لاہور(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ فواد چودھری کی گرفتاری نے ثابت کیا کہ ملک ایک بنانا ری پبلک بن چکا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں عمران خان نے فواد چودھری کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فواد چودھری کو چیف الیکشن کمشنر پر تنقید کی وجہ سے گرفتار کیا گیا، فواد چودھری کی گرفتاری نے ثابت کیا کہ ملک ایک بنانا ری پبلک بن چکا ہے۔
عمران خان نے ٹوئٹر پر ہنگامی پریس کانفرنس کا اعلان کر دیا، انہوں نے لکھا کہ میں آج شام 4 بجے میڈیا ٹاک کروں گا، ہمیں اب اپنے بنیادی حقوق کے لیے کھڑا ہونا ہو گا۔
انہوں نے لکھا کہ بائیس کروڑ عوام تحریک انصاف کے ساتھ کھڑی ہے، فواد چودھری تحریک انصاف کے ہراول دستے کے کارکن ہیں، امپورٹڈ حکومت مجھے کبھی گرفتاری نہیں کر سکتی، امپورٹڈ حکمرانوں کے اپنے کیسز عدالتوں میں ہیں۔