اسلام آباد (پاک ترک نیوز) 18رکنی نگران کابینہ نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا ۔
حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی ۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نگران کابینہ سے حلف لیا ۔
18 رکنی نگران وفاقی کابینہ میں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی، وزیر داخلہ سرفراز بگٹی، وزیر خزانہ شمشاد اختر اور وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) سید انور علی حیدر کو بنایا گیا ہے۔
نگراں کابینہ میں وزیر قانون احمد عرفان ، وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی، وزیر انسانی حقوق خلیل جارج، قومی ورثہ کا نگران وفاقی وزیر جمال شاہ، وزیر مواصلات شاہد اشرف تارڑ کو بنایا گیا ہے جنہوں نے آج صبح ہی چیئرمین ایف پی ایس سی کے عہدے سے استعفی دیا ہے۔
گوہر اعجاز کو ٹیکسٹائل، ندیم جان کو صحت، عمر سیف کو آئی ٹی، محمد علی کو توانائی اور انیق احمد کو وزارت مذہبی امور کا نگراں وزیر مقرر کیا گیا ہے۔