ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری

کراچی(پاک ترک نیوز) روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے ۔ امریکی کرنسی ڈالر اوپن مارکیٹ اور انٹر بینک میں ڈالر کی گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے ۔
ہفتہ وار کاروبار میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مزید 1.38فیصد مضبوط ہوا۔ ڈالر کے انٹربینک و اوپن ریٹ میں فرق مزید گھٹ کر 0.09فیصد رہ گیا۔
ڈالر کے انٹربینک ریٹ 7ہفتے کی کم ترین سطح پر آگئے جب کہ اوپن ریٹ 11ہفتے کی کم ترین سطح پر ہیں۔ نتیجتاً ڈالر کے انٹربینک ریٹ 288روپے سے نیچے اور اوپن ریٹ 288روپے کی سطح پر ہیں۔
انٹربینک میں ڈالر کی قدر 4.03روپے گھٹ کر 287.73روپے کی سطح پر بند ہوئی۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 3.50روپے کی کمی سے 288 روپے ہوگئی ۔

 

#currency#interbank#openmarket#PakTurkNews#usdollardollarkarachi