عمران خان کی امریکا سے مدد کی اپیل کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی

 

لاہور(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کےچیئرمین عمران خان کی امریکہ سے مدد کی اپیل کی مبینہ آڈیو سامنے آ گئی ۔
تفصیلات کےمطابق سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی امریکی کانگریس کی خاتون کے ساتھ مبینہ آڈیو سامنے آگئی۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے تحریک عدم اعتماد میں سیاسی ناکامی کا ملبہ سابق آرمی چیف پر ڈال دیا، میکسین مور واٹرز کے ساتھ زوم میٹنگ میں انہوں نے پاکستان مخالف بیان دینے پر بھی زور دیا۔
دوران گفتگو سابق وزیراعظم عمران خان نے میکسین مور واٹرز سے کہا کہ ہماری حکومت معاشی اعتبار سے بہتر کام کر رہی تھی، پاکستان کی کسی جمہوری جماعت کے خلاف تاریخ میں ایسا کریک ڈاؤن نہیں ہوا، ہم صرف قانون کی حکمرانی اور آئین کی سربلندی چاہتے ہیں، انسانی حقوق کے لئے اور قانون کی حکمرانی کے لئے آپ آواز اٹھائیں۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ کہ پاکستان تاریخ کے نازک ترین دور سے گزر رہا ہے، مجھے گولیاں ماری گئیں، 99 فیصد پاکستانی میرے ساتھ ہیں۔

 

@imrankhan#americancongresswomen#chairmanpti#Lahore#PakTurkNews#ptichairmanAmerica