انٹر بنک میں ڈالر 279روپے پر برقرار، اوپن مارکیٹ مارکیٹ سے غائب ہونے لگا

کراچی (پاک ترک نیوز)
اوپن مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کے 279تک پہنچنے کے بعد مارکیٹ سے ڈالر بتدریج غئب ہونا شروع ہو گیا ہے اور گذشتہ ہفتے سے شروع ہونے والا یہ سلسلہ اب تک جاری ہے ۔ حالانکہ پچھلے دو ددنوں میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے۔
امریکی گرین بیک کاانٹربینک ریٹ 279 کی سطح پربرقرار ہے۔ البتہ اوپن مارکیٹ میں کونٹرز پریہ کل اور آج بھی 279سے 282روپے کے درمیان فروخت ہو رہا ہے۔ تاہم منی چینجرز کی جاانب سے کسی کو بھی ایک ہزار ڈالر سے زیادہ فراہم نہیں کئے جا رہے۔مارکیٹ سے ملنے والے اعدادوشمار کے مطابق کل اور آج کے دو دنوں میں ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدرمیں 17پیسے کی کمی ہوئی ہے۔ مگر کانٹرز پر یہ 55پیسے تک بھی دیکھی جا رہی ہے۔
مارکیٹ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی ریٹنگ ادارے موڈیز کی تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر حکومتی لیکویڈیٹی اور بیرونی خطرات میں مادی اور پائیدار کمی واقع ہوئی تو پاکستان کی ریٹنگ ممکنہ طور پر اپ گریڈ ہو جائے گی۔ پاکستان کا کریڈٹ پروفائل حکومت کی بہت زیادہ لیکویڈیٹی اور بیرونی کمزوری کے خطرات کی عکاسی کرتا ہے۔جبکہ زرمبادلہ کے ذخائر کی انتہائی کم سطح قریب سے درمیانی مدت میں اس کی بہت زیادہ بیرونی فنانسنگ کی ضروریات کی جانب اشارہ کرتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اگر پاکستان کی حکومتی لیکویڈیٹی اور بیرونی خطرات مادی اور پائیدار طور پر کم ہوتے ہیں تو ریٹنگ کو اپ گریڈ کرنے کا امکان ہے۔ اس سے زرمبادلہ کے ذخائر میں پائیدار اضافہ ہو سکتا ہے۔ مالیاتی استحکام کا دوبارہ آغاز بشمول محصولات میں اضافے کے اقدامات کو نافذ کرنے کے ذریعے قرض کی استطاعت میں بامعنی بہتری کی طرف اشارہ بھی کریڈٹ ریٹنگ مثبت کرنے میں مددگاار ہو گا۔بصورت دیگراگر پاکستان نجی شعبے کے قرض دہندگان کے لیے اپنے قرضوں میں ڈیفالٹ کرتا ہے اور کسی بھی تنظیم نو کے نتیجے میں قرض دہندگان کو متوقع نقصانات Caa3 کی درجہ بندی سے زیادہ ہونے کی صورت میں ملک کی درجہ بندی میں کمی کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس رپورٹ کے حوالے سے ماکیٹ میں چہ مگووئیاں جاری ہیںاور بہت سے نا عاقبت اندیشوں نے ڈالر کی ہورڈنگ شروع کر دی ہے جس کی وجہ سے مارکیٹ میں ڈالر کی بتدریج کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ چنانچہ اس منفی رجحان کی حوصلہ شکنی کے لئے سٹیٹ بنک کی مارکیٹ میں مثبت مداخلت ناگزیر ہو گئی ہے۔

#currency#interbank#openmarket#PakTurkNews#usdollardollar