نگران وزیراعظم اعلی کویتی قیادت سے ملاقات کیلئے البیان محل پہنچ گئے

کویت سٹی (پاک ترک نیوز) نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ اعلی کویتی قیادت سے ملاقات کیلئے البیان محل پہنچ گئے ۔
کویت کے اول نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ داخلہ شیخ طلال الخالد الاحمد الصباح نے انکا استقبال کیا. وزیرِ اعظم کو کویتی امیری گارڈ کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا اور دونوں ملکوں کے ترانے پیش کئے گئے۔
نگران وزیرِ خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر، نگران وزیرِ توانائی محمد علی، نگران وزیرِ تجارت گوہر اعجاز اور نگران وزیرِ قانون، موسمیاتی تبدیلی و آبی ذخائر احمد عرفان اسلم اور وزیرِ اعلی پنجاب محسن نقوی وزیرِ اعظم کے ہمراہ وفد میں شریک تھے۔

#anwarulhaqkakkar#caretakerpm#kuwait#kuwaitcity#PakTurkNews