریاتی ادارے YTN کی ایک رپورٹ کے بتایا گیا ہے کہ شمالی کوریا کے رہنما کم […]

پوٹن نے دورے کے دوران صدر اردوان کوانکی زندگی پر بنائی گئی دستاویزی فلم پیش کی، پیسکوف

ماسکو (پاک ترک نیوز) روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے اپنے ترک ہم منصب رجب طیب اردوان کو ترک رہنما کی زندگی اور سیاسی کیرئیر کے بارے میں ایک دستاویزی فلم پیش کی جسےروسی خبر رساں ادارےکے ایک اعلیٰ عہدیدار میخائل گسمین نے شوٹ کیا تھا۔ پوٹن کے پریس سیکرٹری دمتری پیسکوف نےگذشتہ روز روسی میڈیا […]

شمالی کوریا ئی رہنما کم جونگ ان کی روسی صدر پوٹن سے ملاقات جلد متوقع ،امریکی سینئر اہلکار

واشنگٹن (پاک ترک نیوز) امریکی سینئر اہلکار نے دعوی کیا ہے کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ آن کی روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات متوقع ہے ۔ امریکہ کی قومی سلامتی کونسل کی ترجمان ایڈرین واٹسن نے اشارہ کیا کہ یہ ملاقات دونوں ممالک کے درمیان ہتھیاروں کی فروخت پر جاری بات چیت […]

اردوان اور پیوٹن آج سوچی میں اہم ملاقات کریں گے

انقرہ (پاک ترک نیوز)ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن سے آج سوچی میں ملاقات کریں گے ۔ اس حوالے سے روسی صدر دفتر کے ترجمان نے مزید بتایا کہ ترک صدر اردوان نے اس سے قبل بھی یوکرین کے ساتھ دنیا بھر کو اناج کی محفوظ ترسیل کے معاہدے برقرار […]

اردوان روسی صدر پیوٹن سے ملاقات کیلئے 4ستمبر کو سوچی جائیں گے

انقرہ (پاک ترک نیوز) صدر رجب طیب ایردوان روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے بات چیت کے لیے 4 ستمبر کو سوچی جائیں گے، روسی صدر پیوٹن نے فروری 2022 میں یوکرین کے ساتھ جنگ کے آغاز کے بعد سے بیرون ملک دوروں سے گریز کیا ہے۔ ترک صدر اردوان کے دورے کا مقصد سب سے […]

پیوٹن نے بھارت میں ہونیوالے جی 20اجلاس میں شرکت سے معذرت کرلی

ماسکو(پاک ترک نیوز) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے بھارت میں ہونے والے جی 20 ممالک کے سربراہی اجلاس میں شرکت سے معذرت کرلی۔جی 20 اجلاس میں روس کی نمائندگی وزیر خارجہ سرگئی لارووف کریں گے۔ کریملن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق روسی صدر پیوٹن جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے بھارت نہیں […]

اردوان اناج معاہدے کی بحالی کے لئے اب بھی پر امید

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان اب بھی پر امید ہیں کہ وہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے رواں ماہ کے آخر میں ترکیہ کے متوقع دورے کے دوران انہیں یوکرین سے دنیا کو اناج کی محفوظ ترسیل کے لیے کوئی حل تلاش کرنے پررضا مند کر لیں گے۔ یہ اردوان […]

برکس کا تین روزہ سربراہی اجلاس آج سے جنوبی افریقہ میں شروع ہو رہا ہے

جوہانسبرگ (پاک ترک نیوز) برکس کا تین روزہ 15واں سربراہی اجلاس آج سے جوہانسبرگ میں شروع ہورہا ہے۔جس میں تنظیم کے پانچوں بانی رکن ممالک برازیل، روس، انڈیا، چین اور جنوبی افریقہ کے سربراہان مملکت و حکومت سمیت 40کے لگ بھگ ملکوں کے سربراہان یاوزرا بطور مبصر شرکت کر رہے ہیں۔روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن […]

