تحریک انصاف کا وفاق اور پنجاب میں اپوزیشن میں بیٹھنے کافیصلہ

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )نے وفاق اور پنجاب میں اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
اسلام آباد میں پی ٹی آئی اور قومی وطن پارٹی کے رہنماؤں کی ملاقات ہوئی جس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر سیف کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پرقومی وطن پارٹی کے رہنماؤں سے ملاقات کی، چاہتے ہیں ملک میں ہم آہنگی اورمفاہمت ہو۔
ان کاکہنا تھا کہ کہ فارم 45 ثبوت ہیں ہمارے امیدوارجیتے ہیں مگر فارم 47 میں نتائج تبدیل کیےگئے، مولانا فضل الرحمان، جماعت اسلامی نے بھی احتجاج کا اعلان کیا ہے،ہرپانچ سال بعد الیکشن ہوتے ہیں اورمتنازع ہوجاتے ہیں، انتخابات کا مقصد فوت ہوگیا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما ہم بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر سیاسی جماعتوں سے رابطے کررہے ہیں اور ان کی ہدایت پر مرکز اور پنجاب میں اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

#fedrelgovemernt#govermnet#PakTurkNews#pti#punjab#punjabgoverment