بیجنگ (پاک ترک نیوز)
چین کے صدر شی جن پنگ فرانس، سربیا اور ہنگری کے پانچ روزہ دورے پر آئندہ ماہ 5 مئی کو روانہ ہو رہے ہیں ۔ان دوروں میں باہمی تعلقات ،عالم امور اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کے معاہدے بھی طے پائیں گے۔
چین کی وزارت خارجہ کی جانب سے پیر کے روز سرکاری میڈیا کو جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ جمہوریہ فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون، جمہوریہ سربیا کے صدر الیگزینڈر ووکیچ جبکہ ہنگری کے صدر تاماس سولیوک اور وزیر اعظم وکٹر اوربان کی دعوت پرچینی صدر ان ملکوں کا دورہ کریں گے۔ وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چونینگ نے کہا کہ فرانس، سربیا اور ہنگری کے دورے 5 سے 10 مئی تک ہوں گے۔