لاہور(پاک ترک نیوز) جہانگیر ترین کی نئی سیاسی جماعت کا اعلان جلد متوقع ہے ،معاملات حتمی مرحلے میں داخل ہوگئے، آئندہ 48 گھنٹوں میں نئی پارٹی کے باضابطہ اعلان کا امکان ہے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران جہانگیر ترین نئی پارٹی کا اعلان کریں گے۔جہانگیرترین اور اہم سینئر قیادت لاہور پہنچ گئی ہے، نئی سیاسی جماعت کی تشکیل، نام اور دیگر امور کو آج رات تک حتمی شکل دے دی جائے گی،
جہانگیرترین پی ٹی آئی چھوڑنے والے بڑے ناموں سے شمولیت کیلئے معاملات طے کریں گے۔
ترین گروپ کے اراکین کو آج سابق سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان عشائیہ دیں گے، عشائیہ آج رات آٹھ بجے عبدالعلیم خان کی ڈیفنس رہائش گاہ پر دیا جائے گا، جہانگیر ترین گروپ نے عشائیہ میں شرکت کرنے والے رہنماؤں کی فہرستیں تیار کرلی ہیں۔
علیم خان کی جانب سے دیے گئے عشائیہ میں شرکت کرنے والے تمام رہنما کل جہانگیر ترین کی متوقع پریس کانفرنس میں بھی شریک ہوں گے۔