سابق فوجیوں کی گرفتاری پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، پینٹاگون

واشنگٹن(پاک ترک نیوز) امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کا کہنا ہے کہ سابق فوجیوں کی گرفتاری پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔
پینٹاگون کے ترجمان میجر جنرل پیٹرک رائیڈر نے کہا کہ سابق فوجیوں کی گرفتاری پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔ امریکا پاکستان کے ساتھ کام کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
پاکستان اور امریکا کے درمیان مستحکم شراکت داری ہے۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ علاقائی سلامتی اور مشترکا اہداف کے حصول کے لیے پاکستان کی مدد کرتے رہیں گے۔ دونوں ممالک کی فوجی اور سیاسی قیادت میں دو طرفہ امور پر بات ہوتی رہتی ہے۔ سابق فوجیوں کی گرفتاری کی رپورٹ سے آگاہ ہیں۔

#faizhameed#ispr#pakturknes#pentagone#washingtondcAmericaPaksitan