لاہور (پاک ترک نیوز)
ڈیف کرکٹ ایسوسی کے صدر عرفان معراج اور ٹیم کے کپتان ذکاء احمد قریشی نے کہا ہے کہ ہماری ٹیم نے ڈیف کرکٹ ورلڈ کپ کے لئے کیمپ میں بہت محنت کی ہے۔ قوم سے درخواست ہے کہ ٹورنامنٹ میں پاکستان کی کامیابی کی دعا کرے۔
متحدہ عرب امارات میں کھیلے جانے والےڈیف ورلڈکپ میں شرکت کے لئے روانگی سے قبل ڈیف کرکٹ ایسوسی کے صدر عرفان معراج اور ٹیم کے کپتان ذکاء احمد قریشینے مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ٹیم نے کیمپ میں بہت محنت کی ہے۔ قوم ورلڈ کپ میں کامیابی کی دعا کرے۔ عرفان معراج نے بتایا کہ ٹی ٹوینٹی ڈیف ورلڈکپ 6 سے 12 مارچ تک یو اے ای میں کھیلا جائے گا ۔ڈیف ورلڈکپ میں پاکستان ، انڈیا ، بنگلہ دیش ، سری لنکا ، ساؤتھ افریقہ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں شرکت کریں گی ۔ورلڈکپ میں شرکت کے لیے قومی ٹیم 4 مارچ کو روانہ ہو گی ۔ جبکہ قومی ڈیف کرکٹ ٹیم اپنا پہلا میچ 6 مارچ کو ساؤتھ افریقہ کے خلاف کھیلے گی۔
قومی ٹیم کی قیادت ذکاء احمد قریشی کر رہے ہیں۔ٹیم کے نائب کپتان قمر نوید دیگر کھلاڑیوں منظور خان، فیضان خان، عدنان غنی، مدثر نذر، اسد حسین جٹ، بلال یوسف، جبار علی، باسط عباسی، راشد علی جٹ، عدیل قادر، بلال خان اور احسان اللہ شامل ہیں۔