مدینہ منور میں عازمین حج کی سہولت کیلئے مرکزی کنٹرول آفس فعال

 

مدینہ منیور (پاک ترک نیوز) پاکستان سے 7ہزار 337عازمین حج 32پروازوں کے ذریعے مدینہ منورہ پہنچ گئے ۔
ترجمان وزارت مذہبی امورکا کہنا ہے کہ 13 حج پروازوں کے ذریعے آج مزید 3400 عازمینِ حج مدینہ منورہ پہنچیں گے۔
وزیر مذہبی امور سینیٹر طلحہ محمود کی ہدایت پر مانیٹرنگ ٹیم تشکیل کر دی گئی۔
ترجمان وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ عازمین حج سے ان کی رہائش گاہوں میں ملاقاتیں اور فیڈ بیک لیا جا رہا ہے۔مدینہ منورہ کے مرکزی کنٹرول آفس کے ذریعے عازمین کو سہولت و رہنمائی کے شعبہ جات مصروف عمل ہیں۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ شعبہ گمشدگی و بازیابی نے راستہ بھٹک جانے والے ایک درجن سے زائد ضعیف عازمین کو رہائش گاہوں تک پہنچایا۔عازمینِ کرام کے 12 بڑے بیگ تلاش کر کے مالکان کے حوالے کئے گئے۔
پاکستان حج مشن کے تحت شعبہ خوراک، رہائش ، زیارت جنت البقی، مکہ روانگی ، شکایات 24 گھنٹے شفٹوں میں کام کر رہے ہیں ۔مدینہ منورہ میں حج میڈیکل مشن کے تحت قائم ہسپتال میں 8 عازمینِ حج کو طبی امداد فراہم کی گئی۔

#madianamunawra#PakTurkNews#saudairabiaHajjPakistanUmrah