کورولوس عثمان کا 5واں سیزن 4اکتوبرسے شروع ہو گا

اناطولیہ(پاک ترک نیوز) معروف ترک ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی کے سیکول کورولوس عثمان کا پانچواں سیزن 4اکتوبر سے شروع ہو گا ۔
سلطنت عثمانیہ پر بننے والی تاریخی اور عالمی شہرت یافتہ ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کے سیکوئل ’کورولوس عثمان‘ کا پانچواں سیزن کا آغاز آئندہ ماہ 4اکتوبر سے ہو گا ۔
مرکزی کردار ادا کرنے والے ترک اداکار براق ازچویت نے ویڈیو شیئرنگ ایپ بتایا کہ آئندہ ماہ 4 اکتوبر سے ’کورولوس عثمان‘ کے پانچویں سیزن کی پہلی قسط نشر کی جائے گی۔براق ازچویت کی جانب سے شیئر کیے گئے ٹریلر میں ان کی بیگمات کا مرکزی کردار ادا کرنے والی دونوں اداکارائیں بالا اور ملہون خاتون کو دیکھا جا سکتا ہے۔
سیریز کے پانچویں سیزن سے متعلق خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اداکار براق ازچویت ’عثمان بے‘ نے ڈرامے کا دلچسپ ٹریلر بھی جاری کیا ہے جس میں نئے چہرے اور نئے حریف دیکھے جا سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ ’کورولوس عثمان‘ کے چوتھے سیزن کے اختتام پر یہ خبریں گردش میں تھیں کہ اداکارہ یلدیز جاگری اتکسوائے (ملہون خاتون) حقیقی زندگی میں شادی کے بعد حمل سے ہیں جس وجہ سے وہ پانچویں سیزن کا حصہ نہیں ہوں گی۔

#BurakÖzçivit#ertugrulghazi#KuruluşOsman#paktrknews#PakTurkNews#showbizDrama