Browsing tag

#weather

ملک میں بارشوں کا سلسلہ جاری، چھتیں گرنے سے 12 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) ملک کے مختلف علاقوں میں تیز بارش کا سلسلہ ہے اور خستہ حال گھروں کی چھتیں گرنے کے باعث 12 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا میں ضلع ٹانک کے علاقے گومل کے گاؤں کوٹ مرتضی میں مکان کی چھت گرگئی جس کے نتیجے […]

لاہور میں بارشوں کا 44سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ،رین ایمرجنسی نافذ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں موسلادھار بارش کا 44 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا جس کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے، طوفانی بارش کے باعث لاہور میں رین ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ شہر لاہور میں آج صبح سویرے سے مون سون بارش کا ہیوی سپیل جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق […]

بھارت :سیلاب ، لینڈ سلائیڈنگ سے گائوں صفحہ ہستی سے مٹ گیا ، 43 افراد ہلاک

نئی دہلی (پاک ترک نیوز) بھارت کی ریاست کیرالہ میں شدید بارشوں اور سیلاب کے بعد لینڈ سلائیڈنگ کے باعث پورا گائوں صفحہ ہستی سے مٹ گیا جس کے نتیجے میں 43افراد ہلاک جبکہ 100افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہاہے۔ تفصیلات کے مطابق کیرالہ میں مسلسل بارشوں اور سیلاب کے باعث […]

درہ آدم خیل ، سیلابی پانی گھر میں داخل ، 11 افراد جاں بحق

پشاور(پاک ترک نیوز) پشاور کے علاقے درہ آدم خیل میں بارش کا پانی گھر کے تہہ خانے میں داخل ہو گیا، پانی میں ڈوبنے سے 11 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ درہ آدم خیل کے علاقے پرانا بازی خیل میں بارش کا پانی گھر میں داخل ہوا، پانی […]

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش، موسم خوشگوار

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے مختلف علاقوں میں رات سے شروع ہونے والی بارش وقفے وقفے سے جاری ہے۔ پنجاب کے بیشتر علاقوں میں کہیں تیز اور کہیں آہستہ بارش ہوئی۔بارش کے باعث ٹھنڈی ہوائیں […]

پنجاب کے بالائی اضلاع میں بارش کا امکان

لاہور(پاک ترک نیوز) پنجاب کے بالائی اضلاع میں بارشوں کا امکان ہے ۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب کے چند اضلاع میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ پاکستان کے محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کے مطابق براعظمی ہوا پاکستان کے بیشتر حصوں پر غالب ہے۔ […]

لاہور سمیت پنجاب کے دیگر علاقوں میں موسلادھار بارش

لاہور(پاک ترک نیوز) لاہور سمیت پنجاب کے دیگر علاقوں میں موسلادھار بارش کے باعث موسم خوشگوارہوگیا ۔ لاہور اور پنجاب کے کچھ حصوں میں بارش ہونے سے موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ گرمی کی شدت میں کمی آئی ہے ۔ لاہور سمیت پنجاب کے دیگر علاقوں میں موسلادھار بارش سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقع […]

پی ایم ڈی کی اگلے تین ماہ کے دوران غیرمعمولی بارشوں کی پیش گوئی

کراچی(پاک ترک نیوز) پاکستان کے محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) نے اگلے تین ماہ کے دوران غیر معمولی مون سون کی بارشوں کی پیشین گوئی کی ہے ۔ پی ایم ڈی کے مطابق جون سے اگست تک ملک کے مختلف حصوں میں درمیانی اور غیر معمولی بارشوں کی توقع ہے۔ پی ایم ڈی کے مطابق […]

کل سے یکم جون تک ملک کے بالائی علاقوں میں بادل برسیں گے

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کل سے یکم جون تک ملک کے بالائی علاقوں میں بادل برسیں گے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز میں گرمی کی لہر میں کمی کا امکان ہے۔ 28مئی سے یکم جون کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں بادل برسیں گے۔28 […]

پھلوں کا بادشاہ آم مارکیٹ میں آنے کیلئے تیار

لاہور(پاک ترک نیوز) آم کا اذیت ناک انتظار اس وقت ختم ہو گا جب پھلوں کا بادشاہ خاص طور پر پوری طرح سے پکی اور لذیذ سندھڑی جون کے پہلے ہفتے تک منڈیوں میں پہنچنے والی ہے۔ آم کے باغات زیادہ تر جون اپنی فصل کو بھجواتے ہیں تاہم کچھ مئی کے تیسرے ہفتے سے […]

