فواد چودھری کی گرفتاری پر تحریک انصاف کا عدالت جانے کا اعلان

 

لاہور: (دنیا نیوز) فواد چودھری کی گرفتاری کے خلاف پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے عدالت جانے کا اعلان کر دیا۔
فواد چودھری کی گرفتاری پر رد عمل دیتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے کہا کہ فواد چودھری کو رات کی تاریکی میں اغوا کیا گیا، یہ بزدلی ہے۔فواد چودھری کو ایسے حراست میں لیا گیا جیسے دہشتگرد پکڑے جاتے ہیں۔متنازع نگران وزیراعلیٰ کو کیا اس مقصد کیلئے لگایا گیا تھا؟، اس ظلم اور بربریت کوختم کرنا ہوگا۔
پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے مزید کہا کہ بتائیں کہ کیا مارشل لاء لگ چکا اور اسکا اعلان باقی ہے؟ بتائیں فواد چودھری کو کہاں رکھا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اعظم سواتی کواٹھایا تھا، کیا اسکی آواز دبا لی گئی؟، فواد چودھری کی گرفتاری کیخلاف عدالت جائیں گے۔

 

#chairmanpti#fawadch#fawadchaudhry#Lahore#PakTurkNews#pti#remandarrest