چیف جسٹس سے اظہار یکجہتی کیلئے تحریک انصاف کی ریلی زمان پارک سے روانہ

 

لاہور(پاک ترک نیوز) اعلیٰ عدلیہ اور چیف جسٹس کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے پاکستان تحریک انصاف کی ریلی زمان پارک سے روانہ ہو گئی۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ریلی کی قیادت کر رہے ہیں، ریلی میں کارکنوں کی بڑی تعداد شریک ہے، ریلی عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک سے شروع ہو کر لکشمی چوک پر اختتام پذیر ہو گی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ویڈیو لنک کے ذریعے اپنے خطاب میں پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور میں ریلیاں نکالیں گے، پورے ملک میں عوام ساڑھے 5 سے ساڑھے 6 کے درمیان باہر نکل کر اپنی یوسیز میں چیف جسٹس کیساتھ اظہاریکجہتی کریں۔

@imrankhan#chairmanpti#chiefjustics#Lahore#PakTurkNews#pti#ptirally#zamanpark