ہیٹ ویو الرٹ ، پنجاب حکومت نے مئی کیلئے سرکاری اور نجی اسکولوں کے اوقات میں کمی کردی

لاہور( پاک ترک نیوز) ہیٹ ویو الرٹ کے باعث پنجاب حکومت نے مئی کے لیے سرکاری اور نجی اسکولوں کے اوقات میں کمی کردی۔ اگلے 10 دنوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں شدید گرمی کی لہر کے پیش نظر پنجاب حکومت نے سرکاری اور نجی سکولوں کے اوقات کار 18 مئی سے 31 […]

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

لاہور(پاک ترک نیوز) بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے، جنوبی اضلاع میں گرد آلود ہوائیں چلنے اور بہاولپور، رحیم یار خان اور قریبی علاقوں میں شام اور رات کے اوقات میں بارش، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ مری، گلیات اور ملحقہ علاقوں […]

لاہور میں آج سے بارش کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

لاہور(پاک ترک نیوز) لاہور میں آج سے بارش کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔ لاہور سمیت ملک کے دیگر حصوں میں بدھ سے بارش کا ایک اور سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔ پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA) نے کہا کہ یہ سلسلہ اتوار، 28 اپریل (وقفے کے ساتھ) تک جاری رہے گا۔ادھر […]

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی20 آج کھیلا جائے گا

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی 20 میچ آج راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ صرف 2 گیندوں تک ہی محدود رہا اس کے بعد بارش کی وجہ سے میچ بغیر کسی نتیجے کے […]

اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری، طویل خشک سالی کا خاتمہ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں باران رحمت برسنے سے طویل خشک سالی کا خاتمہ ہو گیا۔ جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں ہلکی پھلکی بارش سے موسم مزید سرد ہو گیا جبکہ طویل انتظار کے بعد ملکہ کوہسار مری میں بھی برفباری سے ہر منظر […]

پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب

لاہور(پاک ترک نیوز) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ہیں۔ صوبائی دارالحکومت لاہور میں رات گئے شروع ہونے والی بارش کافی دیر تک جاری رہی، مغل پورہ، سمن آباد، راج گڑھ، مصطفیٰ آباد، نیلا گنبد، کوئنز روڈ، شاد باغ، جلو پارک، محمود بوٹی، گڑھی […]

پاک بھارت ہائی وولٹیج میچ سے قبل کولمبو میں موسلادھار بارش شروع

کولمبو (پاک ترک نیوز) ایشیا کپ میں روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان ریزروڈے پر میچ سے قبل کولمبو میں موسلادھار بارش شروع ہو گئی ۔پورے گرائونڈ کو کور کردیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے شہر کولمبو میں جاری ایشیا کپ کے سپرفور مرحلے میں روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے […]

بھارتی ہٹ دھرمی ،شائقین کرکٹ کا پاک بھارت دلچسپ مقابلے سے محروم ہونے کا خطرہ

آر اے شمشاد شائقین کرکٹ کو ورلڈ کپ سے بھی زیادہ اگر کسی میچ کا انتظارہوتا ہے تو وہ ہے پاک بھارت مقابلہ ،نہ صرف برصغیر بلکہ دنیا بھر میں جہاں کرکٹ شائقین موجود ہیں وہ اس مقابلے کو دیکھنے کیلئے پلاننگ کئی ماہ سے شروع کردیتے ہیں ایسے میں ایشین کرکٹ کونسل اور بھارتی […]

پاک بھارت ہائی وولٹیج میچ کل کھیلا جائے گا

کولمبو (پاک ترک نیوز) ایشیا کپ کا بڑ ا ٹاکرا کل ہوگا ۔ روایتی حریف پاکستان اور بھارت ایشیا کپ سپر فور مرحلے میں کل مد مقابل ہوں گے ۔ تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے شہر کولمبو میں جاری ایشیا کپ کا بڑا معرکہ روایتی حریفو پاکستان اور بھارت کے درمیان کل ہو گا […]

محکمہ موسمیات کی ملک بھر میں شدید بارشوں کی پیشگوئی

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) محکمہ موسمیات نے کشمیر، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار سمیت پنجاب، شمال مشرقی اورجنوبی بلو چستان ،خیبر پختونخوا اور سندھ میں آندھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکہ موسمیات کی جانب سے کشمیر،شمال مشرقی پنجاب، خطۂ پوٹھوہار ،اسلام آباد ، بالائی خیبر پختونخوا اور مشرقی […]