مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، ترکیہ سمیت متعدد مالک نے لبنان کیلئے سفری ایڈوائزری جاری کردی

انقرہ (ویب ڈیسک ) مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر ترکیہ اور اٹلی سمیت متعدد ممالک نے لبنان کیلئے سفری ایڈوائزری جاری کر دی۔

ترک وزارت خارجہ نے اپنے شہریوں کو لبنان چھوڑنے اور لبنان کے کشیدگی والے علاقوں کا سفر کرنے سے گریز کی ہدایت کی ہے۔دوسری جانب اطالوی وزیر خارجہ نے اپنے شہریوں کو لبنان کے جنوبی حصے کا سفر نہ کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔
آسٹریلیا نے ملک میں دہشت گردی کے خطرے کی سطح کو بڑھا دیا، ملک میں انتہا پسندانہ خیالات میں اضافے کے پیش نظر حملوں کے 50 فیصد سے زیادہ امکانات ہیں لیکن حملے کا فوری کوئی خطرہ نہیں ہے۔
آسٹریلوی انٹیلی جنسی کے سربراہ نے کہا ہے کہ غزہ جنگ اور مشرق وسطیٰ کشیدگی جیسے تنازعات سے ملک میں احتجاج، سماجی ہم آہنگی کو نقصان پہنچا اور عدم برداشت میں اضافہ ہوا ہے۔
لبنان میں فوجی جارحیت میں اضافے کے خطرے سے نمٹنے کے لیے سویڈن، امریکا، برطانیہ، فرانس، اردن اور سعودی عرب نے گذشتہ چند گھنٹوں کے دوران میں اپنے شہریوں کو فوری طور پر لبنان چھوڑ دینے کی ہدایات جاری کی ہیں۔
کینیڈا نے اپنے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیل کا دورہ کرنے سے گریز کریں، کینیڈا نے جون میں اپنے شہریوں کو لبنان چھوڑ دینے کی ہدایات جاری کی تھیں۔

 

#ANKARA#hammas#hizbullah#isreal#middleeast#PakTurkNews#traveladviseryiran