غیر قانونی افغان مہاجرین کی واپسی کا فیصلہ سکیورٹی کی خاطر کیا، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرہ ا بلوچ کا کہنا ہے کہ غیر قانونی افغان مہاجرین کی واپسی کا فیصلہ سیکورٹی کی خاطر کیا۔
ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرہ ا بلوچ نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ یہ پالیسی صرف افغان شہریوں کے لیے نہیں بلکہ تمام ممالک کے لیے ہے۔ یکم نومبر سے غیر قانونی تارکین وطن کو ڈی پورٹ یا گرفتار کیا جائے گا۔ دوست ممالک سے افغان شہریوں کو اپنے ملک لے جانے کی درخواست کی ہے۔ وزارت داخلہ کی کلیئرنس کے بعد ان کو بھجوایا جائے گا۔
دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ فلسطین کی صورتحال پر تشویش ہے۔ اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کررہا ہے۔ غزہ کے محاصرے کے باعث شہریوں کو خوراک، پانی اور ادویات کی کمی کا سامنا ہے۔ غزہ پر اسرائیلی بمباری کی مذمت کرتے ہیں۔ پاکستان ایسی فلسطینی ریاست کا حامی ہے جس کا دارالحکومت القدس شریف ہے۔ توقع ہے جنرل اسمبلی کے اجلاس میں جنگ بندی پر پیشرفت ہوگی۔ پاکستان غیر مشروط جنگ بندی چاہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ غیر قانونی افغان مہاجرین کی وطن واپسی کے فیصلے پر افغانستان کی عبوری حکومت کو اعتماد میں لیا۔ غیر قانونی افغان تارکین وطن کو واپس بھیجنے کا فیصلہ ملک کی سیکورٹی اور معیشت کی خاطر کیا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ جموں و کشمیر کا مسئلہ بھی تاحال حل طلب ہے۔ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلے کا حل ناگزیر ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے عوام بھارتی فورسز کا قبضہ قبول نہیں کریں گے
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اپنے اسلحے کی ایکسپورٹ پروٹوکول کے تحت کرتا ہے۔ یوکرین کو کوئی اسلحہ فراہم نہیں کیا۔ ہمارے علم میں نہیں کہ یوکرین میں پاکستان کا بنا ہوا کون سا اسلحہ استعمال ہوا۔

#foreginaffairs#islamabad#ministryofforeignaffairs#mumtazahara#PakTurkNews