اردوان رواں ماہ پیوٹن کے دورہ ترکیہ کیلئے پرامید

انقرہ (پاک ترک نیوز ) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان اگست میں روس کے صدر پیوٹن کے ترکیہ کے دورے کیلئے پر امید ہیں۔ اردوان کا کہنا تھا کہ ولادی میر پیوٹن کے مجوزہ دورہ ترکیہ کے لیے کوئی تاریخ طے نہیں کی گئی ہے لیکن امید ہے کہ وہ رواں ماہ یہ دورہ […]

پوٹن اناج معاہدے میں توسیع پرمتفق ہیں، صدر اردوان کی پریس کانفرنس

استنبول (پاک ترک نیوز) صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہےکہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن ان کے ساتھ اس بات پر متفق ہیں کہ بحیرہ اسود سے یوکرین کے اناج کی برآمد کی اجازت دینے والے معاہدے میں توسیع کی جائےجو اگلے ہفتے ختم ہونے والا ہے۔ جمعہ کے روزصحافیوں سے بات کرتے ہوئے اردوان […]

ویگنر گروپ کی روس کے خلاف بغاوت غداروں کو سزا ملے گی،پیوٹن کا ہنگامی خطاب

ماسکو (پاک ترک نیوز) روس کے نیم فوجی ویگنر گروپ کی جانب سے روس کے خلاف ڈرامائی طور پر بغاوت کے بعدروسی صدر ولادیمیر پوٹن نے کہا ہے کہ ویگنر گروپ کی فورسز کی جانب سے مسلح بغاوت غداری ہے اور جو روسی فوج کے خلاف ہتھیار اُٹھائے گا اسے سزا دی جائے گی۔ روس […]

روس نے بیلا روس میں جوہری ہتھیار نصب کر دئیے، پوٹن کا اعلان

ماسکو(پاک ترک نیوز) روس کےصدر ولادیمیر پوٹن نے اعلان کیاہے کہ روس نے گزشتہ ماہ دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے معاہدے کے بعد ہمسایہ ملک بیلاروس میں اپنا پہلا جوہری ہتھیار نصب کر دیا ہے۔ صدرپوٹن نے گذشتہ روز سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل اکنامک فورم کے اجلاس میں کہا کہ پہلے جوہری چارجز بیلاروس کی […]

اردوان کی دعوت پر روسی صدر پیوٹن جلد ترکیہ کا دورہ کریں گے

انقرہ (پاک ترک نیوز) روس کے صدر ولادیمیر پوٹن صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر ترکیہ کا دورہ کریں گے۔ پیوٹن کے مشیر یوری اوشاکوف نے کہاکہ ترک صدر نے ہمارے صدر کو ترکیہ کے دورے کی دعوت دی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے بات چیت جاری ہے لیکن ابھی تک […]

ملک میں کسی قسم کی خصوصی حکومت یا مارشل لا نافذ کرنے کا کوئی جواز نہیں ،پیوٹن

ماسکو(پاک ترک نیوز) روسی صدر ولادی میر پیوٹن کا کہنا ہے کہ ملک میں کسی قسم کی خصوصی حکومت یا مارشل لا نافذ کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے،آج ایسی چیز کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ صدرپیوٹن نے روس کے جنگی وقائع نگاروں اور فوجی بلاگروں کے ایک نشری اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا […]

چینی صدر سرکاری دورےپر روس پہنچ گئے

  ماسکو (پاک ترک نیوز) چین کے صدر شی جن پنگ سرکاری دورے پر روس کے دارالحکومت ماسکو پہنچ گئے ۔ تفصیلات کےمطابق چینی صدر شی جن پنگ سرکاری دورے پر ماسکو پہنچ گئے ہیں۔ شی جنگ اور روس کے ولادیمیر پوتن نے ایک دوسرے کی تعریف کی۔ چینی صدر شی جن پنگ نے کہا […]

چینی صدر شی جن پنگ اگلے ہفتے روس کا دور ہ کریں گے

# ماسکو (پاک ترک نیوز) روس کے سرکاری ترجمان کریملن کا کہنا ہے کہ چین کے صدر شی جن پنگ اگلے ہفتے روس کا دورہ کریں گے۔ کریملن نے کہا کہ چینی صدر شی جن پنگ صدر ولادیمیر پیوٹن کی کی دعوت پر اگلے ہفتے سرکاری دورے پر روس پہنچیں گے۔ دو روزہ دورہ اس […]