دہشتگردوں کو افغان سرزمین پر پناہ گاہیں میسر ہیں، وزیر دفاع

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کو افغان سرزمین پر پناہ گاہیں میسر ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغانستان ھمسایہ اور برادر ملک ھونے کا حق نہیں ادا کر رہا اور نہ ھی دوہہ معاہدے کی پاسداری کر رہا ھے. 50/60 لاکھ افغانوں کو تمامتر حقوق کیساتھ پاکستان میں 40/50 سال پناہ میسر ھے. اسکے بر عکس پاکستانیوں کا خون بہانے والے دھشت گردوں کو افغان سر زمین پہ پناہ گائیں میسر ھیں. یہ صورت…
وزیردفاع خواجہ آصف نے پاک افغان تعلقات بارے ایک بیان میں کہا کہ افغانستان دوحہ معاہدے کی پاسداری بھی نہیں کر رہا ہے۔پچاس سے ساٹھ لاکھ افغانیوں کو تمام تر حقوق کے ساتھ پاکستان میں 40،50 سال سے پناہ میسر ہے جبکہ پاکستانیوں کا خون بہانے والے دہشت گردوں کو افغان سر زمین پر پناہ گاہیں میسر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ صورت حال مزید جاری نہیں رہ سکتی ، پاکستان اپنی سرزمین اور شہریوں کے تحفظ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے گا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے بھی کوئٹہ گیریژن کے دورے کے موقع پرکہا تھا کہ مسلح افواج کو افغانستان میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی محفوظ پناہ گاہوں اور آزادانہ دہشت گرد کارروائیوں پر شدید تحفظات ہیں۔

 

#defenecminister#islamabad#khawajaasif#PakTurkNews#terraristafghanistan