چینی ساختہ J-31 سٹیلتھ طیارہ جلد ہی ملکی فضائیہ میں شامل ہوگا ،سربراہ پاک فضائیہ

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) سربراہ پاک فضایہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمدبابر سدھو کا کہناہے کہ چینی ساختہ اسٹیلتھ فائفتھ جنریشن لڑاکا طیارے J-31 کو جلد ہی ملکی فضائیہ میں شامل کیا جائے گا۔
پاک فضائیہ نے چینی ایرو اسپیس کمپنی شینیانگ ایئر کرافٹ کارپوریشن کے تیار کردہ پانچویں جنریشن کے اسٹیلتھ لڑاکا طیارے J-31 "Gyrfalcon” یا F-31 کو حاصل کرنے کا عندیہ دیا ہے۔
اسلام آباد میں نئے آلات کی شمولیت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایئر مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا کہ چینی ساختہ اسٹیلتھ فائفتھ جنریشن لڑاکا طیارے J-31 کو جلد ہی ملکی فضائیہ میں شامل کیا جائے گا۔
انہوں نے تقریب کے دوران اعلان کیا کہ J-31 طیاروں کے حصول کی سہولت کے لیے بات چیت ہو چکی ہے، جو جلد ہی پاک فضائیہ کا حصہ بن جائے گا۔
پانچویں جنریشن کے سٹیلتھ لڑاکا طیارے J-31 کا حصول اسلام آباد اور بیجنگ کے مشترکہ طور پر تیار کردہ J-10 اور JF-17 کی خریداری کے بعد پاک فضائیہ کی انوینٹری میں چینی ساختہ لڑاکا طیاروں کی موجودگی کو بڑھانے میں معاون ثابت ہوگا۔

 

#AirChiefMarshalZaheerAhmedBaberSidhu#China#j10#j31#jf17#PakTurkNewsPakistan