انقرہ(پاک ترک نیوز) غزہ پر اسرائیلی بربریت کے بعد ترکیہ کی جانب سے کشیدہ تعلقات میں بہتری کی کوششوں کا دھچکا شدید پہنچا ہے ۔
غزہ میں ہلاکتوں کی بڑھتی ہوئی تعداد نے ترکیہ کے سیاست دانوں خصوصاً صدر رجب طیب اردوان کو اسرائیل پر اپنی تنقید میں تیزی سے براہ راست دیکھا ہے۔
تر ک صدر اردوان نے حال ہی میں کہا تھا کہ انہوں نے اسرائیل کے حملے پر اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو سے مکمل طور پر تعلقات منقطع کر لیے ہیں، حالانکہ انہوں نے حکومتوں کے درمیان رابطے کی سطح کو کم نہیں کیا۔
ترک صدر جب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ نتن یاہو اب کوئی ایسا نہیں ہے جس سے ہم بات کر سکیں۔ ہم نے اسے مٹا دیا اور پھینک دیا۔
اس حوالے سیاسی رسک ایڈوائزری گروپ ٹینیو کے شریک صدر وولفنگو پیکولی کا کہنا ہے کہ اردوان کے حالیہ بیانات سے پتہ چلتا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے جو پیش رفت پہلے ہورہی تھی اسے منقطع کر دیا گیا ہے ۔
یاد رہے کہ ترکیہ اور اسرائیل کے تعلقات کو بہتر بنانے کی کوشش ایک دہائی کے تناؤ کے بعد شروع ہوئی تھیں جب اسرائیلی کمانڈوز نے 2010 میں ترکیہ کے امدادی جہاز ماوی مارمارا پر دھاوا بول دیا، جس میں 10 ترک کارکن ہلاک ہو گئے۔ یہ جہاز اسرائیل کی ناکہ بندی کو توڑنے اور غزہ تک انسانی امداد پہنچانے کی کوشش کر رہا تھا۔