اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سینئر سول جج قدرت اللہ نے نکاح کیس میں عمران خان کے جیل ٹرائل کا حکم سنادیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت ہوئی۔
بشری بی بی نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کرتے ہوئے کہا کہ بشری بی بی کی طبیعت ناساز ہے عدالت حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔
اڈیالہ جیل سپریٹنڈنٹ نے رپورٹ عدالت میں جمع کرائی اور سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کو عدالت پیش کرنے سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ سیکورٹی وجوہات کی بنا پر سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو پیش نہیں کر سکتے۔
عدالت نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف دورانِ عدت نکاح کیس کا بھی جیل ٹرائل کا فیصلہ سنادیا۔