ڈھاکہ(پاک ترک نیوز) تمیم اقبال ایک روزہ میچوں کی قیادت سے دستبردار ہوگئے ۔انجری کے باعث ایشیا کپ سے بھی باہرہو گئے ۔
بنگلہ دیشی اوپنر کمر کی تکلیف میں مبتلا ہیں جس کے باعث وہ ایشیا کپ سے بھی باہر ہو گئے ہیں، ستمبر میں نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں ایکشن میں دکھائی دے سکتے ہیں۔
جولائی میں تمیم اقبال کے ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے انہیں ملاقات کے لیے بلایا تھا اور ریٹائرمنٹ سے دستبردار ہونے پر قائل کیا تھا۔
وزیراعظم حسینہ واجد کی سفارش پر تمیم اقبال نے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا فیصلہ کر لیا اور وہ اب ورلڈ کپ تک بنگلا دیشی ٹیم کی قیادت کریں گے۔
دوسری جانب تمیم اقبال کا کہنا ہے کہ کپتانی چھوڑنے سے قبل بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے صدر نظم الحسن کو اپنی انجری سے متعلق آگاہ کردیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک کھلاڑی کے طور پر جب بھی قومی ٹیم کیلئے موقع ملے گا اپنی بہترین کارکردگی پیش کرنا چاہتا ہوں، وزیراعظم سے بات ہوئی تھی اور وہ میرے معاملے کو سمجھ گئی ہیں۔