نگران وزیراعظم کا تقرر،وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان دوسری بیٹھک آج ہوگی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز)وزیراعظم شہباز شریف سے اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کے درمیان نگران وزیراعظم کی تقرری کے حوالے سے دوسری بیٹھک آج ہوگی ۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات بے نتیجہ ختم ہوئی، ملاقات ایک سے دو روز مزید چلنے کا امکان ہے۔
گزشتہ روزاپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کے پیش تین ناموں میں شامل چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے وزیراعظم سے ملاقات کی، دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں سیاسی صورتِ حال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
وزیراعظم کا کہنا ہے کہ آئین ہمیں تین دن کی رعایت دیتا ہے، امید ہے اس سے پہلے معاملہ حل کر لیں گے۔
اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کا وزیراعظم سے ملاقات کے بعد کہنا تھا اچھے ماحول میں ملاقات ہوئی لیکن اب تک کسی نام پر اتفاق نہیں ہو سکا، ایک اور ملاقات کا فیصلہ ہوا ہے۔
یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے 9 اگست کو اسمبلیاں تحلیل کرنے کی سمری صدر مملکت کو ارسال کی تھی جس پر صدر عارف علوی نے بھی دستخط کر دیئے تھے۔

#PakTurkNews#pirmeminister#rajariaz#shahbazsharif