مکہ مکرمہ (پاک ترک نیوز)
خانہ کعبہ کا نیا غلاف (کسوۃ) کعبہ کے نئے کلید بردار (سادن) شیخ عبدالوھاب بن زین العابدین الشیبی کے حوالے کر دیا گیا ہے جو یکم محرم الحرام کو تبدیل کیا جائے گا۔
سعودی سرکاری میڈیا نے بتایا ہے کہ مکہ مکرمہ ریجن کے نائب گورنر اور مرکزی حج کمیٹی کے نائب چئرمین شہزادہ سعود بن مشعل بن عبدالعزیز نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان کی نیابت کرتے ہوئے کعبہ کا غلاف کلید بردار کعبہ کے حوالے کردیا۔ اس موقع پر وزیر حج وعمرہ،مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے امور کے لیے جنرل اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیرمین ڈاکٹر توفیق الربیعہ اور کلید بردار کعبہ کے نائب عبدالمالک بن طہ الشیبی نے دستاویز پر دستخط کیے ۔
یاد رہے کہ اب غلاف کعبہ یکم محرم کو تبدیل کیا جاتا ہے۔اس سے قبل کئی دہائیوں سے غلاف کعبہ (کِسوۃ) ہر سال حج کے دوران 9 ذوالحج کی صبح کو حجاج کے میدان عرفات روانہ ہونے کے بعد تبدیل کیا جاتا تھا۔