مسلم لیگ ن کا بڑا اکٹھ سعودی عرب میں ہوگا

اسلام آباد (پاک ترک نیوز)
سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پر سابق وزیراعظم نواز شریف آئندہ ہفتے سعودی عرب روانہ ہونگے ۔میاں نواز شریف اہل خانہ سمیت 11اپریل کو خصوصی پرواز کے ذریعے سعودی عرب جائیں گے۔جہاں وہ حکومت سعودی عرب مہمان ہونگے۔ میاں نواز شریف رمضان شریف کا آخری عشرہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں گزاریں گے۔ مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز بھی میاں نواز شریف کی سعودی عرب آمد سے دو روز قبل سعودی پہنچ جائیں گی۔ پاکستانی وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی امریکہ میں آئی ایم ایف کی میٹنگ کے بعد سعودی عرب میں ان کے گروپ میں شامل ہو جائیں گے۔
پاکستان کے وزیراعظم میاں شہباز شریف کو بھی سعودی فرمان روا نے مدعو کیا ہے۔جبکہ مولانا فضل الرحمان کو بھی سعودی شاہی حکام نے دعوت دی ہے۔ امکان ہے کہ وہ بھی نواز شریف کے اس دورہ کے دوران وہاں موجود ہونگے۔ اس کے علاوہ حکومتی وزراہ اور ارکان پارلیمنٹ نے بھی اس موقع پر سعودی عرب جانے کا پلان کیا ہے۔
میاں نواز شریف سعودی عرب کے بعد قطر جانے کا ارادہ بھی رکھتے ہیں۔

#maryamnawaz#nawazsharif#PakTurkNews#pmln#riyadh#saudiarbia#shahbazsharif#Shahsalmanbinabdulaziz