47ارب ڈالر مالیت کی کمپنی قسمت کے الٹ پھیر سے دو برسوں میں دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچ گئی

نیویارک (پاک ترک نیوز)
و ی ورک کمپنی کے حصص صفر کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ ایک دور میں اسٹارٹ اپ ڈارلنگ سمجھی جانے والی کمپنی نے متنبہ کیا کہ قسمت کےالٹ پھیرمیں وہ دیوالیہ ہوسکتی ہے جس کی مالیت کبھی نجی طور پر47 ارب ڈالرتھی۔
مغربی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سافٹ بنک کی حمایت یافتہ کمپنی 2019 میں پبلک ہونے کے بعد سے ہنگامہ آرائی کا شکار ہے جب سرمایہ کار اس کے بھاری نقصانات، کارپوریٹ گورننس کی خرابیوں اور اس کے بانی سی ای اوایڈم نیومن کے انتظامی انداز سے نالاں ہو کرپیچھے ہٹنےلگے تھے۔بعد کے سالوں میںوی ورک کی پریشانیاں کم نہیں ہوئیں۔ اس کے بڑے حمایتی، جاپانی گروپ سافٹ بینک نے سٹارٹ اپ کو سہارا دینے کے لیے دسیوں ارب ڈالر ڈبو دیئے ہیں لیکن کمپنی مسلسل پیسے کھو رہی ہے۔
بدھ کو کمپنی کے حصص 38.5 فیصد کم ہوکر 12 سینٹ پر بند ہوئے۔اکتوبر 2021 میں بلین چیک سے انضمام کے ذریعے اپنے سٹاک مارکیٹ میں آغاز کے بعد سےوی ورک کے حصص اپنی تقریباً تمام قدر کھو چکے ہیں، اور بدھ کو تقریباً 260 ملین ڈالر کی قدر کے لیے 13 سینٹ پر ٹریڈ کر رہے تھے۔
مئی میں کمپنی کے سی ای او سندیپ ماترانی اور اس ہفتے بورڈ کے تین ارکان سمیت متعدد ایگزیکٹوز رخصت ہو چکے ہیں۔

#company#loss#newyork#PakTurkNews#weworkAmerica