ریاض (پاک ترک نیوز) سعودی عرب کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور ایرانی وزرائے خارجہ کے درمیان رمضان کے آغاز پر ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے ۔
ٹیلی فونک رابطے میں سفارت خانوں اور قونصل خانوں کو دوبارہ کھولنے کا عمل شروع کرنے کیلئے جلدملاقات کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
سعودی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود نے اپنے ہم منصب حسین امیر عبداللہیان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور رمضان المبارک کی مبارکباد دی ۔
سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے ٹویٹر پر ایک بیان میں کہا، "دونوں وزراء نے جلد ہی دو طرفہ ملاقات کرنے پر اتفاق کیا، تاکہ دونوں ممالک کے درمیان سفارت خانے اور قونصل خانے دوبارہ کھولنے کی راہ ہموار کی جا سکے۔”