ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری

کراچی (پاک ترک نیوز) پاکستانی کرنسی روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے ۔کاروباری ہفتے کے دوسرےروز بھی انٹربینک اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر مزید سستا ہوگیا۔
انٹربینک میں ڈالر مزید ایک روپے 08 پیسے کمی کے ساتھ 289 روپے 78 پیسے کی سطح پر آ گئی ۔ بعد ازاں گراوٹ کا رجحان جاری رہا اور دوپہر تک انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت ایک روپے 22 پیسے کی کمی سے 289 روپے 64 پیسے ہو گئی۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر ایک روپے کم ہوکر 292 روپے کا ہوگیا۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج تیزی کا رجحان ہے۔ پی ایس ایکس میں 64 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ کاروبار کا آغاز ہوا اور کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر 46457 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

#currency#interbank#opernmarket#paksitanstockmarket#PakTurkNews#usdollardollarkarachi