واشنگٹن(دنیا نیوز) نیٹو کے 3 روزہ سربراہ اجلاس کا آج سے واشنگٹن میں شروع ہوگیا۔
امریکی صدر جو بائیڈن کی میزبانی میں ہونے والے اجلاس میں برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر، فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون، نیٹو کے سکبدوش ہونے والے سیکرٹری جنرل سٹولٹن برگ سمیت اہم رہنماؤں نے شرکت کی۔
فوجی اتحاد کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد اجلاس میں یوکرین جنگ پر توجہ مرکوز کی جارہی ہے، رکن ممالک کی جانب سے یوکرین کی اگلے برس تک 43 ارب ڈالر اضافی امداد کا اعلان متوقع ہے۔
اجلاس میں ایشیا اور بحرالکاہل میں چین کے بڑھتے اثر و رسوخ پر بات چیت کا بھی امکان ہے۔
واضح رہے کہ نیٹو 1949 میں سرد جنگ کے دور میں سابق سوویت یونین کیخلاف قائم کیا گیا تھا، 12 ممالک پر مشتمل اتحاد اب 32 ممالک تک پھیل چکا ہے۔
اجلاس میں نئے رکن سوئیڈن کے سربراہ نے پہلی بار شرکت کی ہے، روس کی مخالفت کے باوجود یوکرین بھی نیٹو رکنیت کا خواہش مند ہے۔