سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے کی مبینہ آڈیو منظر عام پر آ گئی

 

لاہور(پاک ترک نیوز) سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے کی مبینہ آڈیو منظر عام پر آ گئی۔
ثاقب نثار کے بیٹے نجم ثاقب کی پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر کے ساتھ گفتگو کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی۔ آڈیو میں نجم ثاقب کو پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر ابوذر چدھڑ سے ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر بات کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
یاد رہے کہ پنجاب کے انتخابات کیلئے تحریک انصاف کی جانب سے پی پی 137 سے ابوذر چدھڑ کو ٹکٹ جاری کیا گیا تھا۔
اس سے قبل سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور سابق گورنر پنجاب خواجہ طارق رحیم کے درمیان ایک مبینہ ٹیلیفونک آڈیو کال لیک ہوئی تھی۔

#audioleake#formerchiefjustics#PakTurkNews#pti#ptitichketholder#saqibnisar#ticketholder